معروف شاعرولیؔ شمیمی کا بھیونڈی میں استقبال.
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) جمعہ 27جون 2025 کی شام دارالسرور برہانپور کے کہنہ مشق شاعر جناب ولیؔ شمیمی کی بھیونڈی تشریف آوری پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام بر مکان جناب ضیاء الرحمن انصاری (پرنسپل رئیس ہائی اسکول و جونیئر کالج) بڑے تزک واہتمام کے ساتھ منعقد ہوا۔پرنسپل ضیاالرحمٰن انصاری نے خوش فکر شاعر ولی شمیمی صاحب کی خدمت میں تحائف، دوشالہ اور گلوں کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر شکیل احمد(برہانپور)،غضنفر سر، ندیم احمد اعظمی، عبدالعزیز انصاری، مخلص مدعو اور انصار گڈّو خصوصی طور پر موجود تھے۔ بعد ازاں شاعرِ خوش فکرجناب ولیؔ شمیمی نے اپنا منتخب کلام پیش کیا ۔ سامعین نے ان کے شعروں کی خوب خوب پزیرائی کی اور داد و تحسین سے نوازا۔ شہرِ ادب بھیونڈی کے اربابِ ذوق کو یہ سن کر از حد مسرت ہوئی کہ عنقریب ولیؔ صاحب کا شعری مجموعہ ’نغماتِ ولیؔ‘کے نام سے شائع ہو رہا ہے۔ اس خصوصی محفل میں شریک سامعین نے اپنے داد و تحسین سے محفل کو یاد گار بنا دیا۔غضنفر سر کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment