دنیا میں عدل کا قیام ہی سیرت النبی ﷺ کا اصل پیغام ہے: سہیل امیر شیخ۔پہور جلگاؤں میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا شاندار انعقاد۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) سیرت کمیٹی پہور تعلقہ جامنیر اور علاقے کے علمائے کرام کی زیر نگرانی قصبہ پہور میں ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺ برائے ہندو اور مسلمان برادران وطن بڑے پیمانے پر منعقد کیا گیا۔
 جلسے کی صدارت اورنگ آباد کے واجد قادری نے فرمائی . جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سہیل امیر شیخ نے شرکت کی. پروگرام کی خاصیت یہ رہی کہ اس میں ہندو اور مسلمان بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی . اغاز حافظ عمر کی تلاوت قران پاک سے ہوا بعد ازیں سہیل امیر شیخ نے افتتاح کیا . اور اپنے طویل خطاب میں ہندو اور مسلمان بھائیوں کے سامنے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انوکھا اور دل کو چھو لینے والا بیان پیش کیا. خالص ہندی زبان میں امیر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے وہ گوشے نمایاں کیے جس میں انسانیت کے لیے الفت محبت بھائی چارہ غریبوں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ ہمدردی کا پہلو شامل ہے. برادران وطن کی بڑی تعداد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ان انوکھے پہلوؤں کو سن کر ان کی انکھیں نم ہو گئی۔ اس بعد برادران وطن ہندو بھائیوں نے اپنا اظہار خیال کیا .جس میں انہوں نے پہور میں امن و امان کی صورتحال پر روشنی ڈالی. اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر اپنے علم کی مناسبت سے مثبت انداز سے گفتگو کی. برادران وطن میں دھنجئے یروڑے (ایس ڈی پی او پاچورا)' سچین سانپ (پی ایس ائی بہور اسٹیشن)' بھاسکر پاٹل (سرپنچ پہور)' پردیب لوڈھا (بی جے پی)' راجدر پانڈے' رامیشور پاٹل' سنجی مہیش پاٹل' ڈاکٹر پریشانت پنڈھارے' ارون گھولپ وغیرہ شامل ہیں.
رفیق پٹوے نے مراٹھی میں بہت خوبصورت انداز میں نعت پاک پیش کی آخر میں واجد قادری نے صدارتی کلمات پیش کیے. جس میں انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کو کون سا پیغام دیا تھا۔ اپ نے کہا کہ اج بھی انسانوں کو سیرتِ طیبہ کا علم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اختتام پر ڈاکٹر معین الدین نے رسم شکریہ پیش کیا۔ہندو مسلم ایکتا کو واضع کرنے والے اس سیرت النبی ﷺ کے جلسے میں شہر اور مضافات ، دیہاتوں کے سیاسی' سماجی' مذہبی اور مختلف طبقات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. پروگرام کو کامیاب بنانے میں پہورکے تمام ہی نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر کوششیں کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔