بزم اردو ادب کی جانب سے شعراء ، صحافی ، وادیب کی عزت افزائی کی تقریب ۔۔۔

جلگاؤں (نامہ نگار فرحان) جلگاؤں میں واقع بزم اردو ادب الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے خاندیش ، جلگاؤں کے دو ممتاز شعراء، ادیب اور صحافیوں کے تیسرے اعزازی پروگرام کا انعقاد مورخہ 31 مئی 2025 ، بروز سنیچر کو مہرون میں واقع اقراء تھیم کالج کے" کے۔ کے۔ موتی والا سیمینار ہال" میں ہونے جا رہا ہے۔ اس سال 2024 کے لیے بزرگ شاعر احسان رسلپوری کو" احمد عاجز بیاولی ایوارڈ "، بزرگ شاعر قیوم راز ( مارول ) کو" ساحر ادیبی ایوارڈ" ، معرف ادیب معین الدین عثمانی کو "احمد کلیم فیضپوری ایوارڈ "اور صحافی عقیل خان بیا ولی کو" سید قاسم جلگا نوی ایوارڈ "سے نوازاجارہا ہے۔
ایوارڈ مع گیارہ ہزار روپئے نقد، توصیفی سند ، شال اور گلدستہ دے کر سرفراز کیا جائے گا۔ اس موقع پر پانچ کتابوں کی رونمائی بھی عمل میں آئے گی : ڈاکٹر پروفیسر ساجد قادری کی تصنیف " رسالہ نقوش کا ادبی سفر "، ڈاکٹر پروفیسر ایاز شاہ کی تحریر پ"تھر میں جونک" ،  سلیم خان کی کتاب " ہم جب ایک ہو جائیں"، اسلم تنویر کا شعری مجموعہ " تیرے بغیر "، اور ایڈووکیٹ نند کشور بھونڈا کی خود نوشت " یادش بخیر" شامل ہیں۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر بمبئی کے ممتاز صحافی ، شاعر و نا قد شمیم طارق، خلافت ہاؤس کمیٹی ممبئی کے صدر اور صحافی سرفراز آرزو ، مراٹھواڑہ امبیڈ کر یونیورسٹی، اورنگ آباد کے سابق ڈائریکٹر ارتکاز افضل ، آل انڈیاریڈیو، اورنگ آباد کے پروگرام آفیسر خان مقیم خان ۔ اس کے علاوہ مہمانوں میں : ڈاکٹر غیاث عثمانی، اعجاز ملک ، ایڈووکیٹ عقیل اسماعیل، اور جاوید انصاری بھی شامل ہوں گے۔
پروگرام کی صدارت جناب عبد الکریم سالار کریں گے ۔ جلگاؤں ضلع کے تمام اہل ادب ، شعراء اور شعر وسخن کے شیدائیوں سے شرکت کی گزارش ہے۔ یہ اطلاع الفیض فاؤنڈیشن کے صدر عزیز سالار سیکریٹری مشتاق سالار اور پروگرام کو آرڈینیٹر افتخار غلام رسول کی جانب سے دی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔