تمل ناڈو کے چیف قاضی کا انتقال: وزیر اعلیٰ اسٹالن نے بالمشافہ تعزیت پیش کی!۔
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو حکومت کے چیف قاضی جناب محمد صلاح الدین ایوب صاحب کے انتقال پر، آج (25.05.2025) تمل ناڈو کے معزز وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر بالمشافہ تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے داماد اور اہل خانہ کو تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہندو مذہبی و خیراتی وقف بورڈ کے وزیر جناب پی کے شیکربابو، رکن پارلیمنٹ جناب ٹی آر بالو، تمل ناڈو پسماندہ طبقات کی اقتصادی ترقیاتی کارپوریشن کے صدر جناب تھورایموگم خواجا، اور تمل ناڈو اقلیتی کمیشن کے نائب صدر جناب ایرائیانبن قدوس بھی موجود تھے۔
Comments
Post a Comment