ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کو تقریری مقابلے میں الفیہ بلبٹی کو اول انعام
شولاپور : (راست)جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ و سلم کے موقع پر مجلسِ سیرت کمیٹی بیجاپور بیس شولاپور کی جانب سے منعقد تقریری مقابلہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی طالبہ نے اول انعام حاصل کیا ہے۔ قاضی شہر محترم جناب سید امجد علی قاضی کے دست خاص سے انعام سے نوازا گیا۔
اس تقریری مقابلہ میں شہر کے دینی مدارس، اسکول کے سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی جس میں الفیہ سیفن بلبٹی نے اول انعام حاصل کر اپنی روایات کو برقرار رکھا۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور گزشتہ ۱۲ سے تقریری مقابلہ میں اپنا اول انعام حاصل کرنے میں اپنی روایت کو قائم رکھا ہے۔
مجلس سیرت کمیٹی بیجاپور بیس، شولاپور کے صدر معین الدین شیخ صاحب اور ان کے رفقاء کار نے طالبات کی بہت تعریف کی اور مبارکباد دی۔
اسکول کے چیئرمین محترم جناب محبوب تامبولی سر نے اس طالبہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔
اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر کی خصوصی رہنمائی ان طلبہ و طالبات کو حاصل ہوئی۔ان طالبات کی تیاری میں اسکول کے تمام اساتذہ نے خوب محنت کی۔
محترمہ رضوانہ ملا آپا، محترم عرفاں پٹھان سر، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ سمیرا شلیدار اپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، محترمہ صنوبر پٹھان آپا اور سرپرستوں نے مبارکباد پیش کی ۔
Comments
Post a Comment