جناب محمد عمران علی کے عقد مسعود کی تقریب، احباب و عزیز و اقارب کی شرکت


بیدر، 30 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): جناب شبیر میاں صاحب کی نبیری اور جناب محمد امام صاحب، سنٹرنگ کنٹریکٹر، ساکن بیلورہ، حال مقیم چدری روڈ بیدر، کی دختر کا عقد مسعود جناب محمد توفیق علی صاحب مرحوم کے فرزند جناب محمد عمران علی (آئی ٹی آئی، ڈپلوما الیکٹریکل) کے ساتھ کل بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد بسم اللہ، چدری روڈ بیدر میں انجام پایا۔
اس موقع پر حافظ و قاری مولانا محمد رفیق احمد نظامی نائب قاضی نے پراثر خطاب فرمایا اور ایجاب و قبول کی کارروائی انجام دی، جبکہ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے خطبۂ نکاح پڑھا اور پراثر دعا فرمائی۔
جناب شبیر میاں صاحب کی سرپرستی میں جناب محمد امام صاحب کے اہلِ خانہ نے تمام مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شرکت کرنے والے عزیز و اقارب، دوست و احباب اور معززین جن میں جناب محمد فیروز خان رکن ضلع پنچایت،سید منصور احمد قادری رکن ریاستی حج کمیٹی، پنڈت راؤنر نہ کر نائب صدر سنڑنگ یونین بیدر،حافظ عبدالحکیم ،سید اسمئیل قادری شامل ہیں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی دعاؤں کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ اس رشتۂ ازدواج کو دونوں خاندانوں کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔