نیشنل اردو ہائی اسکول میں "اخلاقیات ہی آ زدی" پر لیکچر کا انعقاد۔ خنسہ بیٹگیری،جماعت دہم
والپوی (گوا) (نامہ نگار۔۔خنسہ بیٹگیری) بروز جمعہ 27 ستمبر کو نیشنل اردو ہائی ا سکول والپی میں جماعت اسلامی ہند گوا حلقے کی طرف سے "اخلا قیات ھی ازادی "اس عنوان پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ریسورس پرسن کے طور پر جناب آصف حسین حاضر تھے۔بچوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب اصف نے بتایا کہ ہر انسان اپنی ضرورت کے لیے کسی نہ کسی پر منحصر کرتا ہے اور ہر انسان کی تمام ضرورتیں پوری کرنے والا اللہ ہے۔دنیا میں اخلاقیات ہماری زندگی کا ایک اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔
اصف صاحب نے اگے بتایا کہ دنیا میں بدکاری بہت بری طرح سے پھیلی ہوئی ہے اور یہ سب ازادی کے نام پہ ہو رہا ہے جب ہم اپنے مذہب سے اخلاقیات سے جڑ کر رہتے ہیں تو اسی میں ہماری سب سے بڑی ازادی ہے اور ہم بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔
اس لیکچر کے دوران نیشنل ہائی سکول کے تمام طلبہ و طالبات تمام اسٹاف ممبرز کے علاوہ اسکول کی صدر معلمہ محترمہ صالحہ کوثر اور جماعت اسلامی کی طرف سے نور احمد صاحب اور ادم صاحب حاضر تھے۔
Comments
Post a Comment