نشہ آور اشیاء کے خلاف شعور بیداری ریلی، میلوِشارم میں منعقد۔


تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) میلوِشارم اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور میلوِشارم جمعیت العلماء یوتھ کلب کے اشتراک سے ایک باوقار منشیات مخالف بیداری ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محترم کرپور محمد ایوب صاحب نے فرمائی۔
اسکول کے انچارج پرنسپل ابوطاہر خان صاحب نے صدارت میں شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی میلوِشارم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے نائب صدر اور سوسائٹی کے تحت چلنے والے پبلک اسکول کے مینیجر محترم S.Z. افتخار احمد صاحب شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ آرکّاٹ ٹاؤن کے ڈپٹی پولیس انسپکٹر جناب اننامالائے آرکاٹ مسلم سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد رضوان اللہ اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔پروگرام کی شروعات اسکول کی صبح کی اسمبلی میں ہوئی، جہاں ضلع رانی پیٹ کے سرکاری قاضی مولوی عبد الکریم کاشفی صاحب نے شرکت کی اور طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا اور معاشرتی و دینی ذمہ داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔
بعد ازاں، اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ نے اجتماعی طور پر منشیات کے خلاف حلف لیا۔ اس شعور بیداری ریلی کا آغاز پولیس انسپکٹر نے پرچم لہرا کر کیا۔ریلی اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول کے احاطے سے شروع ہو کر انا سالائی کے راستے، پلیامرم بس اسٹینڈ تک نکالی گئی، جس میں طلبہ، اساتذہ، پولیس افسران، میڈیا نمائندگان، جمعیت العلماء کے منتظمین مولوی عبدالمجید قاسم ، اور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کے وہ نشاط احمد محمد فہیم ،کے محمد ادریس، محمد حلیم عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
 دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن / اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول، میلوِشارم۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ