جلگاوں : اقرا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں سیرت النبی ﷺ کی نسبت سے بین الجماعتی تقریری و نعت خوانی مقابلے کا کامیاب انعقاد۔
جلگاوں (سعید پٹیل)ملک گیر مہم ’’محمد ﷺ سب کے لیے‘‘ کے تحت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاوں کے زیرِ اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول، جونیئر کالج سالار نگر، جلگاؤں میں سیرت النبی ﷺ کی نسبت سے تقریری اور نعت خوانی مقابلے کا انعقاد سابق معلم عاصم عبدالرزاق کی صدارت میں کیا گیا۔ اسکول ہذا کے پرنسپل نور محمد نثار احمد شیخ نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا علم ہو ، طلبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے روزمرہ زندگی میں سنتوں پر عمل کریں ، ایک مثالی طالب علم بنے. ایک مثالی شہری بنے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو باتیں بتائی ہیں اس کا علم ہو ، نیز طلبہ میں خود اعتمادی بڑھے ، طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کریں ان مقاصد کے تحت مقابلے کا انعقاد کیا گیاتھا. سیرت النبی کے نسبت سے بہت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے. جس میں اسکول نے بھی کافی پروگرام لیے مضمون نویسی ، سویل ہاسپٹل میں مریضوں کی عیادت اور پھلوں کی تقسیم ، شجر کاری یہ پروگرام و وغیرہ ان سب پروگرام ہمیں یہ سبق سکھاتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے ...