پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی تحقیقی کتاب امریکی لائبریری میں شامل۔ہندوستانی ادیب کے لئے اعزاز محبان اردو کی مبارک باد۔

ظہیر آباد : 29 مئی راست. پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد جو اردو کے نامور محقق نقاد ادیب صحافی مترجم اور ماہر تعلیم ہیں ان کے تحقیقی مضامین کی کتاب ادب و ادیب بین الاقوامی شہرت یافتہ کتب خانہ لائبریری آف کانگریس واشنگٹن امریکہ نے خرید کر شامل کتب خانہ کیا ہے. ایشیائی ادیبوں کے زمرہ کے تحت اس کتاب کا نسخہ لائبریری میں سلسلہ نمبر 38622021 ایشین ریڈنگ روم میں رکھی گئی ہے. یہ کسی بھی ہندوستانی اور اردو ادیب کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ لائبریری آف کانگریس نے کتاب کا انتخاب کیا ہے. پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی اس کتاب میں مولوی عبدالحق عزیز احمد ابراہیم جلیس رفیعہ منظور الامین فراق گورکھپوری اخترالایمان ن م راشد ابوالکلام آزاد اور برطانیہ میں اردو سوانحی اور تحقیقی مضامین شامل کئے گئے ہیں. اس کتاب کے علاوہ پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی مزید تین کتابیں بین الاقوامی کیٹلاگ میں بھی شامل کی گئی ہیں. پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی 12 کتابیں امیزان پر بھی دستیاب ہیں. اردو کے ادیب کی کتاب کی امریکی لائبریری میں شمولیت پر محبان اردو ڈاکٹر محمد ناظم علی ڈاکٹر عابد عبدالواسع ڈاکٹر وصی اللہ بختیاری ڈاکٹر محمد احسن فاروقی ڈاکٹر عزیز سہیل ڈاکٹر سعدیہ سلیم ڈاکٹر سراج محمد مجاہد ڈاکٹر شفیع الدین ظفر سید مکرم نیاز ارشد حسین یحییٰ خان سجادالحسنین اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔