یونک اردو ہائی اسکول میں شہری سطح پر سائنس ایکزبیشن کا انعقاد۔
جلگاؤں ( سعید پٹیل ) یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یونک اردو ہائی اسکول تانبہ پور جلگاؤں شہر .کی سطح پر سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ سر کی صدارت میں سائنس ایکزبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح عبدالعزیز سالار کے دست مبارک سے انجام پایا۔ صابر شاہ سیٹھ اور یونک پرائمری و ہائی اسکول کے صدر مدرس مرزا وقار اور شیخ نعیم بطور مہمانان خصوصی موجود تھے ۔
سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ سر نے اپنی تقریر میں سائنس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سائنسی نمائش اور ماڈل پیش کرنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو سراہا۔ عبدالعزیز سالار صاحب نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ ایسی جھونپڑ پٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور مدرس ادریس سید اور فاروق شاہ کی ستائش کی اسکول ھذا کے صدر مدرس شیخ نعیم کی رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
Comments
Post a Comment