Posts

Showing posts from September, 2024

ہائے رے ووٹ تیری طاقت !از قلم۔۔۔۔۔۔ محمد ناظم ملی ٹونڈاپوری

Image
ہائے رے ووٹ تیری طاقت ! از قلم۔۔۔۔۔۔ محمد ناظم ملی ٹونڈاپوری  بعض لوگ ہیں کہ وہ ابھی بھی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی دیوار اٹھانے ہی میں مصروف ہے جبکہ عدوان اسلام و مسلمان باوجود فرقوں جماعتوں اور برادریوں میں بٹے ہوئے ہونے کے وہ اپنے اندر کس طرح کا اشتراک اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے پر لگے ہوئے ہیں دیکھنے میں تو یہ بھی نظر ارہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کی دشمنی میں وہ کس طرح اپس میں متحد ہو رہے ہیں باوجود اپسی تنازعے کے ان میں اجتماعیت نظر ارہی ہیں ذہن ثاقب ہوں؛ ہوش تابندہ ہوں؛ انکھیں کھلی اور بیدار ہوں ؛تو سب کچھ دکھائی دے سکتا ہے ؟اور عقل رساں اور دانا و بینا دل کو یہ سمجھانے اور باور کرانے کی چنداں ضرورت نہیں ہوتی یہ حقیقت ہے کہ۔ حالات کی سنگینی انسان کو سب کچھ سکھا دیتی ہے مگر مسلمانوں کا ذہن ان کی طبیعت نہ جانے کس مٹی کی بنی ہوئی ہے کہ وہ اتنے حالات اور سنگین حالات سے گزرنے کے باوجود اپس کے انتشار کو ختم نہیں کر سکتے اس وقت اگر دنیا میں سب سے زیادہ انتشار۔ نفاق پھوٹ اور نا اتفاقی۔ باہم چپقلش ایک دوسرے سے شکر رنجی اگر کہیں ہیں تو وہ صرف اور صرف مسلم معاشرہ اور مسل...

اقرا اردو ہائی اسکول جونیئر کالج سالارنگر جلگاوں میں یوم تراجم پروگرام کا انعقاد۔۔

Image
جلگاؤں : (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی سکول سالارنگر جلگاوں میں اس کو لہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر کی صدارت میں یوم تراجم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔  اقرا اقرا سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب بحیثیت مہمان خصوصی مدعو تھے توصیف تڑوی کے قران پاک سے پروگرام کا اغاز ہوا افتتاحی کلمات معاون معلم ڈاکٹر انیس الدین شیخ علاء الدین نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو ترجمے کی اہمیت معلوم ہو، طلبہ کو ترجمے کے کون کون سے شعبے میں روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں۔ ایک اچھے مترجم میں کون سی خوبیاں ہونی چاہیے ان اغراض کے مد نظر پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔سینیئر معلمہ فرحت تبسم نے ترجمے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ترجمہ نگاری امتحانی نقطہ نظر سے اہم اہمیت رکھتی ہے زباندانی کے پرچوں میں ایک سوال ترجمے کرنے کے لیے بھی اتا ہے ترجمہ کرتے وقت ہمیں صحیح اصطلاح کا معلوم ہونا ضروری ہے۔ دہم جماعت کے عمار ندیم شیخ اور عفان ندیم نے انگریزی سے اردو میں مکالموں کا ترجمہ کیے پیش کیے۔  ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ک...

وحدت اسلامی ہند کے زیر اہتمام انسانی وقار خطاب پروگرام

Image
راویر (صلاح الدین ادیب ) وحدت اسلامی ہند بھارت میں 5 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سیرت النبی کے موقع پر آل انڈیا ہیومن ڈگنیٹی مہم منا رہی ہے۔ اس ضمن میں راویر میں 29 ستمبر 2024 بروز اتوار صبح 10 بجےمیونسپل ہال پاور ہاؤس میں اسلام کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر مبنی ایک خطابی پروگرام محترم وہاب ملک کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ جس میں ہندو اور مسلم بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سندیپ پاٹل رکن اسمبلی شریش چودھری وغیرہ نے جلسہ کو مخاطب کیا۔ صدارتی تقریر میں وحدت اسلامی کے ریاستی ذمہ دار محترم وہاب ملک نے کہا کہ علم سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے جہاں مادی ترقی ہو رہی ہے وہیں ہم زندگی کے ہر شعبے میں تنزلی دیکھ رہے ہیں سامراجیت بازار پرستی اور مادیت نے انسانوں کو خود غرض بنا دیا ہے قتل غارت گری مجرمانہ رویے خواتین پر جبر جیسے کاموں میں انسان ملوث کیا جا رہا ہے اس لئے دنیا کے موجودہ نظام لئے ایک مثالی طرز زندگی اور متبادل کی ضرورت ہے  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی امن بھائی چارے کا پیغام اور انسانیت کی تعلیمات دنیا کوفلاح ک...

عاجلانہ صحت یابی اور درازئ عمر کے لئے دعاوؤں کی اسدالعلماء کی دردمندانہ اپیل بیدر۔علامہ حافظ سید بختیار الدین انصار چشتی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ کی صاحبزادی سیدہ زینب حفظہا اللہ آئی سی یو میں شریک۔

Image
بیدر : 30/ ستمبر (نامہ نگار) اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے اپنے ایک دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے ملت کے غیور مخلص ذہنیت کے حامل حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ برادرم حضرت علامہ حافظ الحاج سیدشاہ بختیار الدین انصار چشتی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ و نائب معتمد کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ ایک نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ سیدہ زینب حفظہا اللہ جو چار سال کی ہیں اتفاقی حادثہ میں شدید زخمی حالت میں قائد قوم وملت عالی جناب الحاج محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدرضلع مجلس اور ٹاؤن صدر مجلس جناب سید شاہ سعادت اللہ حسینی مجلسی فلورلیڈربلدیہ نے دواخانہ میں لایا بعد طبی جانچ کے آئ سی یو میں داخل کردیا گیا اور تمام طبی معائینے کیئے گئے ابھی سیدہ زینب کوما کی حالت میں ہے،جناب محمد عبدالرشید مشتاق کونسلر مجلسی بلدیہ نے کافی محنت کررہے ہیں،آپ تمام حضرات معصوم کے لئے شفائے عاجلہ صحت کاملہ ومستمرہ دائمہ کے بصدقہء خاتم النبیین صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحب...

روٹری کلب آف بیدر فورٹ کی جانب سے اساتذہ کو توصیفی سند اور تہنیت

Image
بیدر۔ 29/ ستمبر ( نامہ نگار ) : آج 29؍ستمبر بروزاتوار روٹری کلب آف بیدرفورٹ کی جانب سے ایک روزہ ورک شاپ منعقد کیاگیاجس میں بنیادی کمپیوٹر اسکل کی بابت ’’اسمارٹ ٹیچر‘‘ نامی ٹریننگ رکھی گئی تھی۔ جس میں ذرائع کے بموجب 90%سے زیادہ نشانات حاصل کرنے پرجناب عبداللہ مدثرسی آرپی شاہ گنج بیدراور جناب محمداسحق مدرس سرکاری ہائیرپرائمری اسکول سرسی (اے) کوتوصیفی سند سے نوازاگیا اور تہنیت پیش کی گئی۔ دیگرتین ٹیچرس کو بھی تہنیت پیش کرنے کی اطلاع ہے۔ اس خبر سے اردو مدرسین"اور محبان اردو میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔جناب عبداللہ مدثر مدرس اور دیگر اساتذہ کو ان کے چاہنے والوں نے مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

"Learn, Unlearn and Relearn" "پر اساتذہ کے لیے ٹیچر اورینٹیشن کا پروگرام۔

Image
    جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) 28 ستمبر 2024 کو اقراء شاہین کیمپس مہرون میں "Learn, Unlearn and Relearn" کے موضوع پر ایک متاثر کن ٹیچر اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔   پروگرام کا مقصد اساتذہ کو ذہنیت اور آلات سے آراستہ کرنا ہے جو ایک مسلسل ترقی پذیر تعلیمی منظر نامے میں مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ضروری ہے۔  ڈاکٹر شیخ ہارون شیخ بشیر نے تدریس میں موافقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ "آج کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، اساتذہ کو نہ صرف علم فراہم کرنا چاہیے بلکہ وہ فرسودہ طریقوں کو سیکھنے اور نئی تدریسی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ رہنے کے لیے نئے طریقوں کو دوبارہ سیکھنے کے لیے بھی تیار ہونا چاہیے۔"   1. سیکھیں (Learn): اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں سے متعارف کرایا جاتا ہے جس میں ملاوٹ شدہ سیکھنے اور کلاس روم میں ڈیجیٹل ٹولز کا انضمام شامل ہے۔   انٹرایکٹو سیشنز میں طلباء میں تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی حکمت عملی شامل ہوتی ہے۔   2. (Unlearn) دوبارہ سیکھیں : پروگرام نے اساتذہ کو روایتی تدریسی طریقوں کے ب...

روز نامہ تعمیر کی جانب سے بیڑ میں مہاراشٹر ٹی ای ٹی اور سینٹرل ٹیچر اہلیتی امتحان (سی ٹی ای ٹی) کے تعلق سے کامیاب سمینار کا انعقاد۔

Image
جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) بیڑ ٢٩ ستمبر آج بیڑ شہر و اطراف کے مستقبل میں اساتذہ بننے کے متمنی ڈی ایڈ ، بی ایڈ نوجوانوں کو روزگار دلانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مراٹھواڑہ کے , روزنامہ تعمیر بیڑ کی جانب سے بالترتیب ماہ نومبر اور دسمبر میں ہونے والے مہاراشٹر ٹی ای ٹی اور سینٹرل ٹی ای ٹی امتحان سے متعلق راہنمائی کے لیے ایک کامیاب سمینار کا انعقاد عمل آیا۔ جس میں تقریباًً سو سے زائد طلبہ نے شرکت کر استفادہ حاصل کیا۔              ان امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء میں ڈی۔ ایڈ، بی ایڈ مکمل کرچکے اور زیر تعلیم ایسے تمام طلبہ کے لیے ایک گائیڈنس لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ دراصل روزنامہ تعمیر کے ایڈیٹر قاضی مخدوم ماضی میں درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ رہ چکے ہے اس لیے مستقبل کے اساتذہ میں پائے جارہے شکوک و شبہات اور ان امتحانات کے تعلق سے بے جا خوف اور معلومات ، رہنمائی کی کمی محسوس کرتے ہوئے انھیں دور کرنے کے لیے اس سمینار کا انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا۔ اور قوم کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کی رہنمائی کرن...

رائچور میں مدرسہ سراج العلوم کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ کا انعقاد۔

Image
بیدر/29ستمبر (نامہ نگار ) مدرسہ عربیہ سراج العلوم، ملحقہ جامعہ نظامیہ رائچور، میں کل 28 ستمبر کو ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا، جس میں شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اور رکن کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ، حضرت مولانا الحاج مفتی محمد خلیل احمد صاحب نقشبندی حفظہ اللہ، نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر حضرت نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ دین اسلام پہلے علم دین حاصل کرنے کی تاکید کرتا ہے، اور اس کے بعد دنیاوی تعلیمات حاصل کی جائیں۔ چاہے مسلمان ڈاکٹر، انجینئر، وکیل یا سائنسدان بننا چاہے، اسلام انہیں ان علوم کے حصول سے نہیں روکتا، لیکن بنیادی طور پر دین کا علم ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد عمر کی تلاوت کلام پاک اور حافظ سید اویس قادری کی نعت شریف سے ہوا۔ مفکر اسلام مولانا احلاج مفتی محمد خلیل احمد صاحب نے مزید کہا کہ وہ چالیس سال قبل یہاں آئے تھے جب نہ کوئی مدرسہ تھا اور نہ ہی کوئی مسجد۔ یہاں صرف حضرت سید شاہ نور الدین قادریؒ المعروف نور بابا کا مزار مبارک تھا۔ آج الحمدللہ، مدرسہ سراج العلوم جامعہ نظامیہ کی ابتدائی شاخوں میں سے ایک ہے، جس کے بانی و مہتمم اعلیٰ...

روزنامہ گھومتا آئینہ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر سربراہ جناب چاند اکبر کو تہنیت۔

Image
شولاپور(سلطان اختر )برقی مصور روزنامہ گھومتا آئینہ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر بزم غالب سولاپور کے زیر اہتمام سولاپور میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کےلئے تشریف فرما سربراہ جناب چاند اکبر کو بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے صدر افسانچہ نگارجناب سلطان اختر ، انڈین یوتھ اسوسی ایشن سولاپور کے صدر و صحافی مظہر اللوڑی، باغبان یوتھ اسوسی ایشن کے سربراہ صحافی اقبال باغبان نے شال و گل پیش کرکے تہنیت کی۔ ہفت روزہ قاصد کے مدیر وشاعر ایوب نلامندو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ گھومتا آئینہ عوام کا مقبول روزنامہ بن چکا ہے۔اس میں سربراہ چاند اکبر کی بے لوث صحافتی خدمات شامل ہیں۔ بزم احباب اردو ادب بیڑ کے صدر افسانچہ نگار و شاعر ارشد صدیقی سر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چاند اکبر نے گھومتا آئینہ کو کم عرصے میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ ادیب غلام ثاقب، شاعر وجاہت عبدالستار و دیگر معزز دوست احباب نے انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اللہ نے دنیا میں بھیجا تاکہ اچھے اخلاق کو مکمل کروں : فاروقی جاوید اقبال ،ایولہ صدر مدرس۔

Image
اکل کوا : (نامہ نگار) آج کے ترقی یافتہ زمانے میں موبائل انٹرنیٹ جیسے آلات موسیقی نے ہر طرف ڈیرہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں فحاشی اور عریانیت عروج پر ہے۔ ایسے وقت رحمت دوعالم، نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوۂ حسنہ ہی کامیابی کا ضامن ہے۔ اسی مقصد کے تحت جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم پرائمری اردو اسکول، اکل كوا ضلع نندوربار، مہاراشٹر، کے زیراہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے اسکول کے طلبہ و طالبات کے مابین مقابلہ نعت و تقریر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسکول کے 20 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ نعت خوانی و تقریر میں منصفین کے فرائض مدرسہ دارالعلوم محبوبیہ راجستھان کے استاد مفتی فضل الرحمن صاحب اورجامعہ پالی ٹیکنک کالج کےپرنسپل سید وجاہت علی صاحب نے انجام دئیے۔ تقریب کی صدارت خادم الخیروالامہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی حفظہ اللہ نے کی۔ جبکہ بطور مہمان خصوصی پروفیسر عقیل علی سید (پرووسٹ)جے۔آئی۔آئی۔یو گروپ آف انسٹی ٹیوٹ اکل کوا ، محمد شاہد خان(پی۔آر۔او) پبلک ریلیشن آفیسر اورجامعہ لاء کالج کےپرنسپل سعود  سر تشریف فرما تھ...

سیکولر سیاسی پارٹیاں اور مسلمان۔ مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

Image
سیکولر سیاسی پارٹیاں اور مسلمان۔     مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔   آزادی اور آزادی کے بعد مسلمانوں کا سیاسی تعلق کا نگریس پارٹی ہی سے رہا بلکہ اس سیاسی پارٹی کو مسلمانوں نے ہی اپنے خون و پسینے سے سینچا ہے اگر یہ کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہوگا اسلئے کہ اس پارٹی سے ہمارے اکابر و بزرگ حضرات اور علماء کرام جڑے ہوئے تھے بلکہ گاندھی جی کو ملک میں مسلمانوں ہی نے متعارف کرایا تھا اور اسکے بالمقابل بے جے پی جو شروع ہی سے مسلم مخالف اور اسکے افکار و نظریات اسلام و مسلم مخالف ریے ہیں اسلئے مسلمانوں نے کبھی اس سے اتفاق نہیں کیا اور نہ ہی اسمیں کبھی شمولیت اختیار کی بلکہ ہمیشہ دوری ہی بنائے رکھی       لیکن اس نام نہاد سیکولر پارٹی نے مسلمانوں کو سیاسی طورپر مجبور و لاچار بناکر ہر شعبہ میں اسکا استحصال کیا اور کبھی حکومت و دیگر حکومتی اداروں میں قوم مسلم کو مناسب نمائندگی نہیں دی اور نہ کبھی اسکا خیال اور فکر کی بلکہ ہمیشہ فرقہ پرست اور مسلم مخالف پارٹیوں کا خوف دلاکر انکے ووٹوں کے سہارے ایک طویل مدت تک اقتدار پر قابض رہی لیکن مسلمانوں کے مسائل کے حل کران...

خدارا اپنے بچوں کےایمان کی حفاظت کیجئے۔از قلم : عارف محمد خان

Image
خدارا اپنے بچوں کےایمان کی حفاظت کیجئے۔ از قلم : عارف محمد خان ہم اپنے نو نہالوں کی تقدیر اپنے قلم سے لکھنے کے لیے اس قدر بیتاب ہوتے ہیں کہ اپنی حیثیت،عافیت اور عاقبت تک کو بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔اور اس وقت سود و زیاں کا احساس ہوتا ہے جب سب کچھ ملیا میٹ ہوچکا ہوتا ہے۔انگلش میڈیم،مراٹھی میڈیم،کانونٹ،مشنری اسکولوں کا اپنا ایک متعارف کلچر ہے۔ایک بات مشاہدے میں آئی ہیکہ اکثر دیہی علاقوں میں ہمارے طلباء کی کثیر تعداد چند روپیوں اور تھوڑی سی سہولیات کی خاطر مراٹھی میڈیم کا رخ کررہی ہیں۔والدین چند روپیوں کی لالچ میں اپنے جگر کے ٹکڑوں کا سودا کررہے ہیں۔مشنری و مراٹھی میڈیم کی اسکولوں میں شروعات ہی شرکیہ کلمات سے ہوتی ہے۔جس کا اثر پورے سال بچوں کے دین،عقیدے،تہذیب اور افکار پر پڑتا ہے۔ان مدارس میں پڑھائے جانے والے مختلف ترانے اور نصاب میں شامل ایسے مضامین بھرے پڑے ہیں جو غارت گر ایمان و عقیدہ ہوتے ہیں۔جبکہ ایمان سے بڑ ھ کر کوئی دولت نہیں ہے۔پورے سال ہماری قوم کے نو نہالوں کو تسلسل کے ساتھ وہی زہر پلایا جاتا ہے۔ہندو فکر کے اسکولس اپنے مذہبی تہوار اور رسم و رواج کی بھر پور نمائندگی کرتے ...

اردو کارواں ممبئی کے صدر جناب فرید خان کی سولاپور آمد پر تہنیت

Image
 شولاپور( سلطان اختر ) اردو کارواں ممبئی کے صدر جناب فرید خان کی سولاپور آمد پر مشہور آرٹسٹ و ڈرامہ نگار سید اقبال( دانش آرٹسٹ) کے عالیشان آفس میں ہفت روزہ قاصد کے مدیر جناب ایوب نلامندو کی صدارت میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ موصوف کی خدمت میں شال و بکے کے ذریعہ تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر شریک تقریب جواں سال ادیب وشاعر وجاہت عبدالستار نے اپنی لکھی کتاب گستاخیاں پیش کی ۔ ایوب نلامندو نے تین کتابیں قاصد کار،شمع قاصد،حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ پیش کر کے استقبال کیا۔اس موقع پر سید اقبال ،ایوب نلامندو، ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدار ،صحافی مظہر اللوڑی ،وجاہت عبدالستار، افسانچہ نگار سلطان اختر، صفدر سید، محافظ سید، و دیگر احباب شریک تھے۔ایوب نلامندو نے کہا کہ فرید خان کی علمی وادبی خدمات قابل ستائش ہیں۔ سید اقبال نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

حضورؐ کے پیغام کو ہمیں اپنے کردارسے پیش کرنے کی ضرورت ہے : فریداحمد خان ممبئی۔

Image
  شولاپور  :  نامہ نگار (اقبال باغبان) حضورؐ کے پیغام کو ہمیں  اپنے کردارسے پیش کرنے کی ضرورت ہے  یہ بیان اُردو کارواں ممبئی کے صدراور م"حمدؐ سب کے لیے مہم" کے رُکن فریداحمد خان نے ، شعبۂ   اُردو ایس۔ایس۔اے۔ آرٹس اینڈ کامرس کالج کے زیراہتمام "محمدؐ سب کے لیے مہم "کے تحت  یونیورسٹی سطح پر منعقد "نعت شریف خوانی مقابلے" میں دیا۔   موصوف اس تقریب میں مہم ہٰذا کے سفیر اور مہمانِ خصوصی کے حیثیت سے شریک تھے۔  یہ تقریب  کالج کے کارگزار پرنسپل ڈاکٹر،  ای۔ جا۔تنبولی کی صدرات میں منعقدکی گئی تھی۔ ڈاکٹر عبدارلرشید شیخ ، لکچرار، بی۔کیو۔کے  کالج شولاپو ر اور محمد جاوید تاڑے، لکچرار، بی۔کیو۔کے  کالج شولاپو ر نے  منصف کے فرائض انجام دیے۔  مقابلے میں شعبہ اُردو ، یو۔ای۔ایس مہیلا مہا ودیہ لیہ شولاپور اور  شعبہ اُردو سوشل کالج کے اکیئس طالب علموں نے حصہ لیا جن کو اول ،دوم ، سوم انعام کےعلاوہ دو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔    فرید احمد خان نے اپنی طرف سے اول انعام یافتہ کو 500 روپیے ، دوم کو 300 ،...

ڈاکٹر اظہر حیات کی تصنیف "اک نئی بات نکل آئی ہے" کا اجراء۔

Image
ناگپور ٢٤ ستمبر : (نامہ نگار) شعبہ اردو ، وسنت راؤ نائیک گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ناگپور اور پوروال کالج کامٹی کے مشترکہ تعاون سے انڈیپینڈینس ہال ناگپور میں ایک پروقار تقریب میں ڈاکٹر اظہر حیات کی تصنیف "اک نئی بات نکل آئی ہے" کا اجرا معروف صحافی و شاعر جناب ندیم صدیقی کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ اجراء کے بعد ندیم صدیقی صاحب نے کتاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کتاب کو علمی و ادبی تذکرہ سے تعبیر فرمایا موصوف نے مزید کہا کتاب میں شامل شعرائے کرام کی فہرست میں ہندوستان و پاکستان کے شعراء کے تذکرے سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف ادب کی سمت و رفتار سے پوری طرح باخبر ہیں۔ مصنف اظہر حیات نے کتاب کے حوالے سے اطلاع دی کہ "اک نئی بات نکل آئی ہے" تحقیقی و تنقیدی مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے۔ اس میں ٢٩ شعراء پر مضامین شامل ہیں۔ بیشتر مضامین ایسے شعراء سے متعلق ہیں جن سے انھیں ملاقات کا شرف حاصل ہے چنانچہ کسی واقعہ کو بنیاد بنا کر شاعر کی شخصیت کو ٹٹولنے کی موصوف  نے کوشش کی ہے۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر ریشما تزئین صدر شعبہ اردو ایل اے ڈی کالج ناگپور نے اسے مرتب کیا...

نیشنل اردو ہائی اسکول میں "اخلاقیات ہی آ زدی" پر لیکچر کا انعقاد۔ خنسہ بیٹگیری،جماعت دہم

Image
والپوی (گوا) (نامہ نگار۔۔خنسہ بیٹگیری) بروز جمعہ 27 ستمبر کو نیشنل اردو ہائی ا سکول والپی میں جماعت اسلامی ہند گوا حلقے کی طرف سے "اخلا قیات ھی ازادی "اس عنوان پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ریسورس پرسن کے طور پر جناب آصف حسین حاضر تھے۔بچوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب اصف نے بتایا کہ ہر انسان اپنی ضرورت کے لیے کسی نہ کسی پر منحصر کرتا ہے اور ہر انسان کی تمام ضرورتیں پوری کرنے والا اللہ ہے۔دنیا میں اخلاقیات ہماری زندگی کا ایک اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔ اصف صاحب نے اگے بتایا کہ دنیا میں بدکاری بہت بری طرح سے پھیلی ہوئی ہے اور یہ سب ازادی کے نام پہ ہو رہا ہے جب ہم اپنے مذہب سے اخلاقیات سے جڑ کر رہتے ہیں تو اسی میں ہماری سب سے بڑی ازادی ہے اور ہم بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ اس لیکچر کے دوران نیشنل ہائی سکول کے تمام طلبہ و طالبات تمام اسٹاف ممبرز کے علاوہ اسکول کی صدر معلمہ محترمہ صالحہ کوثر اور جماعت اسلامی کی طرف سے نور احمد صاحب اور ادم صاحب حاضر تھے۔

انگلش میڈیم اسکول اور مسلم طلبہ (قسط 2 ) مولوی شبیر عبدالکریم تانبے.

Image
انگلش میڈیم اسکول اور مسلم طلبہ (قسط 2 )   مولوی شبیر عبدالکریم تانبے.     اس سے پہلے تعلیمی اداروں میں اسلامیات کی تعلیم کا اتنا عام رواج نہیں تھا جتنا آج ہے لیکن پھر بھی طلبہ کے اندر دینداری اور حسن اخلاق شرم وحیا اور اسلامی تہذیب سے لگاو تھا تو یہ ساری خوبیاں اور اچھائیاں مکتب کی تعلیم اور انھیں عصری تعلیمی اداروں کے ذریعے ان میں پیدا ہوتی تھیں بلکہ اسکول کا مدرس ہی بسااوقات اس گاوں کی مسجد میں امامت کے فرائض اور دیگر دینی و سماجی خدمات کو انجام دیتا تھا اسلئے کہ اسوقت تعلیم اتنی عام نہیں تھی     لیکن آج ان تعلیمی اداروں میں اسلامیات کی مستقل تعلیم دی جاتی ہے اور مختلف موضوعات اور عنوانات کے تحت طلبہ کے درمیان پروگرام بھی کئے جاتے ہیں     لیکن طلبہ کے اندر نہ اسلامیات سے کوئی لگاو ہے اور نہ حسن اخلاق اور اسلامی تہذیب سے کوئی دلچسپی ہے اور بڑوں اور اساتذہ کرام کے عزت اور ادب و احترام کا کوئی پاس و لحاظ ہے بلکہ ان کی شان میں گستاخی کرنا اور انکا مذاق اڑانا یہ عام سی باتیں ہوتی جارہی ہیں     آخر اسکے کیا وجوہات اور ...

فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کا اعلیٰ سطحی وفد جوائنٹ پارلمنٹری کمیٹی سے ملا ـ مجوزہ وقف ترمیمی بل مسترد کرنے کا مطالبہ ۔

Image
 ممبئی ـ ۲۴ ستمبر، (نامہ نگار) آج شام تین بجے مہاراشٹر کی چنندہ ملی تنظیموں کا ایک موقر وفد جے پی سی سے ملا ـ سانتاکروز کے تاج ہوٹل میں ہونے والی اس ملاقات میں ملی تنظیموں کی جانب سے کمیٹی کو میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں مکمل وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ کو دستور کے خلاف بتاتے ہوئے اُسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا،     زبانی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وفد کے شرکاء نےکمیٹی کو بتایا کہ تقریبا سارے مسلمان اس وقف ترمیمی بل کے مخالف ہیں، چنانچہ پورے ملک سے تقریبا ساڑھے پانچ کڑوڑ سے زائد مسلمانوں نے جے پی سی کی ہدائت کے مطابق اس بل کی مخالفت میں ایمیل کئے ہیں، اس کے علاوہ بھی بڑی تعداد میں ڈاک اور کورئر سے بھی خطوط بھیجے ہیں، ساڑھے پانچ کڑوڑ کی تعداد کم نہیں ہوتی، ہندوستان میں مسلم آبادی کے ایک تہائی حصہ یعنی ۳۳ فیصد نے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ ایسے مسلمان جو گاوں دیہات میں رہتے ہیں یا اُن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہیں اگرچہ وہ میل نہیں بھیج سکے، لیکن وہ سب بھی اس سیاہ بل کو مسترد کرانا چاہتے ہیں، وفد کے اراکین نے یہ بھی کہا کہ پچھلے کچھ عرصےمستقل یہ جھوٹ پھ...

پانگل ہایی اسکول اور جونيئر کالیج میں "سیرتِ مصطفٰی صلم" پر وسیم شیخ صاحب کا طالب علموں سے خطاب۔

Image
 شولاپور : (نامہ نگار) ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے "نعیم شیخ میموریل ہال" میں ادارہ الفلاح کے وسیم شیخ صاحب نے "سیرتِ مصطفیٰ صلم" اس عنوان پر طالب علموں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ادارہ الفلاح کے صدر ایڈوکیٹ پیر احمد صاحب ، پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، الطاف صدیقی ، ذاکر شاہ پورے ، عبد الرؤف پٹیل ، اکبر پٹھان ، محبوب سوداگر اور دیگر مہمانان شریک تھے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے اپنی تقریر میں حیاتِ مبارکہ اور سیرت مصطفی کے درخشاں پہلوؤں کے ذریعے طالب علموں کی رہنمائی کی۔           اس پروگرام کا آغاز ضیاء الدین قاضی کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ بعد از آں ذاکر شاہ پورے نے نے مہمانوں کا تعارف کرایا جبکہ پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، الطاف صدیقی اور محبوب سوداگر کے دستِ مبارک مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور گُل پیشی کی گئی۔           اس پروگرام کی نظامت عبد الرؤف پٹیل نے کی اور اکبر پٹھان نے رسم شکریہ ادا کیا۔  مذکورہ پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے ذاکر شاہ پورے ، ع...

یاسین اعظمی اور نازیہ ذاکر شیخ کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

Image
پونہ، 25 ستمبر : (نامہ نگار) تعلیم و تدریس میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے یاسین اعظمی (مہا پالیکا، مالیگاؤں اسکول نمبر 44 ) کو الحمرا ایجو کیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول بھیونڈی نے جیمز آف نیشن کے ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔ اسی طرح احد فاؤنڈیشن پونہ نے انجمن اسلام ولی محمد اینڈ محمد پیر محمد اردو پرائمری اسکول کو شہر پونہ کے بہترین اُردو اسکول کے اعزاز سے نوازا ۔ اس اسکول کی صدر مدرسہ نازیہ ذاکر شیخ صاحبہ ہیں ـ   دونوں ہی اساتذہ کی تہنیت میں بال بھارتی پونہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹراشفاق عمر نے اس جلسے کی صدارت کی ۔ خان نوید الحق کے ہاتھوں اعزاز یافتہ اساتذہ کا استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشفاق عمر ، خان نوید الحق، وسیم فرحت اور امتیاز انصاری صاحبان نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ نظامت کے فرائض عبد الا علی عبدالطیف صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیے اور رسم شکریہ عبد القیوم کفایت خان نے ادا کی ۔ اس تقریب میں وسیم احمد فاروق مومن اور وسیم عقیل شاہ نے بھی شرکت کی ۔

پویتر پورٹل میں درج جلگاؤں کارپوریشن کے 8 اور املنیر میونسپل کونسل کے 4 اساتذہ کو فوری طور پر تقرری کا حکم‌نامہ دیں - ایکتا سنگھٹنا کا محاصرہ۔ایکتا سنگھٹنا کا مطالبہ منظور تقرری آرڈر جاری ہوگے ٢٧ ستمبر کو۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) 30 جولائی کو جلگاؤں میو نسپل کارپوریشن میں 8 اردو اساتذہ اور املنیر  میونسپل  کونسل  میں 4 اردو ذریعہ تعلیم کے اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا پھر 27 اگست کو ان اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ مکمل ہوچکی تھی۔ تقرری کا حکم،  نامہ جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹو آفیسر مسز دیپالی پاٹل، جو حسن اتفاق سے املنیر میونسپل تعلیمی بورڈ کی بھی انچارج ہیں،  انہوں نے اب تک جاری نہیں کیا اس مسلہ پر ان سے جلگاؤں شہر کی ایکتا ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے فاروق شیخ سماجی کارکن کی قیادت میں ملاقات کی اور  بات رکھی کہ اب تک ان نو منتخب کوالیفائڈ امیدواروں کو تقرری حکم نامہ نا ملنے سے متعلق سوال کیا اس پر موصوفہ نے کل  12 اساتذہ کو فوری طور پر تقرری نامہ جاری کرنے سے متعلق فوری طور پر کمشنر جلگاؤں شہر کارپوریشن سے  میٹنگ کرکے بعد 27 ستمبر بروز جمعہ 8 اساتذہ کے تقرر نامہ دینے کی بات کہی  اسی کے ساتھ املنیر میونسپل کونسل کے بھی 4 اساتذہ کے تقرر نامہ یکم اکتوبر تک جاری کرنے کی یقین دھانی کی اس موقع پر ایکتا سنگھٹنا کے...

دنیا میں عدل کا قیام ہی سیرت النبی ﷺ کا اصل پیغام ہے: سہیل امیر شیخ۔پہور جلگاؤں میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا شاندار انعقاد۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) سیرت کمیٹی پہور تعلقہ جامنیر اور علاقے کے علمائے کرام کی زیر نگرانی قصبہ پہور میں ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺ برائے ہندو اور مسلمان برادران وطن بڑے پیمانے پر منعقد کیا گیا۔  جلسے کی صدارت اورنگ آباد کے واجد قادری نے فرمائی . جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سہیل امیر شیخ نے شرکت کی. پروگرام کی خاصیت یہ رہی کہ اس میں ہندو اور مسلمان بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی . اغاز حافظ عمر کی تلاوت قران پاک سے ہوا بعد ازیں سہیل امیر شیخ نے افتتاح کیا . اور اپنے طویل خطاب میں ہندو اور مسلمان بھائیوں کے سامنے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انوکھا اور دل کو چھو لینے والا بیان پیش کیا. خالص ہندی زبان میں امیر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے وہ گوشے نمایاں کیے جس میں انسانیت کے لیے الفت محبت بھائی چارہ غریبوں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ ہمدردی کا پہلو شامل ہے. برادران وطن کی بڑی تعداد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ان انوکھے پہلوؤں کو سن کر ان کی انکھیں نم ہو گئی۔ اس بعد برادران وطن ہندو بھائیوں نے اپنا اظہار خیال کیا .ج...

یونک اردو ہائی اسکول میں شہری سطح پر سائنس ایکزبیشن کا انعقاد۔

Image
جلگاؤں ( سعید پٹیل ) یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یونک اردو ہائی اسکول تانبہ پور جلگاؤں شہر .کی سطح پر سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ سر کی صدارت میں سائنس ایکزبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح عبدالعزیز سالار کے دست مبارک سے انجام پایا۔ صابر شاہ سیٹھ اور یونک پرائمری و ہائی اسکول کے صدر مدرس مرزا وقار اور شیخ نعیم بطور مہمانان خصوصی موجود تھے ۔       سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ سر نے اپنی تقریر میں سائنس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سائنسی نمائش اور ماڈل پیش کرنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو سراہا۔ عبدالعزیز سالار صاحب نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ ایسی جھونپڑ پٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور مدرس ادریس سید اور فاروق شاہ کی ستائش کی اسکول ھذا کے صدر مدرس شیخ نعیم کی رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

"تناؤ سے پاک امتحانی مشن" ورکشاپ کا انعقاد۔

Image
جلگاؤں: (نامہ نگار) کویاتری بہنا بائی چودھری نارتھ مہاراشٹرا یونیورسٹی، جلگاؤں اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہرون جلگاؤں میں شعبہ طلبہ کی ترقی کے تحت "تناؤ سے پاک اور دھوکہ دہی سے پاک امتحانی مہم" کا انعقاد کیا گیا۔ کیا گیا ۔مذکورہ ورکشاپ کا انعقاد جی جی کھڈسے کالج مکتائی نگر کے پروفسیر ڈاکٹر سی جے پاٹل اور کالج کے شعبہ امتحانات کے سربراہ ڈاکٹر سداشیو ڈپکے تھے۔ پروگرام کی صدارت کے لیے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر چاند خان موجود تھے۔ ڈاکٹر سداشیو ڈپکے نے یونیورسٹی ورکشاپ میں دی گئی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ اس کے علاوہ پروفیسر۔ ڈاکٹر سی۔ جے۔ پاٹل نے امتحان کی مدت کے دوران تناؤ اور اس کے انتظام کے بارے میں معلومات دی اور طلباء کی رہنمائی کی کہ کس طرح اپنی زندگی میں تناؤ پر قابو پانا ہے اور اس کا مثبت استعمال کرنا ہے۔ سٹوڈنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر پروفیسر ساجد ملک نے شُکریہ ادا کیا۔

جمعیت علماء مرہٹواڑہ کے عہدے داران کا انتخابی عمل پرسکون طریقہ سے پایہ تکمیل۔ مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر اور قاری سید عبدالرشید حمیدی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز۔

Image
پربھنی (سید یوسف) جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ کےآئندہ ٹرم کے لیۓ آج 23/ستمبر 2024بروز پیر دوپہر2/بجے گولڈن فنکشن ہال پربھنی میں انتخابی اجلاس حافظ مسعوداحمدحسامی صاحب کارگزار صدر جمعیت علماء مہاراشٹر کی صدارت میں منعقد ہوا‌   مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر اور مولانا محمد اشتیاق صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت علماء مہاراشٹر کی نگرانی و سربراہی میں یہ انتخاب نہایت خوشگوار انداز میں ہوا، ارکان منتظمہ مرہٹواڑہ سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے ، مفتی حفیظ اللہ صاحب نے کہا کہ وطن عزیز میں ملت کی نمائندہ تنظیم’’ جمعیۃعلماء ہند‘‘ اپنی تابناک ماضی کے ایک سو پانچ سال پورےکرچکی ہے، جمعیت علماء ہند کی ملت اسلامیہ کے لیۓ ناقابل فراموش طویل جدوجھد اور قربانیوں کو بیان کیا نیز آپ نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند مسلمانان ہند کی ایسی واحد جماعت ہے، جس کے اکابر علماء کرام انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے اٹھ کھڑے ہوئے،ملک کے طول وعرض میں انگریزی سامراج کے خلاف رائے عامہ کو بیدارکیا، اس کے بانیان کاآزادی سے پہلے اورآزادی کے بعد ملک کی تعمیر و تشکیل میں ناقابل فرا...

محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم تقسیم ایوارڈ کی پرشکوہ تقریب منعقد۔

Image
 ناگپور : (نامہ نگار) اُفق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کامٹی کے زیر اہتمام محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم تقسیمِ ایوارڈ کی پرشکوہ تقریب منعقد کی گٸ۔ اس تقریب کا انعقاد مولانا ابوالکلام آزاد ہاٸی اسکول و جونیئرکالج، گاندھی باغ میں کیا گیا۔       تقریب کی صدارت سابق ایم ایل سی مہاراشٹر ایس۔ کیو۔ زماں نے کی۔مہمان خصوصی سینئر صحافی، شاعر و ادیب ندیم صدیقی، ممبٸ تھے۔مہمانان اعزازی انجمن حامٸ اسلام کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر انیس احمد، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج احمد سعید، ڈاکٹر محمد اظہر حیات تھے۔اسی طرح سوساٸٹی کےصدر کلیم اختر انصاری بھی ڈاٸس پر تشریف فرما تھے۔      مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو سوساٸٹی کی جانب سے ایوارڈ پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ سوساٸٹی نے پوری ریاست سے مثالی معلم اور صدر معلم کا انتخاب کیا اور سماج کے تئیں ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کا آغاز انعام الرحیم نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، سہیل انجم نے مترنم آواز میں ہدیہء نعت پیش کی۔       تقریب کے صدر ایس۔ کیو۔ زماں ...

پرتاپ سارنائک کو صدر ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں بہترین تقریر کا ایوارڈ۔

Image
میرا بھائیندر: (رپورٹ : محمد حسین ساحل )ایم ایل اے پرتاپ سارنائک کو صدر ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں بہترین تقریر کا ایوارڈ ملا،اس موقع پر ساجد پٹیل اور زکی پٹیل نے پرتاپ سارنائک کو اعزاز سے نوازا اور مبارک باد دی۔ ذکی پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوٸے پرتاپ سار نائک کو دوبارہ ایم ایل اے کے الیکشن میں کامیابی کی دعاٸیں دی۔

اقراء بی ایڈ کالج جلگاؤں میں قانونی خدمات کیمپ کا انعقاد ماہرین نے طلباء کی رہنمائی کی۔

Image
 جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا بی ایڈ کالج ، اقراء ڈی ایل ایڈ کالج اور اقراء یونانی میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جلگاؤں نے مشترکہ طور پر "لیگل سرویس کیمپ" کا انعقاد کیا۔ مذکورہ پروگرام میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سیکرٹری عزت مآب جج شری ایس پی سید صاحب' چیف گائیڈ کے طور پر موجود تھے۔ تو مسٹر عبدالقادر عبدالکریم صاحب لیگل چیف ڈیفنس کونسل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔   پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ڈی ایل ایڈ کے طلباء نے ترانہ اقرا پیش کیا۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے شمع روشن کر کے پروگرام کا آغاز کیا۔  مذکورہ پروگرام میں محترم جناب عبدالقادر، عبدالکریم صاحب، نے ابتدا میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے کام کے بارے میں بتایا کہ یہ اتھارٹی کس طرح طلباء اور عام لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ مسٹر ایس۔ پی۔ سید صاحب نے طلباء کو انڈین جوڈیشل کوڈ اور خواتین کے لیے بنائے گئے مختلف قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ "حقائق سے لاعلمی قاب...

عظیم الشان چلو ممبئی ترنگا ریلی: سنوِدھان سے چلے گا اپنا دیش۔ سید امتیاز جلیل۔ زبردست ملی بیداری کے ساتھ ساتھ اعلی سیاسی بصیرت بھی ثابت ہوئی یہ مہا ریلی۔شولاپور سے فاروق شادی کی قیادت میں کئی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Image
ع ظیم الشان چلو ممبئی ترنگا ریلی: سنوِدھان سے چلے گا اپنا دیش۔ سید امتیاز جلیل۔  زبردست ملی بیداری کے ساتھ ساتھ اعلی سیاسی بصیرت بھی ثابت ہوئی یہ مہا ریلی۔ شولاپور سے فاروق شادی کی قیادت میں کئی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ بقلم: شیخ احمد حسین جلگاؤں 937016001 7  23 ستمبر 2024 ہندوستان اور خصوصاً مہاراشٹر میں ترنگا ریلی کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تاریخی شہر اورنگ آباد نے پھر ایک بار یہ ثابت کر دیا کہ یہاں تاریخ پڑھنے اور پڑھانے سے زیادہ تاریخ لکھی جاتی ہے۔ یہ عظیم الشان ترنگا ریلی ان تمام مخالفین اور سازش کرتاؤں کہ نام پر زوردار طمانچہ ہے جو اپنی کم علمی اور کم ظرفی کی وجہ سے اورنگ آباد شہر کا نام اور اس کی تاریخ مٹانے چلے تھے۔ اسی تاریخی سرزمین پر سماجی، ملی اور زبردست سیاسی پکڑ رکھنے والے اے آئی ایم آئی ایم اورنگ اباد کے سابق ممبر آف پارلیمنٹ اور ریاستی صدر سید امتیاز جلیل نے پھر ایک بار یہ ثابت کر دیا کہ مخالفین چاہے کچھ بھی کر لے نہ وہ اورنگ آباد کی تاریخ بدل سکتے ہیں اور نہ آنے والے دنوں میں سنہری تاریخ رقم کرنے سے انہیں روک سکتے ہیں۔ اب اورنگ آباد کی عوام...

سندر لال کمیشن کی رپورٹ پولیس ایکشن کے ظالمانہ واقعات کا سرکاری ثبوت۔ پولیس ایکشن میں مسلمانوں کے قتل عام پر معافی طلب کرنے کا مطالبہ۔ گلبرگہ میں سانحہ سقوط حیدرآباد کا جلسہ دانشوران و سیاسی قائدین کا خطاب ۔

Image
گلبرگہ 24 ستمبر : (نامہ نگار) انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک نے ستمبر 1948 میں پولیس ایکشن کے دوران ہوئے مسلمانوں کے قتل عام پر مرکزی حکومت کی جانب سے معافی طلب کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1984 کے دہلی سکھ فسادات پر کانگریس کی مرکزی حکومت نے معافی طلب کی لیکن اس سے کہیں زیادہ بھیانک دردناک 1948 کے پولیس ایکشن میں ہوئے مسلمانوں کے قتل عام پر مرکز کی کسی حکومت نے آج تک معافی طلب نہیں کی مولانا محمد نوح انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ وحدت اسلامی ہند شاخ گلبرگہ حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام کل رات 8:30 بجے حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ میں منعقدہ سانحہ سقوط حیدرآباد ماضی اور حال کے زیر عنوان جلسے میں صدارتی تقریر کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پولیس ایکشن کے نام پر مسلمانوں کو جو زخم دیئے گئے وہ کبھی مندمل نہیں ہوں گے قبل ازیں کارروائی کا آغاز قاری محمد محسن طالب علم رحمانیہ انسٹی ٹیوٹ نیا محلہ گلبرگہ کی قرات کلام پاک سے ہوا حافظ محمد اقبال نے نعت خوانی کا شرف ح...

اقرا اردو اسکول سالار نگر جلگاوں میں اوپن ڈے پروگرام کامیابی سے ہمکنار..

Image
جلگاؤں : (نامہ نگار)_اقرا ایجوکیشن سوسائٹی ،جلگاوں کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ،سالار نگر، جلگاوں میں جماعت دہم کے طلبہ کا اوپن ڈے کا پروگرام ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب کی صدارت میں منعقد کیاگیا۔ تلاوت قران پاک کے بعد ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے افتتاح کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ اسکول میں اوپن ڈے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں دہم جماعت کے طلبہ کے یونٹ ٹیسٹ کے تمام مضامین کے جوابی پرچے ، رزلٹ، حاضری ریکارڈ سبھی تفصیلات فائل میں لگا کر سرپرست حضرات کو دیے گئے۔ جس کا مقصد اپنے اپنے بچے کی کارکردگی سے واقف کرانا تھا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار سینیئر معلمہ فرحت تبسم مبین خان کا ہے جنہوں نے انتھک محنت کر کے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔    کلاس ٹیچرسینیر معلمہ فرحت تبسم مبین خان نے اپنے خیالات کے اظہار میں طلباء کی حاضری وصحت کے متعلق سرپرست حضرات کی توجہ دلائی کہ طلبا کو بلا وجہ غیر حاضر نہ رکھے اور انکی صحت پر خاص توجہ دے۔   ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے اپنے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اوپن ڈے منعقد ...

اقراء ہائی اسکول سالار نگر میں "طلباء کی"افسانوی نشست.

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی سکول و جونیئر کالج سالار نگر جماعت دہم میں یوم ہندی کی نسبت سے طلباء کی افسانوی نشست کا انعقاد ڈاکٹر ہارون بشیر کی صدارت میں منعقد کیا گیا خان فرحت تبسم مبین نفیس بانو شیخ اسماعیل، ثنا انیس شیخ بحیثیت مہمانان خصوصی موجود رہیں۔  ذیشان اقبال کی تلاوت قران سے نشست کا اغاز ہوا ۔افسانوی نشست کے اغراض و مقاصد شعبہ اردو کے ڈاکٹر انیس الدین علاؤ الدین شیخ نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس زبان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس زبان کے علم و ادب سے آشنا ہونا اس کے قلمکاروں کو جاننا ہمارے لیے ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ہمیں مادری زبان کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں کا علم ، اس کے علم و ادب کو بھی جاننا ضروری ہے۔ اردو کی قریبی زبان ہندی ہے جو کہ قومی زبان کا مقام رکھتی ہے ۔ اسی یوم‌ ہندی کی نسبت سے اس نشست کا انعقاد کیا جس میں کچھ مخصوص افسانہ نگاروں کے افسانے، افسانچے بذریعہ دہم جماعت کے طلباء پیش کریں گے جس سے طلباء کو ایک نئی سمت نئی سوچ و فکر ملیں گی۔ خود سے تحریر کا شوق پیدا ہونگا,ادب سے دلچسپی و ...