اکولہ،ڈاکٹر محسن امین کا بال بھارتی لسانی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے انتخاب۔


اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) شہر کے حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت ایجوکیشن کیمپس آکولہ میں ڈاکٹر محسن امین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے صدارت ملت ایجوکیشن کمپس کے (سی ای او) سرفراز خان نواز خان نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مبین الرحمن سر (صدر مدرس)، اشتیاق احمد سر ڈائس پر موجود تھے ڈاکٹر محسن امین کو مہاراشٹر کی درسی کتب ترتیب دینے والے مؤقر ادارہ بال بھارتی پونہ کی لسانی کمیٹی میں رکن کی حیثیت سے منتخب کیے جانے پران کا اعزاز کیا گیا۔ ابتداء قرآن کریم تلاوت سے کی گئی بعد ازاں مبین الرحمن سر نے غرض و غایت پیش کرتے یہ بتایا کہ ڈاکٹر محسن امین ایک فعال معلّم کی حیثیت سے گزشتہ 21 سال سے عنبرین اُردُو پرائمری و ہائی اسکول میں اپنے فرائض کو بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں - اُنہونے بتایا کہ موصوف نے اسکول میں تقرر کے بعد بھی علم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایم اے 'بی ـ ایڈ ' ایم ایڈ ـ اُردُو مضمون میں 2017 میں MH -SET کا امتحان پاس کیا اور 2020 میں سنت گاڑگے بابا امراوتی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ـ علاوہ ازیں تعلیمی و سماجی کاموں میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں ـ موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو کتابوں سے دوستی کرنے کا مشورہ دیاـ یہ دور مقابلہ جاتی امتحانات کا ہے ان امتحانات کے لئے جو صلاحیت درکار ہیں اُن کو حاصل کریں اور موبائل سے دور رہیں ـتقریب کے اختتام پر اپنے صدارتی خطبے میں محترم سرفراز خان نے طلبہ اور معلمین کو مطالعے کی عادت ڈالنے پر زور دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت (A I) اور دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اپنے درس و تدریس کو زیادہ مؤثر بنانے کی ہدایت دی ـ اس پروگرام کی نظامت سیّد نعمت علی سر نے اور اظہار تشکر اشتیاق سر نے کیاـ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ