پہلی سے دسویں جماعت تک کی اردو درسی کتابیں تملناڈو ٹیکسٹ بک ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں
تمل ناڈو : اب تک پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کی اردو میڈیم درسی کتابیں TN Textbook ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھیں۔ ڈاکٹر نعیم الرحمٰن، وائس چیئرمین تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی، نے ڈائریکٹر آف ایلیمنٹری ایجوکیشن جناب نریش صاحب اور سیکریٹری سے ملاقات کرکے اس بارے میں درخواست پیش کی۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں اب پہلی سے دسویں جماعت تک کی اردو میڈیم درسی کتابیں TN Textbook ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ اس کے لیے ہم دل کی گہرائیوں سے ڈائریکٹر آف ایلیمنٹری ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مخلص،
ٹی۔ محمد رضوان اللہ
ریاستی نائب صدر – تمل ناڈو پرائمری و مڈل اسکول گریجویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن
ریاستی جوائنٹ سیکریٹری – تمل ناڈو اردو اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن
سیکریٹری – تمل ناڈو اردو میڈیم ٹیچرز فیڈریشن
Comments
Post a Comment