" صدائے مہاراشٹرا اردو برقی خبرنامہ" 14مہینے کی قلیل مدت میں نا قابلِ یقین دو لاکھ سے زائد ناظرین کی تعداد ۔ازقلم : عبدالمنان شیخ۔


" صدائے مہاراشٹرا اردو برقی خبرنامہ" 14مہینے کی قلیل مدت میں نا قابلِ یقین دو لاکھ سے زائد ناظرین کی تعداد ۔

ازقلم : عبدالمنان شیخ۔ 

سولاپور کے پہلے اردو برقی خبر نامے کے نگراں وبانی مدیر ،ہفت روزہ قاصد کے مدیر ،بے باک صحافی،اردو اور مراٹھی کے نامور شاعر ،کئی ایوارڈ یافتہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک " أیوب نلامندو" اور مدیر اعلا " پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار" بے لوث ادیب ،کئی کتابوں کے مصنف ،بے لاگ ،بے خوف صحافی کی مسلسل محنت ،حق گوئی، بےباکی،بے خوفی نے" برقی خبر نامے" میں تہلکہ مچا دیا اور صرف 14 مہینے کی قلیل مدت میں حیرت انگیز طور پر ناظرین و قارئین کی تعداد دو لاکھ سے زائد تجاوز کر گئی ۔اردو اخبارات کے قارئین کی تعداد دن بدن کم ہوتے جارہی ہے ایسے کٹھن اور نا مساعد حالات میں صدائے مہاراشٹر اردو برقی خبر نامے نے صحافت کے میدان میں قابل تقلید مثال بن کر ابھرا ہے ۔
آ پ دونوں کے حوصلوں کو لاکھوں سلام کرتے ہوئے یہ عرض کرنا چاہوں گا ؀

یہ قینچیاں ہمیں اڑنے سے خاک روکیں گی
کہ ہم پروں سے نہیں حوصلوں سے اڑتے ہیں 

اللہ آ پ دونوں کے عزائم کو بلند رکھے اور آ پ کے اردو ادب کی ترقی و ترویج کے تئیں جو محبت ہے جو خدمات ہیں اس کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔۔۔۔۔۔۔!
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور بہت سی نیک تمنائیں ،نیک خواہشات کے ساتھ ۔

منجانب:
عبدالمنان شیخ ،
کاجل نگر ہوٹگی روڈ ،سولاپور۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ