گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا شولاپور یونٹ کے انٹرکالیجیٹ مضمون نویسی کے مقابلے میں پانگل جونیئر کالج کی کامیابی :پانگل جونیئر کالیج شولاپور کی نکہت حسن باغوان کو اول انعام:
شولاپور : (راست) پانگل جونیئر کالیج شولاپور کی نکہت حسن باغوان نے "خط برائے خود" اور "نسوانیت میرا فخر ہے" ، جیسے عنوانات پر بہترین مضامین لکھے۔ اس مقابلے میں نکہت حسن باغوان کو اس کے تحریر کردہ مضمون "خط برائے خود" کے لیے اول انعام سے نوازا گیا۔
مزید براں آی یہ کہ نکہت حسن باغوان اور مصباح پٹیل، ان دونوں طالبات نے امسال ریاستی شوٹنگ بال چیمپئن شپ مقابلوں میں اپنے اسکول، جونیئر کولیج، شہر اور ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی شوٹنگ بال ٹیم میں جگہ بنائی۔ اس کامیابی کے مدِ نظر سمرودھی کلا، کريڈا و سانسکروتک منڈل شولاپور کی جانب سے نکہت حسن باغوان اور مصباح پٹیل، ان دونوں طالبات کو خصوصی تہنیت پیش کی گئی اور ایک شاندار جلسے میں ان کا استقبال کیا گیا۔
نکہت اور مصباح کی ان قابل تعریف اور شاندار کامیابیوں پر " ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان، فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلّی، محبوب سوداگر، وظیفہ یاب معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، محمّد علی شیخ، نکہت نلّامندو، الطاف صدیقی، وسیم نلّامندو، اشتیاق تارانائیک، قمر شیخ، نفیسہ بیگ، ہاجرہ ماشال والے، ساحر نداف، محمود خطیب، اور دیگر اسٹاف، والدین اور طالب علموں نے مبارک باد پیش کی۔
Comments
Post a Comment