روز نامہ تعمیر کی جانب سے بیڑ میں مہاراشٹر ٹی ای ٹی اور سینٹرل ٹیچر اہلیتی امتحان (سی ٹی ای ٹی) کے تعلق سے کامیاب سمینار کا انعقاد۔

جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) بیڑ ٢٩ ستمبر آج بیڑ شہر و اطراف کے مستقبل میں اساتذہ بننے کے متمنی ڈی ایڈ ، بی ایڈ نوجوانوں کو روزگار دلانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مراٹھواڑہ کے , روزنامہ تعمیر بیڑ کی جانب سے بالترتیب ماہ نومبر اور دسمبر میں ہونے والے مہاراشٹر ٹی ای ٹی اور سینٹرل ٹی ای ٹی امتحان سے متعلق راہنمائی کے لیے ایک کامیاب سمینار کا انعقاد عمل آیا۔ جس میں تقریباًً سو سے زائد طلبہ نے شرکت کر استفادہ حاصل کیا۔ 
            ان امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء میں ڈی۔ ایڈ، بی ایڈ مکمل کرچکے اور زیر تعلیم ایسے تمام طلبہ کے لیے ایک گائیڈنس لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ دراصل روزنامہ تعمیر کے ایڈیٹر قاضی مخدوم ماضی میں درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ رہ چکے ہے اس لیے مستقبل کے اساتذہ میں پائے جارہے شکوک و شبہات اور ان امتحانات کے تعلق سے بے جا خوف اور معلومات ، رہنمائی کی کمی محسوس کرتے ہوئے انھیں دور کرنے کے لیے اس سمینار کا انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا۔ اور قوم کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کی رہنمائی کرنے کے مقصد سے اس مفت گائیڈنس لیکچر کا اہتمام کیا۔ کسی بھی نوجوان کی اعلی تعلیم کے بعد کی سب سے بڑی ضرورت روزگار ہوتی ہے۔ درس و تدریس سے وابستہ بر سر روزگار اور مکمل معلومات کے حامل تجربہ کار افراد ہی روزگار حاصل کرنے کے لیے مناسب رہنمائی کر سکتے ہیں۔ لہذا ان امتحانات کو کامیاب کرچکے اور اس بھرتی پروسیس سے گزر چکے ہر موضوع کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے والے ، تجربہ کار و دوراندیش ماہر اقبال انصاری سر (معلم ضلع پریشد پربھنی و اونر ایجوکیشن ٹیوب یوٹیوب چینل) کو بیڑ شہر میں مدعو کیا۔ روزنامہ رپورٹر کے ایڈیٹر جناب شیخ طیب کے ہاتھوں اقبال انصاری سر کا استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد سمینار میں اقبال انصاری سر نے بھی اپنا مکمل حق ادا کرتے ہوئے طلبہ کی سیر حاصل و ہر نکتہ پر باریکی بینی سے راہنمائی کی۔ دونوں ہی امتحانات کے فارم بھرنے سے لے کر، ان کے لیے درکار اہلیت ، نصاب، موضوعات ، ضمنی موضوعات ، حوالہ جاتی کتب، مشقی امتحانات ، اور ایڈمٹ کارڈ سے لے کر امتحان گاہ میں جا کر پرچہ کیسے حل کرنا ہے تک کی مکمل معلومات فراہم کی جسے طلبہ نے پر مسرت ماحول میں سماعت کیا اور ضروری نکات کا اندراج اپنے پاس محفوظ کیا۔ اور آخر میں طلبہ کے سوالوں کے اطمینان بخش جوابات بھی دیے۔ اس طرح یہ پروگرام اپنی آب و تاب کے ساتھ کامیابی سے ہم کنار ہوا۔ طلبہ نے اس سمینار کے تعلق سے مثبت اور پر مسرت تاثرات کا اظہار کیا‌۔ ساتھ ہی روزنامہ تعمیر کے ایڈیٹر قاضی مخدوم و اقبال انصاری سر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وقتِ ضرورت مزید ایک سمینار منعقد کروانے کی گزارش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔