روٹری کلب آف بیدر فورٹ کی جانب سے اساتذہ کو توصیفی سند اور تہنیت
بیدر۔ 29/ ستمبر ( نامہ نگار ) : آج 29؍ستمبر بروزاتوار روٹری کلب آف بیدرفورٹ کی جانب سے ایک روزہ ورک شاپ منعقد کیاگیاجس میں بنیادی کمپیوٹر اسکل کی بابت ’’اسمارٹ ٹیچر‘‘ نامی ٹریننگ رکھی گئی تھی۔ جس میں ذرائع کے بموجب 90%سے زیادہ نشانات حاصل کرنے پرجناب عبداللہ مدثرسی آرپی شاہ گنج بیدراور جناب محمداسحق مدرس سرکاری ہائیرپرائمری اسکول سرسی (اے) کوتوصیفی سند سے نوازاگیا اور تہنیت پیش کی گئی۔ دیگرتین ٹیچرس کو بھی تہنیت پیش کرنے کی اطلاع ہے۔
اس خبر سے اردو مدرسین"اور محبان اردو میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔جناب عبداللہ مدثر مدرس اور دیگر اساتذہ کو ان کے چاہنے والوں نے مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Comments
Post a Comment