حضورؐ کے پیغام کو ہمیں اپنے کردارسے پیش کرنے کی ضرورت ہے : فریداحمد خان ممبئی۔

 



شولاپور  :  نامہ نگار (اقبال باغبان) حضورؐ کے پیغام کو ہمیں  اپنے کردارسے پیش کرنے کی ضرورت ہے  یہ بیان اُردو کارواں ممبئی کے صدراور م"حمدؐ سب کے لیے مہم" کے رُکن فریداحمد خان نے ، شعبۂ   اُردو ایس۔ایس۔اے۔ آرٹس اینڈ کامرس کالج کے زیراہتمام "محمدؐ سب کے لیے مہم "کے تحت  یونیورسٹی سطح پر منعقد "نعت شریف خوانی مقابلے" میں دیا۔   موصوف اس تقریب میں مہم ہٰذا کے سفیر اور مہمانِ خصوصی کے حیثیت سے شریک تھے۔  یہ تقریب  کالج کے کارگزار پرنسپل ڈاکٹر،  ای۔ جا۔تنبولی کی صدرات میں منعقدکی گئی تھی۔ ڈاکٹر عبدارلرشید شیخ ، لکچرار، بی۔کیو۔کے  کالج شولاپو ر اور محمد جاوید تاڑے، لکچرار، بی۔کیو۔کے  کالج شولاپو ر نے  منصف کے فرائض انجام دیے۔  مقابلے میں شعبہ اُردو ، یو۔ای۔ایس مہیلا مہا ودیہ لیہ شولاپور اور  شعبہ اُردو سوشل کالج کے اکیئس طالب علموں نے حصہ لیا جن کو اول ،دوم ، سوم انعام کےعلاوہ دو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔    فرید احمد خان نے اپنی طرف سے اول انعام یافتہ کو 500 روپیے ، دوم کو 300 ،  سوم کو 200 روپیے اور دو ترغیبی انعام یافتگان کو سو سو روپیے نقد انعام دیا۔  کالج کی جانب سے 1000،700،500، اوردو دو سو روپیے نقد انعامات  پروفیسر ڈاکٹرغوث احمد شیخ کی طرف سے دیے گئے علاوو ازیں پروفیسر ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدارکی طرف سے تمام انعام یافتگان کو ٹرافی تقسیم کی گئی۔

فرید احمد خان نے اپنی تقریر میں پیغمبر اسلام "حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لیے مہم" کے  متعلق  معلو مات دیتے ہوئے کہا کہ رسول ؐ  کی نسبت سے یہ مہم  2022 میں شروع کی گئی ۔ ممبئی مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں میں امثال یکم  ربیع الاول  سے بارہ ربیع الاول  تک منعقد کیے اہم پروگراموں کی معلومات دی ۔خاص طور پر مسجد پریچے،عطیہ ٔ خون مہم اور برادران وطن کے خصوصی نعتیہ مشاعرے کے انعقاد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب کی نظامت پروفیسر تسنیم وڈو نے کی اور ڈاکٹرعبدالقدیر بیجاپورے نے شکریہ ادا کیا۔ 




Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔