جلگاوں : اقرا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں سیرت النبی ﷺ کی نسبت سے بین الجماعتی تقریری و نعت خوانی مقابلے کا کامیاب انعقاد۔


جلگاوں (سعید پٹیل)ملک گیر مہم ’’محمد ﷺ سب کے لیے‘‘ کے تحت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاوں کے زیرِ اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول، جونیئر کالج سالار نگر، جلگاؤں میں سیرت النبی ﷺ کی نسبت سے تقریری اور نعت خوانی مقابلے کا انعقاد سابق معلم عاصم عبدالرزاق کی صدارت میں کیا گیا۔
 اسکول ہذا کے پرنسپل نور محمد نثار احمد شیخ نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا علم ہو ، طلبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے روزمرہ زندگی میں سنتوں پر عمل کریں ، ایک مثالی طالب علم بنے. ایک مثالی شہری بنے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو باتیں بتائی ہیں اس کا علم ہو ، نیز طلبہ میں خود اعتمادی بڑھے ، طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کریں ان مقاصد کے تحت مقابلے کا انعقاد کیا گیاتھا. سیرت النبی کے نسبت سے بہت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے. جس میں اسکول نے بھی کافی پروگرام لیے مضمون نویسی ، سویل ہاسپٹل میں مریضوں کی عیادت اور پھلوں کی تقسیم ، شجر کاری یہ پروگرام و وغیرہ ان سب پروگرام ہمیں یہ سبق سکھاتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے عمل کو اپنی عملی زندگی میں لایا جائے. اس لیے ان پروگرام کا انعقاد کیا گیا. 
اس موقع پر بطور مہمان خصوصی معروف شاعر مشتاق ساحل ، پرنسپل نور محمد شیخ ، سپروائزر واجد پٹھان ، سینیئر معلم ذاکر خان ، کاشف انجم ڈاکٹر انیس الدین موجود تھے. مصعف جاوید کھاٹک کی تلاوت قرآن سے مقابلے کا اغاز ہوا. نعت خوانی و تقریری مقابلے کے اصول و ضوابط گلنار مس نے پیش کیے. جبکہ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر انیس الدین علاؤ الدین نے احادیث کی روشنی میں بحسن خوبی انجام دیے. اس مقابلے کے ججز کے فرائض شاعر مشتاق ساحل ، سابق معلم عاصم عبدالرزاق نے انجام دیے. ٹائم کیپر کی ذمہ داری کاشف انجم نے ادا کی. جبکہ نتائج کا اعلان پٹھان واجد نے کیے. شاعر مشتاق ساحل نے تمام ہی شریک طلبہ کو مبارکباد پیش کی نیز اپنی مترنم اواز میں نعت کا نظرانہ بھی پیش کر کے سامعین سے داد وصول کی. خطبہ صدارت میں عاصم عبدالرزاق نے طلبہ کی رہنمائی کی کہا کہ سیرت النبی اس کے تحت کئی جگہوں پر پروگرام لیے جا رہے ہیں. مجھے خوشی ہے کہ میری اپنی اسکول جہاں پر میں نے گزشتہ 35 سال پہلے تدریس کے فرائض انجام دیے تھے. اسی اسکول میں مجھے مدعو کیا گیا. موصوف نے طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی کہا کہ طلباء نے بہت ہی جامع انداز میں تقاریر پیش کی. مترنم آواز میں نعت پڑھی. تمام ہی شریک مقابلہ طلبہ قابل تعریف ہے. مگر اول دوم مقام دینا لازمی ہے. اس لیے نتائج نکالے گئے. وہ بچے جو اسٹیج پہ آ کر تقاریر و نعت پیش کیے وہ سامعین بچوں سے ایک قدم اگے ہے اور اگے رہیں گے. نعت خوانی کے نتائج اس طرح ہے اول مقام جماعت ہفتم کے طالب علم حذیفہ اعجاز خان ، دوم مقام جماعت ہفتم کے طالب علم انس شکیل باغبان اور سوم مقام ششم کے طالب علم حازق شیخ اصف نے حاصل کیے. تقاریر میں اول مقام ہشتم کے طالب علم فیضل روف پنجاری، دوم مقام نہم جماعت کے طالب علم نمیر احسان الحق ، اور سوم مقام دہم کے فائق اقبال نے حاصل کیے. ان تمام طلبہ کو مہمانان و پرنسپل نور محمد شیخ کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ ، ٹرافی دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی. نیز دعاؤں سے نوازا گیا. نظامت کا فریضہ ڈاکٹر انیس الدین نے ادا کیے جبکہ رسم شکریہ روزمین مس نے ادا کیے. پروگرام کو کامیاب کرنے میں دینیات کمیٹی اور تمام ہی اساتذہ کا تعاون رہا. نعت خوانی و تقریری مقابلے کی کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کےصدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر ، سیکرٹری اعجاز عبدالغفار ملک پروفیسر عبدالروف شیخ ، عبدالرشید سر ، مجید زکریا صاحب ، اور دیگر ممبران نے پرنسپل نور محمد شیخ ، ڈاکٹر انیس الدین اور دینیات کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔