بی ایس ایس کے شوگر فیکٹری کی بحالی کے لیے وزیراعلیٰ کے پاس جانے کا فیصلہ، ایشور کھنڈرے، رحیم خان نے بیدر شوگر فیکٹری کی بدانتظامی کی تحقیقات اورقصورواروں کوسزا دینے کا مطالبہ کیا۔


بیدر۔9 2/جون (نامہ نگار) وزراء ایشور کھنڈرے اور رحیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بیدر کوآپریٹیو شوگر فیکٹری میں مزدوروں کی تنخواہوں اور مختلف بینکوں کے حوالے سے ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے، جو اس وقت بدانتظامی کی وجہ سے بندپڑی ہوئی ہے گزشتہ 10 سالوں میں مختلف بینکوں کے 430 کروڑ روپے باقی ہیں۔ لہٰذا قصورواروں کو سزا ملنی چاہیے۔
ہلی کھیڑ میں بیدر کوآپریٹیو شوگر فیکٹری کے احیاء اور فیکٹری کی طرف سے مختلف کوآپریٹو بینکوں سے لیے گئے قرضوں کی واپسی کے سلسلے میں ودھان سودھا کمیٹی ہال میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایشور کھنڈرے نے کہا کہ ماضی میں بھی بی ایس کے کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا، لیکن یہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرائی جائے اور قصورواروں کو سزا دی جائے۔فیکٹری نے ڈی سی سی بینک سے 115کروڑ روپے کاقرض لیاہے۔ا سے سود سمیت 233کروڑ روپئے اداکرنے ہیں۔ فیکٹری اور ڈی سی سی بینک دونوں کاتعلق کسانوں سے ہے۔ قرضوں کے پہاڑ کی وجہ سے شوگرفیکٹری بند ہوچکی ہے۔ بینک کی وصولی نہیں ہوئی۔ اس سلسلے میں انھوں نے تجویز دی کہ فیکٹری کی بحالی کے لئے ایک وفدوزیراعلیٰ کے پاس جائے۔ وزیر رحیم خان نے کہا کہ شوگر فیکٹری میں بے ضابطگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو۔ اس سلسلے میں تحقیقات کرائی جائیں اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔شوگر کے وزیر راجنا نے تجویز پیش کی کہ فیکٹری کی ملکیتی 173 ایکڑ اراضی میں سے فیکٹری کے لیے مطلوبہ اراضی رکھ کر اسے جزوی طور پر بیچ کر، بینک کے قرضوں کی ادائیگی، مشینری کے لیے نیا قرض لینا اور یہ جانچنا کہ فیکٹری شروع کرنا ممکن ہے یا نہیں، اس کی صلاح دی۔
شوگر منسٹر شیوانند پاٹل نے تجویز دی کہ او ٹی ایس اسکیم کے تحت بینک قرضوں پر سود معاف کیا جائے اور پرائیویٹ پارٹیوں کو لیز پر دے کر شوگر فیکٹری کو دوبارہ شروع کیا جائے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بیدر ضلع کے کسانوں کے مفاد میں کوآپریٹو شوگر فیکٹری کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک وفد وزیر اعلیٰ کے پاس جائے اور فیکٹری میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے۔وزراء K.N. راجنا، شیوانند پاٹل، ایشور کھنڈرے، رحیم خان اور سابق وزیر راج شیکھرپاٹل، ایم ایل اے ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے، قانون ساز کونسل کے ارکان بھیم راؤ پاٹل، چندر شیکھر پاٹل، ایم جی۔ مولے، ڈی سی سی بینک کے صدر امر کھنڈرے، ڈپٹی کمشنر بیدر شلپا شرما اور دیگر موجود تھے۔۔۔
تصویر میل:ایشور کھنڈرے، رحیم خان نے بیدر شوگر فیکٹری کی بدانتظامی کی تحقیقات اورقصورواروں کوسزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اگر آپ کے پاس منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات ہیں تو محکمہ پولیس سے ساجھاکریں: ایس پی پردیپ گنٹی
 بیدر۔9 2/جون (نامہ نگار) اگر آپ کے پاس منشیات کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات ہیں، تو اسے محکمہ پولیس سے ساجھاکریں ہم انہیں جیل بھیج دیں گے، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب پردیپ گنٹی نے یہ بات کہی۔ وہ شہر کے امبیڈکر سرکل کے قریب محکمہ پولیس کی جانب سے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن اور منشیات کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی مارچ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب ہر کوئی سماجی ذمہ داری ادا کرے گا تب ہی معاشرے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکتا ہے، اس لیے سب کو محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔اسٹیج پروگرام سے پہلے بیدر شہر کے بسویشور سرکل سے بیداری مارچ کا پروگرام شروع ہوا۔بھگت سنگھ سرکل، شیواجی سرکل، ہرلیہ سرکل، برمس ہاسپٹل روڈ سے ہوتا ہوا امبیڈکر سرکل پہنچا۔ اس دوران سینکڑوں طلباء نے بیدر ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ پلے کارڈ اٹھائے ہوئے مارچ کیا۔ جس میں منشیات کی فروخت، منشیات کی لت اور برائیوں سے دور رہنے کا پیغام دیا گیا تھا۔اس موقع پر بیدر میونسپل کونسل کے صدر محمد غوث، ایڈیشنل ایس پی چندرکانت پجاری، بیدر اسسٹنٹ کمشنر محمد شکیل، بیدر ایکسائز ڈپٹی کمشنر روی شنکر اے، ڈی وائی ایس پی شیونا گوڈا پاٹل، محکمہ صحت کے افسران، اور طلبہ موجود تھے۔۔۔
تصویر میل:اگر آپ کے پاس منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات ہیں تو محکمہ پولیس سے ساجھاکریں: ایس پی پردیپ گنٹی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ