آئی وائی ایف جلگاؤں کی جانب سے 40 ضرورت مند طلباء میں مفت نوٹ بکس کی تقسیم۔ شہر کے 7 اسکولوں میں تعلیمی تعاون کا بامقصد قدم ۔
جلگاؤں (سعید پٹیل )اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) طلباء و نوجوانوں کی ایک ملک گیر اجتماعیت ہے جو نوجوانوں کی دنیوی و اخروی فلاح و بہبود کے لیئے سر گرم عمل ہے۔
جلگاؤں شاخ کی جانب سے شعبہ خدمتِ خلق کے تحت ایک مثالی قدم اٹھایا گیا ،جس میں شہر کے سات اسکولوں کے 40 غریب اور ضرورت مند طلباء میں مفت نوٹ بکس تقسیم کی گئیں۔
جہاں اسکول انتظامیہ کی مشاورت سے مستحق طلباء کے ناموں کی فہرست مرتب کی گئی۔ اور اساتذہ ہی کے ذریعے ان طلباء تک نوٹ بکس پہنچائی گئی جنہیں واقعی اس کی ضرورت تھی ۔
یہ نوٹ بکس شہر کے مختلف 7 اسکولوں میں تقسیم کی گئیں جن میں اقراء شاہین اسکول ، ملت اردو اسکول ، الفیض اسکول ، کے۔کے گرلز اسکول ، یونک اسکول ، اور 36/56 اس اسکول شامل ہیں۔
اس مہم کا مقصد تعلیمی میدان میں معاشی طور پر کمزور طلباء کی مدد کرنا اور انہیں تعلیمی ضروریات کے سلسلے میں تقویت دینا تھا۔ مقامی افراد، اساتذہ اور والدین نے اس خدمت کو خوب سراہا اور IYF کی اس پہل کو انسانیت نوازی اور دینی تعلیمات کا عملی نمونہ قرار دیا۔
مزید یہ کہ IYF نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی پروگرام جاری رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔آئی واۓ ایف کی نمایاں سرگرمیاں
ہفتہ وار و ماہانہ تربیتی پروگرامز، کیریئر گائیڈنس ایونٹس، راشن کٹ و دیگر فلاحی تقسیم، اسٹڈی سرکلز، سٹوڈنٹس کنوینشن، مختلف تعلیمی و اخلاقی مقابلے، تفریحی و تربیتی سیر اور نوجوانوں سے متعلق دیگر مہمات۔
Comments
Post a Comment