رزق اور عمر میں برکت - ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے
رزق اور عمر میں برکت - ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے انسان اپنی رزق و روزی اور عمر میں برکت و بڑھوتری کے لئے بڑا فکرمند ہوتا ہے اور اسکے لئے ہمیشہ تگ و دو کرتے رہتا ہے حالانکہ یہ ساری باتیں انسان کے دنیا میں آنیسے پہلے مقدر ہوچکی ہیں جسے تقدیر کہا جاتا ہے لیکن بعض اعمال اور بعض نیکیاں ایسی ہیں جو رزق اور عمر میں برکت و زیادتی کا سبب بنتی ہیں جیساکہ احادیث مبارکہ میں اسکو واضح فرمایا گیا ہے لیکن چونکہ ہم نے دنیاوی اسباب اختیار کرنیکی وجہ سے حالات کو بدلتے ہوئے دیکھا یے اور اسکا مشاھدہ کیا ہے اسلئے اسباب پر تو ہمیں پورا یقین ہے لیکن چونکہ اعمال کے ذریعے زندگی کے حالات میں تبدیلیاں ہوتی ہوئی ہم نے دیکھی نہیں ہے یا انکا مشاہدہ نہیں کیا ہے اسلئے اسپر ہمیں یقین نہیں آتا حالانکہ علماء کرام فرماتے ھیکہ ایمان بالغیب جسکا قرآن مجید میں تذکرہ ہے وہ یہ ھیکہ نبئ کریم جو ہدایات اور تعلیمات لے کر آئے ہیں ان سب کو یقینی طورہر دل سے مان لینا اور لفظ غیب سے مراد وہ تمام خبریں ہیں جنکی خبر نبئ کریم نے دی ہے اور جنکا علم عقل او...