استاد ہمارے رہبر ہیں - نظم (ادب اطفال) یومِ اساتذہ مبارک ہو - ازقلم : ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا


السلام علیکم محترم دوستو
استاد ہمارے رہبر ہیں - 
نظم (ادب اطفال)
یومِ اساتذہ مبارک ہو - 
ازقلم :  ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا

استاد ہمارے رہبر ہیں
اخلاص کے بےشک پیکر ہیں
 گلزار چمن کے سارے ہیں
استاد ہمارے پیارے ہیں
ہر ایک معلم تحفہ ہے
تدریسی مقدس پیشہ ہے
یہ علم و ہنر کی دولت ہیں
اطفال کے حق میں رحمت ہیں
ان سے ہی خوشی کے آنگن ہیں
 اسکول ہمارے روشن ہیں
آداب سکھاتے ہیں ہم کو
انسان بناتے ہیں ہم کو
احسان ہے ان کا ہم سب پر
فیضان ہے ان کا ہم سب پر
وہ خود کو مثالی رکھتے ہیں 
وہ درس عمل کا دیتے ہیں 
ہاں حل وہ مسائل کرتے ہیں 
افکارِ میں ڈوبے رہتے ہیں 
ہم قلب سے عزت کرتے ہیں 
ہر بات پہ محنت کرتے ہیں 
اسکول کی شان وشوکت ہیں 
معمار وہ ملک وملت ہیں 
حکمت سے بھرے یہ جوہر ہیں 
ہیں لعل کوئی تو گوہر ہیں 
ہم حکم پہ ان کے مرتے ہیں 
فیضی بھی ادب جو کرتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔