عاجلانہ صحت یابی اور درازئ عمر کے لئے دعاوؤں کی اسدالعلماء کی دردمندانہ اپیل بیدر۔علامہ حافظ سید بختیار الدین انصار چشتی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ کی صاحبزادی سیدہ زینب حفظہا اللہ آئی سی یو میں شریک۔


بیدر : 30/ ستمبر (نامہ نگار) اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے اپنے ایک دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے ملت کے غیور مخلص ذہنیت کے حامل حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ برادرم حضرت علامہ حافظ الحاج سیدشاہ بختیار الدین انصار چشتی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ و نائب معتمد کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ ایک نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ سیدہ زینب حفظہا اللہ جو چار سال کی ہیں اتفاقی حادثہ میں شدید زخمی حالت میں قائد قوم وملت عالی جناب الحاج محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدرضلع مجلس اور ٹاؤن صدر مجلس جناب سید شاہ سعادت اللہ حسینی مجلسی فلورلیڈربلدیہ نے دواخانہ میں لایا بعد طبی جانچ کے آئ سی یو میں داخل کردیا گیا اور تمام طبی معائینے کیئے گئے ابھی سیدہ زینب کوما کی حالت میں ہے،جناب محمد عبدالرشید مشتاق کونسلر مجلسی بلدیہ نے کافی محنت کررہے ہیں،آپ تمام حضرات معصوم کے لئے شفائے عاجلہ صحت کاملہ ومستمرہ دائمہ کے بصدقہء خاتم النبیین صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم دعا فرمائیں، آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔