وحدت اسلامی ہند کے زیر اہتمام انسانی وقار خطاب پروگرام
راویر (صلاح الدین ادیب ) وحدت اسلامی ہند بھارت میں 5 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سیرت النبی کے موقع پر آل انڈیا ہیومن ڈگنیٹی مہم منا رہی ہے۔ اس ضمن میں راویر میں 29 ستمبر 2024 بروز اتوار صبح 10 بجےمیونسپل ہال پاور ہاؤس میں اسلام کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر مبنی ایک خطابی پروگرام محترم وہاب ملک کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ جس میں ہندو اور مسلم بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سندیپ پاٹل رکن اسمبلی شریش چودھری وغیرہ نے جلسہ کو مخاطب کیا۔
صدارتی تقریر میں وحدت اسلامی کے ریاستی ذمہ دار محترم وہاب ملک نے کہا کہ علم سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے جہاں مادی ترقی ہو رہی ہے وہیں ہم زندگی کے ہر شعبے میں تنزلی دیکھ رہے ہیں سامراجیت بازار پرستی اور مادیت نے انسانوں کو خود غرض بنا دیا ہے قتل غارت گری مجرمانہ رویے خواتین پر جبر جیسے کاموں میں انسان ملوث کیا جا رہا ہے اس لئے دنیا کے موجودہ نظام لئے ایک مثالی طرز زندگی اور متبادل کی ضرورت ہے
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی امن بھائی چارے کا پیغام اور انسانیت کی تعلیمات دنیا کوفلاح کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مضبوط آپشن ھے۔آج کے معاشرے کے لئے اس ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے وحدت اسلامی نے راویر میں اس انسانی وقار کی روشنی کے پروگرام کا انعقاد کیا ھے تاکہ پوری نسل انسانی کے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نجات اور فلاحی زندگی اور نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
پروگرام کا آغاز مولانا حافظ فرحان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نظامت عمر شیخ نے انجام دی۔شکریہ اعجاز احمد نے ادا کیا۔جلسہ کی کامیابی کے لئے مقامی وحدت اسلامی کے ذمہ داران نے جدوجہد کیں۔
Comments
Post a Comment