Posts

Showing posts from June, 2025

اے طبیب…(ڈاکٹرڈے کے موقع پر)عقیل خان بیاولی، جلگاؤں۔

Image
اے طبیب… (ڈاکٹرڈے کے موقع پر) عقیل خان بیاولی، جلگاؤں۔ اے شفا بانٹنے والے، اے زندگی کے امین! یاد رکھ، تُو محض ایک انسان نہیں، اللہ رب العزت کا منتخب کردہ ایک ذریعہ ہے۔ وہ مالکِ مختار، شافعیِ مطلق، جس نے تجھے اپنے علم سے نوازا، تجھے ہاتھ دیے… وہ ہاتھ جو نبضِ زندگی تھامتے ہیں، وہ انگلیاں… جو دوا نہیں، دُعا لکھتی ہیں۔ اُس نے تجھے ڈوبتی سانسوں میں روشنی کی جھلک دکھائی، دل کی تھمی دھڑکنوں کو چلانے کا فن عطا کیا، علم و فن کی میراث تیرے ہاتھ میں رکھی، اپنی مخلوق میں تجھے عظمت کا تاج پہنا دیا۔ مگر سن! یہ عظمت، یہ فضیلت، یہ شرف… ایک آزمائش بھی ہے، ایک امانت بھی۔ یہ شفاء کے دست بنے رہیں، یہ ہاتھ کبھی کسی کا گلا نہ گھونٹیں، نہ زبان زہر گھولے، نہ آنکھ تکبر میں دیکھے۔ اے مسیحا! اپنے پیشے کو صرف روزگار نہ بنا، اسے عبادت سمجھ، خدمت جان، اور اس میں خلوص کا رنگ بھر دے۔ آج، یومِ ڈاکٹر پر، عقیل کی یہی دعا ہے، یہی سب کی دعا ہے: کہ تو شفا کا ذریعہ رہے، رحمت کا سبب بنے، اور رب کی رضا کا وسیلہ۔

عرس مبارک حضرت سید عبدالرزاق شاہ بابا قادری املنیر۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) دھار شریف املنیر ضلع جلگاؤں میں 1 جولائی بہ روز منگل بال مطابق 5 محرم الحرام کو حسب روایت عرس شریف منعقد ہو رہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین بلا تفریق مزہب شرکت فرماتے بہت سارے لوگ بذریعہ ریلوے تشریف فرماتے ہیں تو ان عاشقین حضرت سے التماس ہے کہ املنیر ریلوے اسٹیشن یا بھورٹیک اسٹیشن پر ہی منظور شدہ جگہ اترے درمیان میں کہی ریلوے چین پلینگ نہ کرے نہ کہی غیر منظور شدہ مقام پر،غلط جگہ ریلوے روکنے کی حرکت کریں۔ احتیاطی تدابیر برتے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اگر درمیان میں چین پلینگ ہوتی ہے غلط جگہ ریلوے روکنے کی حرکت ہوئ تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی سے متعلق ہدایت محکمہ ریلوے اور محکمہ پولیس نے درگاہ ٹرسٹ کو ہدایات جاری کۓ ہیں سے متعلق اطلاعات ٹرسٹیان حضرت سید عبدالرزاق شاہ بابا قادری دھار شریف تعلقہ املنیر ضلع جلگاؤں نے کی ہے ۔ہم عقیدت سے آستانہ پر حاضری دینے جارہے ہیں ہم خود کوشش کریں کہ ہم اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے دے گے۔

حاجی سیپن جتکر صاحب کی باوقار ریٹائرمنٹ — ایک تابناک سرکاری خدمات کا اختتام۔

Image
ممبئی: (شیخ اخلاق احمد، ممبئی) مہاراشٹر اسٹیٹ مایناریٹی آفیسرز ایمپلائیز ایسوسی ایشن 'مراکا' تنظیم کے بانی صدر اور ریاستی جی ایس ٹی محکمہ میں جوائنٹ کمشنر کے عہدہ پر فائز رہنے والے جناب حاجی سیپن جتکر صاحب نے حال ہی میں اپنی سرکاری خدمات سے باعزت ریٹائرمنٹ حاصل کرلی ہے۔ ریاست بھر کے ہزاروں ملازمین اور ساتھی افسران نے اس موقع پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ جناب حاجی جتکر صاحب نے 1996 میں مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کا امتحان کامیاب کیا اور جنوری 1997 سے سیلز ٹیکس محکمہ میں اپنی سروس کا آغاز کیا۔ اس کے بعد 2007 تک اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر اسسمنٹ اینڈ انویسٹی گیشن محکمہ میں اہم خدمات انجام دیں۔ اگست 2007 میں ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر ترقی حاصل کی اور 1 جولائی 2017 تک مختلف اہم شعبوں جیسے ایڈمنسٹریشن، بزنس آڈٹ، ریکوری، ریٹرن، انٹرنل آڈٹ برانچ اور نوڈل اسسمنٹ وغیرہ میں اپنے فرائض نہایت دیانتداری اور محنت سے انجام دیے۔ بعد ازاں موصوف نے جی ایس ٹی جوائنٹ کمشنر کے طور پر "اپیل برانچ...

آخرکار "ان 80" طلباء کو اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوۓ۔

Image
جلگاؤں ( نامہ نگار) 28 جون کو شام 4 بجے کے ایس ٹی اردو ہائی اسکول نصیرآباد ضلع جلگاؤں کے دسویں جماعت میں کامیاب ہوۓ ان 80 طلباء کے والدین کو اسکول لیونگ کا سرٹیفکیٹ بلاک ایجوکیشن آفیسر سرلا پاٹل کے دستخط سے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایکتا سنگٹھنا کے عہدیدار فاروق شیخ، ندیم ملک، متین پٹیل، حافظ عبدالرحیم پٹیل، انیس شاہ، فضل کاسار، واصف سر، رئیس شیخ، ریاض منیار، اسماعیل شیخ، شریف شیخ اور اہلیان گاؤں کی موجودگی رہی طلباء کو سرٹیفکیٹ ملنے پر والدین اور ایکتا سنگھٹنا کے عہدیداروں کے سامنے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فیروز پٹھان جب رہنمائی فرما رہے تھے تو وہ نہایت جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، کیونکہ جس اسکول میں انہوں نے 25 سال خدمات انجام دیں، آج اسی اسکول میں پولیس کی موجودگی میں تالا توڑ کر جانچ کی نوبت آئی، انہوں نے کہا "ایسی نوبت کسی پر نہ آئے"۔ یہ کہتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے۔ ضلع تعلیمی افسر سرلا پاٹل نے بھی کی رہنمائی اور کہا کہ اگرچہ ان کا میرا تعلق نصیرآباد گاؤں سے نہیں ہے، لیکن یہاں کے شہریوں نے صبر کا دامن تھامے رکھا، ہمیں کام کرنے دیا...

دعائیہ نظم۔۔۔از قلم ۔۔۔رضیہ سلطانہ یادگیری الطاف پٹھان شولاپور

Image
دعائیہ نظم۔ از قلم ۔۔۔رضیہ سلطانہ یادگیری الطاف پٹھان شولاپور یہ شمس وقمر،ارض وسماء دیکھایا کروں گی ذرےذرےپرقدرت تیری سب کو بتایا کروں گی دلوں میں اُمید کی کر ن جلایا کروں گی  میں سارے جہاں میں اجالا کروں گی آنکھوں میں آنسو لبوں پر درود رکھ کر ربّ کی رحمت کو میں پکارا کروں گی سنتا ہے تو ہی یارب تُجھ سے ہی کہوں گی میں کسی غیر کی گنبد پر نہ پکارا کروں گی مایوس کیوں رہوں دعائیں تُجھ سے مانگ کر  میں دنیا کے ہر غم ہنس کر بُھلایا کروں گی نہیں۔ ہے تمنّا مُجھے اب مال و زر کی کہ تیری ہر عطا پر خوشی سے گزارا کروں گی جہاں بھی جدھر بھی رہے رضیہؔ یا ربّ کریم اب سے توحید پر چلنے کا مصمم ارادہ کروں گی

جنسی ہراسانی کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا Sheباکس:ڈپٹی کمشنر شلپا شرما

Image
بیدر۔30/جون (نامہ نگار)خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ، 2013 کی دفعات کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیےSHe باکس پورٹل کو کام کی جگہ پر شروع کیا گیا ہے۔یہ پورٹل تمام سرکاری، سرکاری/نجی، عوامی، منظم یا غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والی ہر خاتون ملازم کو اپنے کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرنے اور اس کی حیثیت کا پتہ لگانے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔اس پورٹل کے لنک ( https://shebox.wcd.gov.in ) کو ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے تمام ویب سائٹس پر نمایاں کرنے اور بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے۔جیسا کہ پہلے ہی ذکر کیا جا چکا ہے، کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ، 2013 کے تحت، تمام سرکاری/نجی، عوامی، منظم یا غیر منظم شعبوں میں ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بیدر ضلع میں 10 اور اس سے زیادہ لوگوں کو ملازمت دیتی ہے۔اگر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شکایت کمیٹی کی تفصیلات SHe Box پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کی گئی ہیں، تو انہیں اپ لوڈ کرنا لازمی ہے اورضلع کے تمام سرکاری، نجی، منظم یا غیر منظم شعبوں کے تمام افسران/سربراہوں کو ہدایت کی ہ...

راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر سید مقصودکے ہاتھوں ہندی کتاب ”تنہا سفر“ کی رسم ِ اجراء.

Image
بیدر۔30/جون (نامہ نگار) راشٹریہ مسلم مورچہ جھارکھنڈ کی تیسری ریاستی کانفرنس آرایس گارڈن، اندراچوک، جھریہ، دھنبادمیں کل 29/جون کو منعقد ہوئی۔جس میں جنوبی ہند کے تلنگانہ (تعلقہ ظہیرآباد، ضلع سنگاریڈی)سے تعلق رکھنے والے راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدرجناب انجینئر سید مقصود صاحب نے مورچہ کے اپنے دیگرعہدیداران کے ساتھ شرکت کی اور مختلف سیشن میں شریک رہ کر کانفرنس کو کامیاب بنانے میں سبھی ذمہ داران نے اپنااپنارول اداکیا۔ اس موقع پرہندی شاعرہ محترمہ یاسمین تنہا کا  ہندی زبان کاشعری مجموعہ ”تنہاسفر“ کی رسم ِ اجراء راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر انجینئر سید مقصودصاحب کے ہاتھوں انجام پائی۔کتاب کاپہلا نسخہ محترمہ یاسمین تنہاکو دیاگیا۔ اس موقع پر شہ نشین پر سید مقصود صاحب کے علاوہ جناب مقصود عالم صدر راشٹریہ مسلم مورچہ اڑیسہ، مسٹر پرتاپ بھارتی بام سیف، جناب ہادی مہیب عالم ریاستی سکریڑی، ماہر تعلیم متین الحسن اور مفتی صاحب ودیگر موجودتھے۔ ہندی شعری مجموعہ ”تنہاسفر“ میں محترمہ یاسمین تنہا کی 63تخلیقات شامل ہیں۔ یاسمین تنہا جھارکھنڈکے دارالخلافہ رانچی میں رہتی ہیں۔ وہ ایک کامیاب سماجی کارکن ہیں ...

ہرگاؤں میں ایک چرچ کی تعمیر اوراس کیلئے کروڑوں کی مالیت کامطالبہ

Image
بیدر۔30/جون (نامہ نگار) دا بدھا یوتھ کلب آف حمیلا پور کے صدر مہیش ایس رامپورے نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلقہ بیدر کے ہر گاؤں میں ایک چرچ کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے فراہم کیے جائیں۔اس سلسلے میں ریاستی کرسچن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب صدر سنجے جاگیردار اور ضلع اقلیتی بہبود افسر کو ایک علیحدہ عرضی داخل کی گئی ہے۔کچھ دیہاتوں میں گرجا گھروں کا کام پہلے ہی ہو چکا ہے، اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہبلی سطح پر گرجا گھروں کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔اور تعلقہ سطح پر 5 کروڑ،ضلعی سطح پر گرجا گھروں کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس طرح کامطالبہ ریاست کی کانگریس حکومت سے کیاجانا سمجھ میں آتاہے۔ لیکن رقم کااندازہ انتہائی مبالغہ آمیز ہے۔ اس سے بچنا چاہیے۔ دراصل ضلع بیدر میں جب سے سکھ اقلیت کی ایک خاتون کومینارٹی کمیشن میں رکنیت دی گئی ہے تب سے دوسرے مینارٹیز کے بھی حوصلے بلند ہورہے ہیں اور اہم مینارٹی یعنی مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ حال ہی میں وزیر بلدیہ جناب رحیم خان نے مبینہ طورپر ایک مسلمان اف...

اُردو زبان کی پرورش زمین پر ہوئی لیکن مقبولیت آسمان تک ہے۔اُردو اصناف ِ سخن گوئی کی محفل سے پروفیسر اشرف رفیع ، پروفیسر ایس اے شکور، مولانا مظفر علی ابوالعلائی اور جاوید کمال کا خطاب

Image
حیدرآباد 30- جون ( راست )پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبۂ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء وطالبات میں مادری زبان اردو سے متعلق زیادہ سے زیادہ شغف پیدا کریں کیونکہ سماج اور نئی نسل کی تعمیر بالخصوص اردو زبان کی ترقی اساتذہ کی کاوشوں وکوششوں سے ہی ممکن ہے۔ پروفیسر اشرف رفیع صاحبہ نے ان خیالات کا اظہار انجمن ریختہ گویان حیدر آباد کے زیر اہتمام ’’اُردو اصناف ِ سخن گوئی‘‘کی ساتویں محفل سے اتوار 29 /جون کو ابوالکلا م آزاد اور ینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ نامپلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اردو زبان کی شیرینی اور عالمی مقبولیت کا تذکرہ کرتے کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ’’ اُردو زبان کی پرورش زمین پر ہوئی ہے اور اس کی مقبولیت آسمان تک ہے ۔‘‘ جس طرح اہل حیدر آبادکوہی نہیں بلکہ دنیا کے ایک بڑے حصہ کو کھٹّی دال پسند ہےاُسی طرح اُردو زبان کا مزہ بھی منہ سے نہیں چھوٹتا۔ پروفیسر اشرف رفیع نے مزید کہا کہ ہر زبان والے اپنی مادری زبان میں بات چیت کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں لیکن اہل اُردو، انگریزی زبان میں اگر ضرورت نہ ہو تب بھی انگریزی میں ہی بات کرنے کو قابل فخر س...

نشہ آور اشیاء کے خلاف شعور بیداری ریلی، میلوِشارم میں منعقد۔

Image
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) میلوِشارم اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور میلوِشارم جمعیت العلماء یوتھ کلب کے اشتراک سے ایک باوقار منشیات مخالف بیداری ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محترم کرپور محمد ایوب صاحب نے فرمائی۔ اسکول کے انچارج پرنسپل ابوطاہر خان صاحب نے صدارت میں شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی میلوِشارم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے نائب صدر اور سوسائٹی کے تحت چلنے والے پبلک اسکول کے مینیجر محترم S.Z. افتخار احمد صاحب شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ آرکّاٹ ٹاؤن کے ڈپٹی پولیس انسپکٹر جناب اننامالائے آرکاٹ مسلم سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد رضوان اللہ اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔پروگرام کی شروعات اسکول کی صبح کی اسمبلی میں ہوئی، جہاں ضلع رانی پیٹ کے سرکاری قاضی مولوی عبد الکریم کاشفی صاحب نے شرکت کی اور طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا اور معاشرتی و دینی ذمہ داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ بعد ازاں، اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ نے اجتماعی ...

آمبورشہر کے ممتاز طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی تقریب کا انعقاد۔

Image
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) مسلم نرپنی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام، آمبور اور اس کے اطراف موجود سرکاری و امدادی اسکولوں میں دسویں اور بارہویں جماعت کے عام امتحانات میں اول تین پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار انعامی تقریب مورخہ 29 جون 2025 بروز اتوار بعد دوپہر 3 بجے مدرسہ مظہرالعلوم ہائیر سیکنڈری اسکول، آمبور میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت مسلم نرپنی فاؤنڈیشن کے صدر جناب ایس۔آر۔ صفی اللہ صاحب نے فرمائی۔ پروگرام میں فاؤنڈیشن کے خزانچی جناب ڈی۔ ارشاد احمد اور نائب سیکریٹری جناب ڈی۔ سبیل احمد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، معروف تعلیمی ادارے "فریداہ گروپ" کے سربراہ اور آمبور مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر، ڈاکٹر پدم شری مکّا رفیق احمد صاحب نے شرکت فرمائی اور کامیاب طلبہ کو شیلڈز اور اسناد پیش کیے۔ اپنی خصوصی تقریر میں انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں بطور اعزازی مہمان اسکول کے مینیجر جناب فردوس احمد، کوآرڈینیٹر جناب تمیم احمد، اور ڈاکٹر سہیل احمد نے بھی شرکت کی اور م...

اکولہ،ڈاکٹر محسن امین کا بال بھارتی لسانی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے انتخاب۔

Image
اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) شہر کے حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت ایجوکیشن کیمپس آکولہ میں ڈاکٹر محسن امین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے صدارت ملت ایجوکیشن کمپس کے (سی ای او) سرفراز خان نواز خان نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مبین الرحمن سر (صدر مدرس)، اشتیاق احمد سر ڈائس پر موجود تھے ڈاکٹر محسن امین کو مہاراشٹر کی درسی کتب ترتیب دینے والے مؤقر ادارہ بال بھارتی پونہ کی لسانی کمیٹی میں رکن کی حیثیت سے منتخب کیے جانے پران کا اعزاز کیا گیا۔ ابتداء قرآن کریم تلاوت سے کی گئی بعد ازاں مبین الرحمن سر نے غرض و غایت پیش کرتے یہ بتایا کہ ڈاکٹر محسن امین ایک فعال معلّم کی حیثیت سے گزشتہ 21 سال سے عنبرین اُردُو پرائمری و ہائی اسکول میں اپنے فرائض کو بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں - اُنہونے بتایا کہ موصوف نے اسکول میں تقرر کے بعد بھی علم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایم اے 'بی ـ ایڈ ' ایم ایڈ ـ اُردُو مضمون میں 2017 میں MH -SET کا امتحان پاس کیا اور 2020 میں سنت گاڑگے بابا امراوتی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ـ علاوہ ازیں تعلیمی و سماجی کاموں میں...

انڈین ریلوے جولائی سے روانگی سے 8 گھنٹے قبل ریزرویشن چارٹس کو حتمی شکل دے گا۔

Image
(محمد رضوان اللہ کی رپورٹ) انڈین ریلوے اپنے ٹکٹنگ کے نظام میں بڑی تبدیلی لانے جا رہا ہے، جس کے تحت ریزرویشن چارٹس اب روانگی سے آٹھ گھنٹے پہلے تیار کیے جائیں گے، جبکہ اس سے پہلے یہ چارٹس چار گھنٹے قبل تیار کیے جاتے تھے۔ ابتدائی ٹرینوں کے لیے چارٹس رات 9 بجے تک حتمی کر دیے جائیں گے، تاکہ مسافروں کو اپنے سفر کی تصدیق یا تبدیلی کے لیے اضافی وقت مل سکے۔ یہ اقدام ویٹنگ لسٹ کے غیر یقینی حالات کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، خاص طور پر اُن مسافروں کے لیے فائدہ مند ہوگا جو دور دراز علاقوں سے سفر کرتے ہیں اور جنہیں اکثر آخری لمحے پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمسفر ایکسپریس پر اس پالیسی کے کامیاب تجربے کے بعد، اب یہ نظام بتدریج راجدھانی، میل، ایکسپریس، اور سپرفاسٹ جیسی پرمیم ٹرینوں پر لاگو کیا جائے گا۔ اضافی اصلاحات میں دسمبر تک ایک جدید پیسنجر ریزرویشن سسٹم (PRS) کا نفاذ شامل ہے، جو فی منٹ 1.5 لاکھ ٹکٹوں کی بکنگ کی صلاحیت رکھے گا۔ ٹاٹکل بکنگ کے لیے جولائی سے آدھار ویری فکیشن اور OTP تصدیق لازمی ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ٹکٹنگ کے عمل کو زیادہ ہوشیار، شفاف، اور مسافر د...

طلعت ہائی اسکول، اورنگ آباد میں شكشک بھارتی کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی تربیتی ورکشاپ کا شاندار انعقاد۔

Image
اونگ آباد (رضوانہ کراری) مورخہ 29 / جون 2025 بروز اتوارطلعت ہائی اسکول، جونا بازار، اورنگ آباد میں شکشک بھارتی اردو اساتذہ تنظیم ضلع اورنگ آباد کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست بعنوان "AI (مصنوعی ذہانت) اور تدریس" کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس نشست کے اہم تربیت کار جناب کلیم قریشی صاحب (مددگار معلم، طلعت ہائی اسکول اورنگ آباد) رہے، جنہوں نے نہایت خلوص اور محنت کے ساتھ شرکاء کو جدید تعلیمی ٹیکنالوجیز اور AI ٹولز کے استعمال سے واقف کروایا۔ تربیتی سیشن میں درج ذیل موضوعات پر رہنمائی فراہم کی گئی: Canva کے ذریعے تعلیمی پریزنٹیشنز بنانا Urdu Designer App کا مؤثر استعمال Google Forms سے تشخیصی سوالنامے تیار کرنا Suno AI کے ذریعے آڈیو مواد بنانا ChatGPT اور دیگر AI ذرائع کا تدریسی عمل میں استعمال جس کی قیادت شکشک بھارتی اُردو کے اورنگ آباد ضلع صدر محمد اظہر سر نے کی ضلع بھر سے تقریبا 130 اساتذہ نے اس نشست میں فعال شرکت کی اور نئی تکنیکی معلومات حاصل کر کے اپنی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔ اس تربیتی سیشن میں شریک اساتذہ نے مصنوعی ذہانت کے ...

یوم عاشورہ کی اہمیت و فضیلت۔ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

Image
یوم عاشورہ کی اہمیت و فضیلت۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔    اسلامی تاریخ کا پہلا مہینہ ماہ محرم الحرام بڑی عظمت و فضیلت اور حرمت والا مہینہ ہے نبئ کریم نے ماہ رمضان کے روزوں کے بعد ماہ محرم کے روزوں کو افضل روزے قرار دیئے اور خصوصا یوم عاشورہ کے روزے کی بڑی فضیلت بیان فرمائی ہے اصل میں یوم عاشورہ کے روزے کا پس منظر کیایے ؟ حدیث شریف کی کتابوں میں یہ واقعہ مذکور ھیکہ جب نبئ کریم مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور مدینہ کے ارد گرد یہودی بھی آباد تھے جو اس عاشورہ کے دن کا روزہ رکھتے اور اسکی تعظیم بھی کرتے تھے نبئ کریم نے جب ان سے اسکے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا یہ ایسا دن ہے جس میں اللہ تبارک و تعالی نے حضرت موسی اور بنی اسرائیل کو فرعون سے نجات عطا فرمائی اور فرعون اور اسکے لشکر کو اسی سمندر میں غرق کردیا جیساکہ قرآن مجید میں اسکا تذکرہ ہے تو حضرت موسی نے شکریہ میں روزہ رکھا تو ہم انکی اتباع میں روزہ رکھتے ہیں تو نبئ کریم نے ارشاد فرمایا کہ ہم تم سے زیادہ حضرت موسی کی اتباع کے حقدار ہیں تو آپ نے بھی روزہ رکھا اور حضرات صحابہ کرام کو بھی حکم فرمایا...

سولاپور ضلع پریشد نے پی جی آئی میں ریاست میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔۔قادر شیخ صاحب، ایجوکیشن آفیسر پرائمری۔

Image
(آسماں پٹھان کی رپورٹ) محکمہ تعلیم کے ہر عنصر کو دلی مبارکباد! محترم کی رہنمائی سے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کلدیپ جنگم صاحب، ہم سب کے تعاون سے سولاپور ضلع نے پی جی آئی میں ریاست میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ریاستی سطح کے ورکشاپ میں سولاپور ضلع کو اعزازی پرنسپل سکریٹری جناب رنجیت سنگھ دیول کے مبارک ہاتھوں سے نوازا گیا۔ ضلعی دفتر کی جانب سے میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کے لیے گراں قدر تعاون کیا! اس حقیقت کا سہرا کہ سولاپور ضلع مہاراشٹر میں تیسرے نمبر پر آیا ہے، اس کا سہرا تمام صدر مدرس اور اساتذہ کو جاتا ہے، جو اعزازی ایجوکیشن آفیسر، پرائمری ضلع پریشد، سولاپور کی مسلسل پیروی اور تمام گروپ ایجوکیشن آفیسرز اور ان کی ٹیموں کے پرنسپلوں اور اساتذہ کی بروقت محنت کی وجہ سے ہے۔

صدائے مہاراشٹر کے رپورٹر محمد رضوان اللہ کے بہن کے فرزند محمد ثاقب کا نکاح با سعادت ہوا۔

Image
تمل ناڈو: صدائے مہاراشٹر کے رپورٹر محمد رضوان اللہ کے بہن کے فرزند محمد ثاقب کا نکاح چھوٹی و شارم کی بڑی مسجد میں ھوا.اس محفل نکاح میں کئی نامور شخصیتیں موجود تھیں جن میں مفتی شکیل احمد صاحب مفتی ریاض احمد صاحب کے وہ محمد الیاس صاحب کے وہ نشاط احمد صاحب کرپور ایوب صاحب حافظ فضل الرحمن صاحب وغیرہ خطبہ نکاح جناب مفتی ریاض احمد صاحب نے پڑھایا اور دعا مفتی شکیل احمد صاحب نے کی بعد نکاح ضیافت کا انتظام یم یم شادی محل میں کیا گیا تھا الحمدللہ زارہ کیٹرس نے طعام کے بہترین انتظامات کیے تھے جناب فضل الرحمن صاحب نے تھنیت نامہ پیش کیا اور جناب مفتی شکیل احمد صاحب نے دعا کی اس طرح یہ نکاح کی تقریب بڑے شاندار پیمانے پر اور سادگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی دعا ہے کہ اللہ تعالی دلہھ دلہن کو ازدواجی زندگی شریعت کے طریقے پر بہترین گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ا

دیشمکھ ندا مشتاق کی بی ای کمپیوٹر سائنس میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد۔

Image
دیشمکھ ندا مشتاق نے ڈاکٹر ڈی وائے پاٹل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ملحقہ ساوتری بائی پھولے پونہ یونیورسٹی سے بی ای کمپیوٹر سائنس میں GPA 9.22 نشانات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔  دیشمکھ ندا مشتاق کی اس نمایاں کامیابی پر والدہ ، نانی ، والد مشتاق دیشمکھ ،بھائی رضا مشتاق، ماما ماجد احمد دیشمکھ ، ماما سراج احمد دیشمکھ سابق چیئرمین محکمہ تعمیرات ، عمر پٹیل ،سہیل پٹیل ،سید خواجہ پاشاہ و ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین نے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

لاتور میں خادمین امت کے جلسۂ عظمت قرآن کا شاندار انعقاد۔دجالی فتنوں کی پیش بندی اور خلافت علی منہاج النبوۃ کی تیاری کے لئے قرآن میں غوطہ زن ہوجانا وقت کا عین تقاضہ ہے۔۔۔امیر خادمین امت۔لاتور ایجوکیشن ہب کے طور پر جانا جاتا ہے ہم قرآن فہمی کو بھی اسی نہج پر عام کردیں گے۔۔۔ سابقہ صدر بلدیہ جناب معز شیخ۔

Image
لاتور(راست) خادمین امت کے قرآن فہمی پروگرام-۱۸ کے تحت لاتور میں بھی کئی مدارس کے طلباء، اساتذہ اور عام خواتین نے بھی قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھنے کا شرف حاصل کیا جن کی جملہ تعداد 75 رہی۔ ان خوش نصیب شرکاء میں تہنیتی انعام و اسناد کی تقسیم کے لئے ڈاکٹر محمد اقبال اردو ہائی اسکول لاتور میں ایک شاندار و کامیاب جلسۂ عظمت قرآن و تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع سے ادارہ ھذہ کی صدر محترمہ قاضی سلطانہ باجی صاحبہ، لاتور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، سابقہ صدر بلدیہ، شاہین اکیڈمی لاتور کے ڈائریکٹر جناب شیخ معز صاحب، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر خاتون ونگ کی سیکرٹری محترمہ قاضی نسرین باجی صاحبہ، ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کے سیکرٹری جناب سلیم آلند صاحب، دختران امت لاتور کی ضلع انچارج محترمہ دائمی اسماء باجی صاحبہ، امیر خادمین امت اور قومی اردوشکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کے ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے سہ نشین کو رونق بخشی۔ جناب یافعی سر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ سلیم آلند صاحب نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈال...

غلام ثاقب ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی قومی ایوارڈ سے سرفراز۔

Image
بیڑ (پریس نوٹ) محب اردو شیخ مختار کانٹریکٹر کےمحب اردو ہال پر منعقدہ ایک دانشوران ملت پر مشتمل ایک پرشکوہ تقریب میں بھارتیہ اردو وکاس فاؤنڈیشن سولاپور کی جانب سے 29 جون بروز اتوار صبح ۱۱ بجے نوجوان شاعر و ادیب غلام ثاقب (شیخ عبدالرحیم محی الدین )معلم اردو جونیئر کالج بیڑ کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اردو ادیب ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی قومی ایوارڈ تفویض کیا گیا۔  ماہر لسانیات و اردو دوست شخصیت جج ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد ( سیشن جج پرنڈا ضلع عثمان آباد)کے ہاتھوں اس ایوارڈ کو تفویض کیا گیا۔اس موقع پر جج خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ غلام ثاقب کا ادب تجربات زندگی اور تنقید برائے اصلاح کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام ثاقب ہمہ جہت شخصیت کے حامل ہیں وہ بیک وقت ادیب، ناظم ، صحافی اور معلم ہیں۔ ان کی کتاب افسانچوں کا مجموعہ کردار خرید کر پڑھنے کے بعد مجھے کہنا پڑتا ہے کہ ان کی تحریروں میں قاری قرب محسوس کرتا ہے کیونکہ ان کی نظر سماج کے ہر حصے اور تغیر پر ہے۔ غلام ثاقب کو چاہیے کہ وہ استعمال ہونے سے بچیں اور جہاں تک ہو اختصار کو اپنائیں۔ زیادہ امیدیں نہ باندھیں جس سے ...

اردو اساتذہ تقرری معاملہ: مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ اقلیتی تعلیمی اداروں کے حقوق کا محافظ - (ایس۔ڈی۔پی۔آئی) پارٹی کا خیرمقدم!۔

Image
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی (SDPI) پارٹی کے ریاستی صدر جناب نئیلی مبارک نے ایک پریس بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا: تروپتور ضلع میں واقع "مدرسہ اعظم" اسکول میں اردو ٹیچر محترمہ حاجرا کی تقرری سے متعلق تمل ناڈو حکومت کی طرف سے داخل کردہ اپیل کو مدراس ہائی کورٹ نے 28.06.2025 کو مسترد کر دیا، اور حکومت پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ جبکہ اس سے پہلے بھی عدالت نے دو مرتبہ فیصلہ دیا تھا کہ ٹیچرز ایلیجبلیٹی ٹیسٹ (TET) اقلیتی تعلیمی اداروں پر لازمی نہیں ہے۔ اس کے باوجود، حکومت نے دوبارہ اپیل دائر کی، جسے معزز جج صاحبان آر. سبرمنین اور سریندر نے اپنی شدید نکتہ چینی کے ساتھ غیرمنصفانہ قرار دیا۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ ٹی ای ٹی کو لازمی قرار دینا، اقلیتی اداروں کی زبان، تہذیب اور ثقافت سے جڑے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایس ڈی پی آئی پارٹی اس تاریخی فیصلے کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتی ہے۔ ادبی دولت سے مالا مال اردو زبان کو زوال سے بچانے، اردو اسکولوں کو ترقی دینے، اور اردو اساتذہ کی خالی اسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کے لیے ایس ڈی...

ماہِ محرم میں کی جانے والی غلط رسومات اور بدعات۔ازقلم : نذیرا احمد کازی، لیکچرر، وجیاپور۔

Image
ماہِ محرم میں کی جانے والی غلط رسومات اور بدعات۔ ازقلم : نذیرا احمد کازی، لیکچرر، وجیاپور۔ اسلام میں محرم کے مہینے کو بہت بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اس مہینے کی اہمیت کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کے نواسے، امام حسینؓ نے حق و صداقت کی خاطر قربانی دی اور شہادت حاصل کی۔ ابتدا سے ہی اس دن کو نہایت اہم مانا گیا ہے۔ جب نبی محمد ﷺ مکہ سے مدینہ تشریف لائے، تو آپ نے دیکھا کہ یہودی محرم کی دسویں تاریخ کو روزہ رکھتے ہیں۔ آپ نے ان سے اس کی وجہ دریافت کی۔ انہوں نے بتایا کہ "یہ دن ہمارے لیے بہت اہم ہے، اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون اور اس کے لشکر سے نجات دی، اور فرعون کو دریائے نیل میں غرق کر دیا۔ اسی خوشی میں حضرت موسیٰ علیہ السلام روزہ رکھتے تھے، اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں۔" اس پر نبی ﷺ نے فرمایا: "موسیٰ ہمارے لیے زیادہ قریب ہیں"۔ چنانچہ آپ نے اپنے ماننے والوں کو حکم دیا کہ وہ 9 اور 10 یا 10 اور 11 محرم کے روزے رکھیں۔ لیکن افسوس کہ آج کل کچھ مسلمان بھائی بہنیں محرم کے مہینے میں غلط رسم و رواج کو اپناتے ہوئے، ایسی بدعات انجام دے رہے ہیں جو اسلا...

بی ایس ایس کے شوگر فیکٹری کی بحالی کے لیے وزیراعلیٰ کے پاس جانے کا فیصلہ، ایشور کھنڈرے، رحیم خان نے بیدر شوگر فیکٹری کی بدانتظامی کی تحقیقات اورقصورواروں کوسزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Image
بیدر۔9 2/جون (نامہ نگار) وزراء ایشور کھنڈرے اور رحیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بیدر کوآپریٹیو شوگر فیکٹری میں مزدوروں کی تنخواہوں اور مختلف بینکوں کے حوالے سے ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے، جو اس وقت بدانتظامی کی وجہ سے بندپڑی ہوئی ہے گزشتہ 10 سالوں میں مختلف بینکوں کے 430 کروڑ روپے باقی ہیں۔ لہٰذا قصورواروں کو سزا ملنی چاہیے۔ ہلی کھیڑ میں بیدر کوآپریٹیو شوگر فیکٹری کے احیاء اور فیکٹری کی طرف سے مختلف کوآپریٹو بینکوں سے لیے گئے قرضوں کی واپسی کے سلسلے میں ودھان سودھا کمیٹی ہال میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایشور کھنڈرے نے کہا کہ ماضی میں بھی بی ایس کے کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا، لیکن یہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرائی جائے اور قصورواروں کو سزا دی جائے۔فیکٹری نے ڈی سی سی بینک سے 115کروڑ روپے کاقرض لیاہے۔ا سے سود سمیت 233کروڑ روپئے اداکرنے ہیں۔ فیکٹری اور ڈی سی سی بینک دونوں کاتعلق کسانوں سے ہے۔ قرضوں کے پہاڑ کی وجہ سے شوگرفیکٹری بند ہوچکی ہے۔ بینک کی وصولی نہیں ہوئی۔ اس سلسلے میں انھو...

معروف شاعرولیؔ شمیمی کا بھیونڈی میں استقبال.

Image
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) جمعہ 27جون 2025 کی شام دارالسرور برہانپور کے کہنہ مشق شاعر جناب ولیؔ شمیمی کی بھیونڈی تشریف آوری پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام بر مکان جناب ضیاء الرحمن انصاری (پرنسپل رئیس ہائی اسکول و جونیئر کالج) بڑے تزک واہتمام کے ساتھ منعقد ہوا۔پرنسپل ضیاالرحمٰن انصاری نے خوش فکر شاعر ولی شمیمی صاحب کی خدمت میں تحائف، دوشالہ اور گلوں کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر شکیل احمد(برہانپور)،غضنفر سر، ندیم احمد اعظمی، عبدالعزیز انصاری، مخلص مدعو اور انصار گڈّو خصوصی طور پر موجود تھے۔ بعد ازاں شاعرِ خوش فکرجناب ولیؔ شمیمی نے اپنا منتخب کلام پیش کیا ۔ سامعین نے ان کے شعروں کی خوب خوب پزیرائی کی اور داد و تحسین سے نوازا۔ شہرِ ادب بھیونڈی کے اربابِ ذوق کو یہ سن کر از حد مسرت ہوئی کہ عنقریب ولیؔ صاحب کا شعری مجموعہ ’نغماتِ ولیؔ‘کے نام سے شائع ہو رہا ہے۔ اس خصوصی محفل میں شریک سامعین نے اپنے داد و تحسین سے محفل کو یاد گار بنا دیا۔غضنفر سر کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔

آٹھویں جماعت کے امتحان اردو زبان میں لکھنے کی اجازت۔ (ٹی۔یو۔ایس۔ٹی۔اے) ریاستی سطح کا مطالبہ

Image
تملناڈو (محمد رضوان اللہ) ہم آپ کی جانب سے نافذ کی جا رہی تعلیمی پالیسیوں کی دل سے ستائش کرتے ہیں۔اسی کے ساتھ، ہم یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ تمل ناڈو ریاست کے مختلف اضلاع جیسے ویلور، ترواننامالئی، ترپتھور، رانپٹ، کرشنگیری، دھرماپوری، ہوسور وغیرہ میں اکثریت سے تعلق رکھنے والے طلبہ مدرسوں میں اردو کو اپنی مادری زبان اور اولین ذریعہ تعلیم کے طور پر پڑھتے ہیں۔ حال ہی میں تمل ناڈو حکومت کے امتحانی شعبہ نے اعلان کیا ہے کہ 1 اگست 2025 تک 12½ سال سے زائد عمر کے طلبہ آٹھویں جماعت کے پرائیویٹ امتحان کے لیےرجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ مگر ان طلبہ کو امتحان صرف تمل یا انگریزی زبان میں دینے کی مجبوری ہے، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وجہ سے وہ پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ لہٰذا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مدرسہ کے طلبہ اور اردو بولنے والے اضلاع کے طلبہ کو یہ امتحان اردو زبان میں دینے کی اجازت دی جائے۔ یہ امتحان بھی دیگر زبانوں میں منعقدہ سرکاری امتحانات کی طرح باقاعدہ رہنما ہدایات کے ساتھ حکومت کے امتحانی شعبہ کے ذریعے منعقد کیا جانا چاہیے۔ یہ اقدام اقلیتی...

عزیز اللہ سرمست کے بشمول 6 صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ۔

Image
 گلبرگہ 29 جون : سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی 45 سالہ دیرینہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں ستیہ کام سمان ایوارڈ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گلبرگہ کے سینئر کنڑا صحافی گلبرگہ کے قدیم کنڑا روزنامہ ستیہ کام گلبرگہ، بیجاپور کے بانی ایڈیٹر آنجہانی پی ایم منور کے 77 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کے بشمول 6 صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ کی پیشکشی کے ذریعے عزت افزائی کی جائے گی۔ یہ بات پی ایم منور کے برادر ڈاکٹر ڈی ایم منور موظف پلاننگ ڈائریکٹر سینئر سائنٹسٹ ریسرچ ایگریکلچرل کالج گلبرگہ اور پی ایم منور کے صاحبزادے پی آنند منور ایڈیٹر روزنامہ ستیہ کام گلبرگہ، بیجاپور نے بتائی۔ وہ آج پتریکا بھون گلبرگہ میں میڈیا کانفرنس کو مخاطب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنجہانی پی ایم منور کے ہمعصر صحافی عزیز اللہ سرمست بانی ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ و سربراہ اے ٹی وی گلبرگہ کے علاوہ شنکر کوڈلا ایڈیٹر روزنامہ جئے بھیم گدے و مینجنگ ڈائریکٹر ایس ایس وی ٹی وی گلبرگہ رام کرشنا بڑ شیشی سینئر رپورٹر دی نیو انڈین ایکسپریس ہنومنت راؤ بھیرامڈگی ڈپٹی چیف ر...

اظہارِ افسوس و دردِ دل۔۔(حافظ سید بلال احمد)

Image
اظہارِ افسوس و دردِ دل۔۔ (حافظ سید بلال احمد)  محترمہ شاہینہ قمر صاحبہ اور ڈاکٹر نعیم الرحمٰن صاحب کی نظراندازی پر ایک خاموش صدمہ، ایک دل شکستہ عرض بخدمتِ محترم، منتظمین ’’یومِ تشکر‘‘ میرا محل، ہوسور السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، اس تحریر کا مقصد ہرگز کسی کی دل آزاری، تنقید یا عزتِ نفس کو مجروح کرنا نہیں، بلکہ یہ محض میرے دل کی وہ خلش اور اندرونی درد ہے جو مؤرخہ 27 جون 2025 کو منعقدہ ’’یومِ تشکر‘‘ کی تقریب کے بعد سے مسلسل بے چین کیے ہوئے ہے۔ وہ پُروقار تقریب جس کا مقصد اردو زبان و تعلیم سے جڑے قابلِ احترام افراد کا شکریہ ادا کرنا تھا، اُس میں دو ایسی عظیم شخصیات کی عدم موجودگی میرے لیے گہرے دکھ اور حیرت کا باعث بنی۔ پہلی شخصیت محترمہ شاہینہ قمر صاحبہ ہیں، جو ریاستِ تمل ناڈو کی تاریخ کی پہلی اور واحد خاتون اردو بلاک ایجوکیشنل آفیسر رہیں۔ اُن کی شرافت، دیانت داری، شائستگی اور زبان و تعلیم کے لیے خدمات مثالی ہیں۔ صرف دو ماہ قبل اُنہوں نے باعزت سبکدوشی اختیار کی، اور اُس کے فوراً بعد منعقدہ ایک اتنی بڑی تقریب میں اُنہیں یاد نہ کیا جانا ایک افسوسناک خلا کی مانند ہے۔ اُن...

عمر کے مطابق داخل طلبہ اور اساتذہ کی تدابیر۔از قلم : طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلاّمندو۔

Image
عمر کے مطابق داخل طلبہ اور اساتذہ کی تدابیر۔ از قلم : طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلاّمندو۔  تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں کوشش کی جاتی ہے کہ ہر بچہ اپنی عمر کے مطابق تعلیم حاصل کرے۔ مگر بعض اوقات سماجی، گھریلو، معاشی یا دیگر وجوہات کی بنا پر بچے وقت پر اسکول میں داخلہ نہیں لے پاتے۔ جب وہ بڑے ہوکر دوبارہ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کرتے ہیں، تو ان کا تعلیمی معیار اُن کی عمر کے مطابق درجہ میں کمزور ہوتا ہے۔ ایسے طلبہ کو اسکول میں "عمر کے مطابق داخل طلبہ" کہا جاتا ہے۔ یعنی ایسے طلبہ جو اپنی عمر کے مطابق کسی درجہ میں داخلہ تو لے لیتے ہیں، مگر تعلیمی بنیاد کمزور ہوتی ہے۔ ان طلبہ کی عمر جماعت کے دوسرے طلبہ سے زیادہ ہوتی ہے، تعلیم کا علم کمزور ہوتا ہے، اعتماد کی کمی محسوس کرتے ہیں، اور اکثر اسکول کے تعلیمی و سماجی ماحول میں گھلنے ملنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔ ایسے طلبہ کی رہنمائی اور ترقی کے لیے اساتذہ کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ ان طلبہ کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اساتذہ کو خاص تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ سب سے پہلے تو ایسے طلبہ کے لیے ...

آئی وائی ایف جلگاؤں کی جانب سے 40 ضرورت مند طلباء میں مفت نوٹ بکس کی تقسیم۔ شہر کے 7 اسکولوں میں تعلیمی تعاون کا بامقصد قدم ۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل )اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) طلباء و نوجوانوں کی ایک ملک گیر اجتماعیت ہے جو نوجوانوں کی دنیوی و اخروی فلاح و بہبود کے لیئے سر گرم عمل ہے۔   جلگاؤں شاخ کی جانب سے شعبہ خدمتِ خلق کے تحت ایک مثالی قدم اٹھایا گیا ،جس میں شہر کے سات اسکولوں کے 40 غریب اور ضرورت مند طلباء میں مفت نوٹ بکس تقسیم کی گئیں۔  جہاں اسکول انتظامیہ کی مشاورت سے مستحق طلباء کے ناموں کی فہرست مرتب کی گئی۔ اور اساتذہ ہی کے ذریعے ان طلباء تک نوٹ بکس پہنچائی گئی جنہیں واقعی اس کی ضرورت تھی ۔  یہ نوٹ بکس شہر کے مختلف 7 اسکولوں میں تقسیم کی گئیں جن میں اقراء شاہین اسکول ، ملت اردو اسکول ، الفیض اسکول ، کے۔کے گرلز اسکول ، یونک اسکول ، اور 36/56 اس اسکول شامل ہیں۔ اس مہم کا مقصد تعلیمی میدان میں معاشی طور پر کمزور طلباء کی مدد کرنا اور انہیں تعلیمی ضروریات کے سلسلے میں تقویت دینا تھا۔ مقامی افراد، اساتذہ اور والدین نے اس خدمت کو خوب سراہا اور IYF کی اس پہل کو انسانیت نوازی اور دینی تعلیمات کا عملی نمونہ قرار دیا۔ مزید یہ کہ IYF نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی پر...

" صدائے مہاراشٹرا اردو برقی خبرنامہ" 14مہینے کی قلیل مدت میں نا قابلِ یقین دو لاکھ سے زائد ناظرین کی تعداد ۔ازقلم : عبدالمنان شیخ۔

Image
" صدائے مہاراشٹرا اردو برقی خبرنامہ" 14مہینے کی قلیل مدت میں نا قابلِ یقین دو لاکھ سے زائد ناظرین کی تعداد ۔ ازقلم : عبدالمنان شیخ۔  سولاپور کے پہلے اردو برقی خبر نامے کے نگراں وبانی مدیر ،ہفت روزہ قاصد کے مدیر ،بے باک صحافی،اردو اور مراٹھی کے نامور شاعر ،کئی ایوارڈ یافتہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک " أیوب نلامندو" اور مدیر اعلا " پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار" بے لوث ادیب ،کئی کتابوں کے مصنف ،بے لاگ ،بے خوف صحافی کی مسلسل محنت ،حق گوئی، بےباکی،بے خوفی نے" برقی خبر نامے" میں تہلکہ مچا دیا اور صرف 14 مہینے کی قلیل مدت میں حیرت انگیز طور پر ناظرین و قارئین کی تعداد دو لاکھ سے زائد تجاوز کر گئی ۔اردو اخبارات کے قارئین کی تعداد دن بدن کم ہوتے جارہی ہے ایسے کٹھن اور نا مساعد حالات میں صدائے مہاراشٹر اردو برقی خبر نامے نے صحافت کے میدان میں قابل تقلید مثال بن کر ابھرا ہے ۔ آ پ دونوں کے حوصلوں کو لاکھوں سلام کرتے ہوئے یہ عرض کرنا چاہوں گا ؀ یہ قینچیاں ہمیں اڑنے سے خاک روکیں گی کہ ہم پروں سے نہیں حوصلوں سے اڑتے ہیں  اللہ آ پ دونوں کے عزائم کو ...

شاعری کیا ہے؟ازقلم : محمد حسین ساحل۔۔ ممبئی، مہارشٹر(انڈیا )

Image
شاعری کیا ہے؟ ازقلم : محمد حسین ساحل۔۔  ممبئی، مہارشٹر(انڈیا )                Mob. 9284205066           شاعری کیا ہے؟ لوگ نہ یہ سوچتےہیں اور نہ لوگوں کے پاس یہ سوچنے کے لیے وقت ہے کہ شاعری کیا ہے؟ اور ہم شاعری کیوں کرتے ہیں۔شاعر شاعری کےذریعہ اپنے دل اور گردوپیش کے حالات کی عکاسی کرتا ہے اور غم جاناں کو غم دوراں اور آپ بیتی کو جگ بیتی بنا کر پیش کرتا ہے۔درج ذیل اشعار میں شعراءحضرات نے اس طرح کی عکاسی بہت خوب کی ہے : ہم    کو  اچھا  نہیں   لگتا  کوئی  ہم  نام  ترا کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے (احمد فراز) جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں (قتیل شفاٸی)      دشت میں پیاس بجھاتے ہوئے مر جاتے ہیں ہم پرندے کہیں جاتے ہوئے مر جاتے ہیں ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں (عباس تابش)  ...