روزنامہ گھومتا آئینہ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر سربراہ جناب چاند اکبر کو تہنیت۔
شولاپور(سلطان اختر )برقی مصور روزنامہ گھومتا آئینہ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر بزم غالب سولاپور کے زیر اہتمام سولاپور میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کےلئے تشریف فرما سربراہ جناب چاند اکبر کو بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے صدر افسانچہ نگارجناب سلطان اختر ، انڈین یوتھ اسوسی ایشن سولاپور کے صدر و صحافی مظہر اللوڑی، باغبان یوتھ اسوسی ایشن کے سربراہ صحافی اقبال باغبان نے شال و گل پیش کرکے تہنیت کی۔ ہفت روزہ قاصد کے مدیر وشاعر ایوب نلامندو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ گھومتا آئینہ عوام کا مقبول روزنامہ بن چکا ہے۔اس میں سربراہ چاند اکبر کی بے لوث صحافتی خدمات شامل ہیں۔ بزم احباب اردو ادب بیڑ کے صدر افسانچہ نگار و شاعر ارشد صدیقی سر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چاند اکبر نے گھومتا آئینہ کو کم عرصے میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ ادیب غلام ثاقب، شاعر وجاہت عبدالستار و دیگر معزز دوست احباب نے انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment