دعائیہ نظم۔۔۔از قلم ۔۔۔رضیہ سلطانہ یادگیری الطاف پٹھان شولاپور
دعائیہ نظم۔
از قلم ۔۔۔رضیہ سلطانہ یادگیری الطاف پٹھان شولاپور
یہ شمس وقمر،ارض وسماء دیکھایا کروں گی
ذرےذرےپرقدرت تیری سب کو بتایا کروں گی
دلوں میں اُمید کی کر ن جلایا کروں گی
میں سارے جہاں میں اجالا کروں گی
آنکھوں میں آنسو لبوں پر درود رکھ کر
ربّ کی رحمت کو میں پکارا کروں گی
سنتا ہے تو ہی یارب تُجھ سے ہی کہوں گی
میں کسی غیر کی گنبد پر نہ پکارا کروں گی
مایوس کیوں رہوں دعائیں تُجھ سے مانگ کر
میں دنیا کے ہر غم ہنس کر بُھلایا کروں گی
نہیں۔ ہے تمنّا مُجھے اب مال و زر کی کہ
تیری ہر عطا پر خوشی سے گزارا کروں گی
جہاں بھی جدھر بھی رہے رضیہؔ یا ربّ کریم
اب سے توحید پر چلنے کا مصمم ارادہ کروں گی
Comments
Post a Comment