جمعیۃ علماء کریم نگر کا 8 ستمبر کو سیرت النبی ﷺ معلوماتی ومسابقتی امتحان - طلباء اور مرد وخواتین سے کثیر تعداد میں شریک ہونے مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی اپیل
حیدرآباد 3/ستمبر(نمائندہ) حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس ۲ ستمبر بعد نماز عشاء مدرسہ اصلاح البنات ( مدرسہ عربیہ حفظ القرآن) محلہ حسینی پورہ میں مفتی محمدیونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی صدارت اور مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔سیرت النبیﷺ معلوماتی ومسابقتی امتحان سے متعلق اب تک کے کاموں کا جائزہ لیا گیااور آئندہ کے لئے امور طے کئے گئے۔مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب نے اس موقع پر کہا کہ الحمدللہ اسکولس وکالجس کے طلباء کے لئے جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر گذشتہ ۱۸ سال سے سیرت النبیﷺ معلوماتی ومسابقتی امتحانات منعقد کروارہی ہے،ان شاء اللہ اس مرتبہ ۸ ستمبر ۲۰۲۶ ء بروز منگل صبح ۳۰:۹ تا۰۳:۱۲ بجے انیسواں امتحان منعقد ہونے والاہے۔اللہ تعالی کے فضل وکرم سے امتحانات کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ ۱۸ سال کاطویل سفر طئے کرچکا ہے۔اور پوری ریاست میں یہ ایک مثالی اور قابل ِ تقلید عمل ثابت ہوا۔مفتی صاحب نے کہا کہ امتحان کے چار گروپ ہیں:پہلا گروپ پانچویں جماعت تا ساتویں جماعت،دوسرا گروپ آٹھویں جماعت تا دسویں جماعت،تیسرا گروپ انٹرمیڈیٹ،اور چوتھا گروپ ڈگری وآزاد ہے۔آزاد گروپ میں تما م ومرد وخواتین حصہ لے سکتے ہیں،سیرت النبیﷺ کے پیغام کو عام کرنے ،اسکولس وکالجس کے طلباء کے علاوہ عام طبقہ کے لئے آزادگروپ رکھا گیا تاکہ گھریلو خواتین اور مصروف مرد حضرات بھی سیرت کی کتاب پڑھیں اورامتحان میں شریک ہوں۔تمام گروپس کے لئے جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی تیار کردہ کتاب’’تذکرہ محسن عالمؐ ‘‘کا منتخب نصاب ہوگا،امتحان کے تین سنٹرس ہوں گے،ایس ،ایف ،ایس گارڈن اور ایس ایس گارڈن کارخانہ گڈہ،اور آئی،بی ،اے گارڈن کشمیرگڈہ ۔ مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر نے بھی اسکولس کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ تعداد میں طلباء کو امتحان میں شریک کروائیں ،پیغام ِ سیرت کو عام کرنے کی کوشش میں معاون بنیں،اور مرد وخواتین بھی ’’آزادگروپ‘‘ میں شریک ہوکر پیارے نبیﷺ کی سیرت کا معلوماتی امتحان دیں،یہ امتحان دراصل مسلمانوں میں حیات ِ طیبہ کو عام کرنے اور سیرت ِرسول ﷺ سے واقف کرانے کی ایک کوشش ہے،اللہ تعالی اس کوشش کو قبول فرمائے اور مسلمانوں کو اپنی نبیﷺ کی سیرت وحیات مبارکہ کو جاننے والا اور عمل پیرا ہونے والا بنائے۔اس موقع پر مولانا محمد عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی( صدر سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر)مفتی محمد صادق حسین قاسمی( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) حافظ محمد اسماعیل راشد صاحب( صدر جمعیۃ علماءحلقہ صحت نگر)مفتی خواجہ غفران الدین صاحب اسعدی( صدر حلقہ جمعیۃ علماءحلقہ شاہ صاحب محلہ)مفتی محمد شعیب علی صاحب قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماءحلقہ کارخانہ گڈہ)مفتی محمد شاداب تقی صاحب قاسمی( سکریٹری جمعیۃ علماءحلقہ کارخانہ گڈہ)مولانا عابد خلیل صاحب حسامی( سکریٹری جمعیۃ علماءحلقہ کارخانہ گڈہ)مولانا عبدالرؤف سمیر صاحب قاسمی(سکریٹری سٹی جمعیۃ علماءکریم نگر) حافظ محمد یوسف صاحب ( سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر) موجود تھے۔امتحان سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے 9885493702, 9346355306, 9704707491, 9989737017, 9000351877, 9700358692 پر ربط کرسکتے ہیں۔۔۔
Comments
Post a Comment