مسجد راشدہ اسد ظہیرآباد مرکز اشاعت اسلام میں دینی تعلیم کےلئے مکتب کا آغاز
ظہیرآباد- 31 /اکتوبر (نمائندہ) جماعت اسلامی ظہیرآباد نارتھ کےسیکریٹری سید امتیاز کے بموجب مسجد راشدہ اسد مرکز اشاعت اسلام لطیف روڈ خان محلہ ظہیرآباد میں بچوں کی دینی تعلیم کے لیے مکتب کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔مسجدانتظامیہ کے ذمہ داران نے بتایا کہ ان شاء اللہ یکم نومبر 2026 بروز ہفتہ بعد نماز عصرسے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا۔جس کے مدرس حافظ وقاری عبدالمقیت خطیب وامام مسجد ھذارہیں گے مکتب میں 5 تا 12 سال کے بچوں اور بچیوں کو عربی اور قرآن پڑھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔جس میں1. درست تلفظ کے ساتھ ناظرہ قرآن 2. تجوید کے قواعد 3. بنیادی اسلامی تعلیمات شامل ہیں۔مسجد انتظامیہ نے تمام خواہش مند والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس بابرکت موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مکتب میں داخلہ فرمائیں مزید تفصیلات کے لیے امیر مقامی محمد قیصر غوری سے 9705849297 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment