راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر سید مقصودکے ہاتھوں ہندی کتاب ”تنہا سفر“ کی رسم ِ اجراء.
بیدر۔30/جون (نامہ نگار) راشٹریہ مسلم مورچہ جھارکھنڈ کی تیسری ریاستی کانفرنس آرایس گارڈن، اندراچوک، جھریہ، دھنبادمیں کل 29/جون کو منعقد ہوئی۔جس میں جنوبی ہند کے تلنگانہ (تعلقہ ظہیرآباد، ضلع سنگاریڈی)سے تعلق رکھنے والے راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدرجناب انجینئر سید مقصود صاحب نے مورچہ کے اپنے دیگرعہدیداران کے ساتھ شرکت کی اور مختلف سیشن میں شریک رہ کر کانفرنس کو کامیاب بنانے میں سبھی ذمہ داران نے اپنااپنارول اداکیا۔ اس موقع پرہندی شاعرہ محترمہ یاسمین تنہا کا ہندی زبان کاشعری مجموعہ ”تنہاسفر“ کی رسم ِ اجراء راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر انجینئر سید مقصودصاحب کے ہاتھوں انجام پائی۔کتاب کاپہلا نسخہ محترمہ یاسمین تنہاکو دیاگیا۔ اس موقع پر شہ نشین پر سید مقصود صاحب کے علاوہ جناب مقصود عالم صدر راشٹریہ مسلم مورچہ اڑیسہ، مسٹر پرتاپ بھارتی بام سیف، جناب ہادی مہیب عالم ریاستی سکریڑی، ماہر تعلیم متین الحسن اور مفتی صاحب ودیگر موجودتھے۔ ہندی شعری مجموعہ ”تنہاسفر“ میں محترمہ یاسمین تنہا کی 63تخلیقات شامل ہیں۔ یاسمین تنہا جھارکھنڈکے دارالخلافہ رانچی میں رہتی ہیں۔ وہ ایک کامیاب سماجی کارکن ہیں اور سابق میں ٹیچر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی موجودہ کاوشیں خواتین کی ترقی میں لگی ہوئی ہیں۔خواہشمند خواتین وحضرات شعری مجموعہ ”تنہاسفر“ کے لئے 8210081393پر کال کرسکتے ہیں۔۔۔
Comments
Post a Comment