مشہور صحافی ،معلٌم مدیر،مصنٌف،شاعر، محقق، نقٌاد اور مبصّر ڈاکٹر خلیل الدین صدیقی قاضٓـی صاحب کو قومی سطح پر رول ماڈل ایوارڈ۲۰۲۵ تفویض۔۔

امراؤتی (این۔ ایس بیگ) بتاریخ ۲۵مئی ۲۰۲۵ کو بمقام شہر حیدرآباد میں عظیم الشٌان اعزازی تقریب میں ایم۔وی ۔ایل۔اے ۔نیشنل لیول اچیور رول ماڈل ایوارڈ تضویض کیا گیا ہے ۔ ایم ۔وی ایل اے ( موٹیویشنل ویژنری لیڈنگ گلوبل اچیور ایوارڈ ۲۰۲۵) بھارت جیوتی قومی سطح کے پرتیبھا سمان ۲۰۲۵ کے تحت ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر ( ضلع لاتور)سے ڈاکٹر خلیل الدین صدیقی قاضٓی صاحب کو منتخب کیا گیا ہے۔
آپ ادبی ،سماجی،ملکی اور بین الاقوامی سطح کی اعلیٰ خدمات کے اعترافِ ضمن میں ادب آسمان پر رول ماڈل قرار پائے ہیں ۔شاندار خدمات ،شاندار کارکردگی ،پائیدار عالمی معاشرے کی تعمیر میں نہایت فعٌال ،کارگر ،رہبر اور نمایاں کردار کے اعتراف میں نہایت عزت افزائی کے ساتھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 
آپ کی ذات کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے اردو کی بے لوث خدمات، نئے لکھاریوں کو مواقع فراہم کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا، درس وتدریس کی دنیا میں مشعلِ راہ،کتابوں کی تبلیغ و اشاعت،اخبارات (اردو،ہندی اور مراٹھی)کی ادارات میں آپ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اردو ،ہندی ،مراٹھی ،عربی زبانوں پر آپ عبور رکھتے ہیں۔ ماہنامہ "تعلیمی سفر"اور سہ ماہی تنقید و تحقیقی رسالہ" قرطاس و قلم", میں آپ کی خدمات قابل ستائش ہے ۔ان عظیم خدمات کے لیے ہم دل سے انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ مزید رفعتوں اور بلندیوں سے نوازیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔