نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیکڑوں انسانوں کی موت پر فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کا اظہار تعزیت


جالنہ (سید شاکر ) : فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے ذرائع ابلاغ کیلئے جاری بیان میں نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ اس قدرتی آفت میں سیکڑوں انسانی جانوں کا ضیاع، بڑی تعداد میں لوگوں کا لاپتہ ہونا اور ہزاروں افراد کا بے گھر ہو جانا نہایت دردناک اور المناک ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری عالمی برادری کو نیپال کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے ۔
فیڈریشن سیلاب کے نتیجے میں فوت ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فیڈریشن نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت نے سب سے پہلے نیپال کی مدد کیلئے قدم آگے بڑھائے ۔ خبروں کے مطابق بھارت سے نیپال کیلئے امدادی سامان کی کھیپ پہنچنے کا تسلسل جاری ہے ۔ یہ رویہ اطمینان بخش ہے کہ تعلقات میں گرمجوشی نہیں ہونے کے باوجود پڑوسی کی مدد کی جائے ۔
 فیڈریشن نے مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے سیاحوں اور زائرین سمیت تمام بھارتی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ان کی وطن واپسی کے لیے ریاستی و مرکزی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میں مزید تیزی لانے کی اپیل کی جاتی ہے۔ فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کے ذمہ داروں نے بھارت  اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں نیپال کے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طبی امداد، خوراک، شیلٹر اور ریسکیو آپریشن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔
تمام خیر خواہ تنظیموں، این جی اوز اور عام شہریوں کو چاہئے  کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق نیپال کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار  کے ساتھ ہی  امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
آخر میں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ دنیا میں یہ تباہیاں کیوں آرہی ہیں ۔ ماہرین اس پر متفق ہیں کہ ماحولیات میں تبدیلی ہماری بے اعتدالیوں کے سبب ہے انسان ظاہری آرام و آشائس کیلئے جنگلوں اور پہاڑوں کو نقصان پہنچا رہا ہے جس کی وجہ سے موسم کا توازن بگڑ رہا ہے اور دنیا میں نیپال طرز کی تباہیاں مسلسل ہمارے سامنے آرہی ہیں ۔ حکومتوں کو اس جانب توجہ دینا چاہئے اوراس طرح کی پالیسی بنانی چاہئے کہ آنے والی نسلوں کیلئے دنیا محفوظ  ہو ۔
فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کے جوائنٹ پریس ریلیز کے ذریعہ یہ بیان دیا گیا ہے ۔پریس ریلیز دینے والوں میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی،سیکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ محمود احمد دریا آبادی جنرل سکریٹری علماء کونسل،مولانا حافظ الیاس خان فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ،مولانا حافظ سید اطہر،عالم دین اہل سنت والجماعت صدر علماء ایسوسی ایشن ممبئی ، مہاراشٹر،مولانا حلیم اللہ قاسمی، صدر جمعیتہ علمائے ہند مہاراشٹر، فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی ،عبدالحفیظ پترکار جالنہ، مولانا ظہیر عباس رضوی نائب صدر شیعہ پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر سعید احمد فیضی،ناظم عمومی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر، حافظ اقبال چونا والا رُکن شوری دارالعلوم دیو بند in وقف ،مولانا مفتی حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر،مفتی اشفاق اکولہ رُکن مُسلم پرسنل لاء بورڈ،مولانا آغا روح ظفر،امام خوجہ جماعت ممبئی،مولانا انیس اشرفی رضا فاؤنڈیشن ممبئی، مفتی اشفاق قاسمی،مولانا نظام الدین فخر الدین ، ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ پونہ،ہمایوں شیخ ناظم ممبئی جماعت اسلامی ہند،شیخ عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس

جاری کردہ :                         
 شاکر شیخ ، میڈیا سیکریٹری، فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔