حضرت عیسی علیہ السلام - پیدائش سے متعلق چند باتیں (۲) - بقلم : ظفر ھاشمی ندوی، (سابق فیملی کونسلر دبی کورٹ)
حضرت عیسی علیہ السلام -
پیدائش سے متعلق چند باتیں (۲) -
بقلم : ظفر ھاشمی ندوی،
(سابق فیملی کونسلر دبی کورٹ)
عیسائی عقیدہ کے مطابق اللہ تعالی کی قدرت روح القدس زمین پر آئی اور حضرت مریم رحمھا اللہ کے جسم میں اپنی طاقت سے حمل ٹھہرایا ( نعوذ باللہ) - اس کے بعد سے لےکر پیدائش اور اس کے بعد ان کے غلط عقیدہ یعنی سولی پر چڑھائے جانے تک اور پھر اس کے بعد آسمان أتھائے جانے اور قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں بھیجنے تک کے سارے واقعات انتہائی بے تکے ہیں جو صرف نبی کی شان کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کے غلط عقیدہ یعنی اللہ کا بیٹا ماننے تک خلاف ہیں - اب میں آپ کو یہ ساری باتیں عیسائی عقیدہ کے مطابق بتاؤں گا- اور اخیر میں قرآن مجید کی صاف ستھری باتیں لکھوں گا-
حضرت عیسی کے حمل ٹھہر جانے سے لیکر پیدائش سے پہلے تک کی کوئی واضح تفصیل موجودہ انجیلوں میں یا ان کے علماء سے نہیں ملتی ہے- بلکہ نعوذ باللہ کسی انجیل کے حوالہ سے ان کے علماء نے یوں لکھا ہے کہ حضرت مریم اپنے منگیتر یوسف نجار کے گھر میں ( شادی سے پہلے نعوذ باللہ) رہتی تھیں اور اسی گھر میں روح القدس نے آکر حضرت مریم رحمہا اللہ کے جسم میں روح پھونکی-
ایک سوال: دنیا کی کوئی معمولی سے معمولی شریف عورت کسی مرد کے گھر بغیر شادی کے نہیں رہتی جبکہ خود عیسائی علماء اور تمام عیسائی اگلے اور موجودہ اس بات کے قائل ہیں کہ حضرت مریم رحمہا اللہ بیت اللحم سے لیکر مصر جانے اور پھر وہاں سے واپس آکر دوبارہ بیت اللحم میں بغیر شادی کے یوسف نجار کے ساتھ رہیں- یہ عقیدہ حضرت مریم ( جو ان کے عقیدہ کے مطابق اللہ کے بیٹے کی ماں بنی ) کی شان و عزت بڑھاتا ہے یا گھٹاتا ہے؟
ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ ان عیسائی علماء کے عقیدہ کے مطابق پیدائش کے بعد حضرت مریم علیہا الرحمہ حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ یوسف نجار کے گھر میں بغیر شادی کے رہیں - انہی دنوں میں یہودہ نامی علاقہ کے حاکم ھیردوس ( متی) انجیل کے مطابق تین مجوسی ( یعنی آگ کی پوجا کرنے والے ) یروشلم شہر میں آئے اور کسی نئے بچہ کی پیدائش معلوم کرنے لگے اور لوگوں کو بتایا یہ بچہ آگے چل کر یہودا علاقہ کا حاکم بن جائے گا- جب ھیرودس کو معلوم ہوا تو اس نے اس بچہ کو قتل کرنے کی ٹھان لی - پھر یہی روایت کہتی ہے کہ یوسف نجار کو خواب میں حکم دیا گیا کہ وہ حضرت مریم اور حضرت عیسی علیہما السلام کو لے کر فورا مصر چلا جائے- اور اس نے ویسا ہی کیا-
ایک سوال: یعنی نعوذ باللہ ،اللہ تعالیٰ نے یوسف نجار کو جو حضرت مریم علیھا الرحمہ کے لئے اجنبی شخص ہے اسے اللہ تعالیٰ نے ،حضرت مریم کو خواب میں یا حقیقت میں نہیں بتایا مگر ایک غیر مرد کو بتایا۔ کیا یہ بات سمجھ میں آتی ہے؟ ( باقی آئندہ)
Comments
Post a Comment