حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اللہ نے دنیا میں بھیجا تاکہ اچھے اخلاق کو مکمل کروں : فاروقی جاوید اقبال ،ایولہ صدر مدرس۔


اکل کوا : (نامہ نگار) آج کے ترقی یافتہ زمانے میں موبائل انٹرنیٹ جیسے آلات موسیقی نے ہر طرف ڈیرہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں فحاشی اور عریانیت عروج پر ہے۔ ایسے وقت رحمت دوعالم، نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوۂ حسنہ ہی کامیابی کا ضامن ہے۔ اسی مقصد کے تحت جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم پرائمری اردو اسکول، اکل كوا ضلع نندوربار، مہاراشٹر، کے زیراہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے اسکول کے طلبہ و طالبات کے مابین مقابلہ نعت و تقریر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسکول کے 20 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ نعت خوانی و تقریر میں منصفین کے فرائض مدرسہ دارالعلوم محبوبیہ راجستھان کے استاد مفتی فضل الرحمن صاحب اورجامعہ پالی ٹیکنک کالج کےپرنسپل سید وجاہت علی صاحب نے انجام دئیے۔
تقریب کی صدارت خادم الخیروالامہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی حفظہ اللہ نے کی۔ جبکہ بطور مہمان خصوصی پروفیسر عقیل علی سید (پرووسٹ)جے۔آئی۔آئی۔یو گروپ آف انسٹی ٹیوٹ اکل کوا ، محمد شاہد خان(پی۔آر۔او) پبلک ریلیشن آفیسر اورجامعہ لاء کالج کےپرنسپل سعود
 سر تشریف فرما تھے۔ اسکول کے بچوں اوربچیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت و سیرت پاک کے حوالے سے بہترین نعتوں کاسلسلہ قائم کیا اور نہایت ہی پرجوش تقریریں کیں۔جلسے کے اختتام پر صدر موصوف حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی حفظ اللہ نے اسکول کے معصوم بچوں کو ،اساتذہ کرام اور جلسے میں شریک سرپرست حضرات کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔ سبھی کو اس بات کی تاکید کی کہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا خوب مطالعہ کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سارے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اللہ نے دنیا میں بھیجا تاکہ اچھے اخلاق کو مکمل کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں سے ہے کہ آپ کے اخلاق کو پڑھا جائے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق پر بہت ساری کتابیں لکھی گئی جن میں سے حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب قصص النبیین کا اردو ترجمہ قصص الانبیاء کے نام سےآپ کی بہن امت اللہ تسنیم رح نے کیا۔اس کتاب میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیاء کرام کا تذکرہ کیا گیا۔یہ کتاب بچوں کے لیے بہت مفید ہے ۔آج بھی یہ کتاب اکثر گھرانوں میں پڑھی جاتی ہے۔ اسی طرح طالب ہاشمی ایک بہت اچھے مصنف ہیں۔ انہوں نے بچوں کے لیے صحابہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر بہت اچھی کتابیں لکھی ہیں۔ تو ہمیں چاہیے کہ ہم ان کتابوں کا مطالعہ کریں اور بچوں کو بھی سنائیں۔
حضرت نے خاص طور پر اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ بچوں کی تربیت کی ذمہ داری خاص طور پر والدین ،پرائمری اساتذہ اور مکتب کے اساتذہ کی ہے۔ان لوگوں نے اگر طلبہ پر محنت نہیں کی تو یہ بچے نہ دنیا کے کام کے رہیں گے نہ دین کے۔ اس کے بعد دعائیہ کلمات کے ساتھ حضرت نے اپنا خطاب مکمل کیا۔اللّٰہ ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ۔
 خطبہ صدارت کے بعدجیوری کے فیصلے کے مطابق ہی اسکول کے تمام اسٹاف کی جانب سے نعت اور تقاریر میں اول، دوم اور سوم انعامات طلبہ کو صدر موصوف کے دست مبارک سے تقسیم کیے گئےاور مقابلہ کے تمام شرکاء کو بدست منصفین ومہمان خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے۔ 
 نعت پاک کے مقابلے میں پہلا انعام چہارم جماعت کی طالبہ عفراء عامل خان پٹھان نے حاصل کیا۔جماعت اول کی طالبہ نور فاطمہ رئیس خان پٹھان نے دوسرا انعام اور اسی طرح جماعت سوم کی طالبہ یسریٰ فاطمہ جابر احمد نے تیسراانعام حاصل کیا۔ تقریری مقابلے میں جماعت سوم کی طالبہ خدیجہ عرفان پٹیل نے پہلا انعام حاصل کیا۔
دوسرا انعام جماعت چہارم کی طالبہ طاہرہ فاطمہ جمال احمد شیخ نے اور تیسرا انعام جماعت دوم کے طالب علم شیخ عمار عبدالوحید نے حاصل کیا۔
صدر مدرس فاروقی جاوید سر نے آئے ہوئے تمام مہمانان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض مرزا تنویر سرنے انجام دیے۔ اس طرح اسکول کے مدرسین منہاج سر، اکبر سر، انور سر، ماسٹر زبیر اور شاہ رخ بھائی کی محنت اور کوششوں سے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بہت کامیاب رہا.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔