یاسین اعظمی اور نازیہ ذاکر شیخ کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد
پونہ، 25 ستمبر : (نامہ نگار) تعلیم و تدریس میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے یاسین اعظمی (مہا پالیکا، مالیگاؤں اسکول نمبر 44 ) کو الحمرا ایجو کیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول بھیونڈی نے جیمز آف نیشن کے ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔ اسی طرح احد فاؤنڈیشن پونہ نے انجمن اسلام ولی محمد اینڈ محمد پیر محمد اردو پرائمری اسکول کو شہر پونہ کے بہترین اُردو اسکول کے اعزاز سے نوازا ۔ اس اسکول کی صدر مدرسہ نازیہ ذاکر شیخ صاحبہ ہیں ـ
دونوں ہی اساتذہ کی تہنیت میں بال بھارتی پونہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹراشفاق عمر نے اس جلسے کی صدارت کی ۔ خان نوید الحق کے ہاتھوں اعزاز یافتہ اساتذہ کا استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشفاق عمر ، خان نوید الحق، وسیم فرحت اور امتیاز انصاری صاحبان نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ نظامت کے فرائض عبد الا علی عبدالطیف صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیے اور رسم شکریہ عبد القیوم کفایت خان نے ادا کی ۔ اس تقریب میں وسیم احمد فاروق مومن اور وسیم عقیل شاہ نے بھی شرکت کی ۔
Comments
Post a Comment