سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ٹیک ایونٹ “لیپ 2026” کا آغاز
کے این واصف : سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ٹیک ایونٹ (Tech. Event) “لیپ 2026”کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق “ان ٹو نیو ورلڈز” کی تھیم کے تحت یہ ایونٹ 3 ستمبر تک ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (کنگ عبداللہ روڈ) میں جاری رہے گا۔
اس ایونٹ میں دنیا بھر سے معروف ٹیکنالوجی اور اے آئی ماہرین، انوویٹرز، سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کو اکھٹا کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے کہا سعودی قیادت کی سپورٹ اور ایمپارومنٹ ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی میں ایک متاثر کن قومی کامیابی کی کہانی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا اس سپورٹ نے سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے میں مدد دی ہے۔
اس ایونٹ کا اہتمام سعودی وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن نے سعودی فیڈریشن فار سائبر سکیررٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز کے ساتھ گلوبل ایونٹس کمپنی انفارما اور انویسٹمنٹ فنڈ کی سپورٹ سے کیا ہے۔
Comments
Post a Comment