مرکزی سیرت کمیٹی شولاپور کے "اسلامی کوئز" اور "نعت گوئی" کے مقابلے پانگل ہائی اسکول کی شاندار کامیابی - مرکزی سیرت کمیٹی شولاپور کے بین المدارس اسلامک کوئز اور نعت گوئی مقابلوں میں پانگل اسکول کے ستاروں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شولاپور : 27 اگست، بروز جمعرات : (راست) جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر "سیرت کمیٹی، شولاپور" کی جانب سے منعقدکردہ بین المدارس اسلامک کوئز اور "نعت گوئی مقابلوں میں "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، شولاپور" نے شاندار کامیابی حاصل کی.
تفصیلات کے مطابق بین المدارس " اسلامک کوئز" مقابلے میں اسکول کی ہونہار طالبات صدف توحید عالم شیخ اور اِرم سراج بھانگیرے نے اپنے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرا انعام حاصل کیا۔
اس مقابلے کی تیاری میں ان طالبات کو اسکول کے اساتذہ شبانہ شاہ بھائی، آفرین مُلّا، عظمیٰ استاد، عالمہ باجی، ساتھ ہی ناظم صاحب اور خلیل پیرمپلی کی خصوصی رہنمائی حاصل رہی۔
اسی طرح " سیرت کمیٹی" کے زیر اہتمام منعقدہ نعت گوئی مقابلے میں "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو اسکول" کے طالب علم نورِ ہادی عبد اللطیف قریشی نے بھی اپنی خوش الحانی سے سامعین کے دل جیت لیے اور سوم انعام اپنے نام کیا۔
اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہٰذا کے صدر مُدرس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، وضیفہ یاب معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار، الطاف صدّیقی، فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلّی، محبوب سوداگر، جملہ اسٹاف اور والدین نے کامیاب طلباء و طالبات اور اُن کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ مدرسہ ہذا کی اس شاندار کامیابی پر، اسکول کے جملہ اسٹاف، والدین اور طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Comments
Post a Comment