بسواکلیان میں ماہِ جمادی الاولیٰ کا ماہانہ مرکزی جلسۂ فیضان حضرت راجہ باگ سوارؒ 2 نومبر کو منعقد ہوگا


بیدر، 30 اکتوبر (نامہ نگار): ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان میں واقع بارگاہ قطبِ کلیانی، تاج الاولیاء حضرت خواجہ سیدنا تاج الدین بابا شیر سوار المعروف حضرت راجہ باگ سوار قدس سرہ العزیز میں ہر ماہ کی طرح ماہِ جمادی الاولیٰ 1448ھ کی 21 تاریخ، مطابق 2 نومبر بروز پیر، بعد نمازِ مغرب ماہانہ مرکزی جلسۂ فیضان حضرت راجہ باگ سوارؒ منعقد ہوگا۔ اس بابرکت روحانی اجتماع میں ذکرُ اللہ جہری، "درسِ قرآن"،درسِ قرآن: سورۃ الانعام (پارہ نمبر 8)، آیت نمبر 122 کا درسِ قرآن، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، میلاد شریف، درود و سلام اور دیگر روحانی اذکار کا اہتمام کیا جائے گا۔ بعد ازاں حضرت افضل پیرؒ کے درسِ قرآن کی روشنی میں حاضرین کو رشد و ہدایت، دینی و روحانی تربیت، ادبِ شریعت و طریقت، تزکیۂ نفس، حسنِ اخلاق اور تعلیماتِ اولیائے کرام سے آراستہ کیا جائے گا۔ یہ روحانی جلسہ تقدس مآب حضرت مولانا خواجہ شاہ ضیاء الحسن جاگیردار مورثی، سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوحؒ کی سرپرستی میں منعقد ہوگا،اور حضرت ہی جلسہ کو مخاطب کریں گے. جبکہ حضرت خواجہ شاہ محمد مصباح الحسن جاگیردار، جانشینِ بارگاہ حضرت ممدوحؒ کی نگرانی میں جلسہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسہ کے اختتام پر عالمِ اسلام، ملک میں امن و امان، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور حاضرین کی دینی و دنیاوی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی، بعد ازاں تبرک تقسیم کیا جائے گا۔درگاہ شریف میں حاضر جتنے بھی شرکاء موجود ہوں، سب کے لیے( طعام)کھانا کھلایا جاتا ہے لنگر شیرسوارکا خصوصی اہتمام رہیگا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔