پویتر پورٹل میں درج جلگاؤں کارپوریشن کے 8 اور املنیر میونسپل کونسل کے 4 اساتذہ کو فوری طور پر تقرری کا حکمنامہ دیں - ایکتا سنگھٹنا کا محاصرہ۔ایکتا سنگھٹنا کا مطالبہ منظور تقرری آرڈر جاری ہوگے ٢٧ ستمبر کو۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) 30 جولائی کو جلگاؤں میو نسپل کارپوریشن میں 8 اردو اساتذہ اور املنیر میونسپل کونسل میں 4 اردو ذریعہ تعلیم کے اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا پھر 27 اگست کو ان اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ مکمل ہوچکی تھی۔ تقرری کا حکم، نامہ جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹو آفیسر مسز دیپالی پاٹل، جو حسن اتفاق سے املنیر میونسپل تعلیمی بورڈ کی بھی انچارج ہیں، انہوں نے اب تک جاری نہیں کیا اس مسلہ پر ان سے جلگاؤں شہر کی ایکتا ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے فاروق شیخ سماجی کارکن کی قیادت میں ملاقات کی اور بات رکھی کہ اب تک ان نو منتخب کوالیفائڈ امیدواروں کو تقرری حکم نامہ نا ملنے سے متعلق سوال کیا اس پر موصوفہ نے کل 12 اساتذہ کو فوری طور پر تقرری نامہ جاری کرنے سے متعلق فوری طور پر کمشنر جلگاؤں شہر کارپوریشن سے میٹنگ کرکے بعد 27 ستمبر بروز جمعہ 8 اساتذہ کے تقرر نامہ دینے کی بات کہی اسی کے ساتھ املنیر میونسپل کونسل کے بھی 4 اساتذہ کے تقرر نامہ یکم اکتوبر تک جاری کرنے کی یقین دھانی کی اس موقع پر ایکتا سنگھٹنا کے ندیم ملک ورکنگ پریزیڈنٹ (این سی پی ،اے پی گٹ) مظہر پٹھان، کانگریس آئی کامرس ڈپارٹمنٹ کے ضلع صدر سلیم انعامدار، پرہار آرگنائزیشن کے ورکنگ صدر یوسف خان، صیقلگر فاؤنڈیشن کے صدر انور خان، عیدگاہ ٹرسٹ کے سابق سکریٹری انیس شاہ، میزان فاؤنڈیشن قاسم عمر، این سی پی اقلیتی نائب صدر سید عمران علی وفد میں شامل شامل تھے۔
Comments
Post a Comment