طلعت ہائی اسکول، اورنگ آباد میں شكشک بھارتی کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی تربیتی ورکشاپ کا شاندار انعقاد۔


اونگ آباد (رضوانہ کراری) مورخہ 29 / جون 2025 بروز اتوارطلعت ہائی اسکول، جونا بازار، اورنگ آباد میں شکشک بھارتی اردو اساتذہ تنظیم ضلع اورنگ آباد کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست بعنوان "AI (مصنوعی ذہانت) اور تدریس" کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس نشست کے اہم تربیت کار جناب کلیم قریشی صاحب (مددگار معلم، طلعت ہائی اسکول اورنگ آباد) رہے، جنہوں نے نہایت خلوص اور محنت کے ساتھ شرکاء کو جدید تعلیمی ٹیکنالوجیز اور AI ٹولز کے استعمال سے واقف کروایا۔ تربیتی سیشن میں درج ذیل موضوعات پر رہنمائی فراہم کی گئی:
Canva کے ذریعے تعلیمی پریزنٹیشنز بنانا
Urdu Designer App کا مؤثر استعمال
Google Forms سے تشخیصی سوالنامے تیار کرنا
Suno AI کے ذریعے آڈیو مواد بنانا
ChatGPT اور دیگر AI ذرائع کا تدریسی عمل میں استعمال جس کی قیادت شکشک بھارتی اُردو کے اورنگ آباد ضلع صدر محمد اظہر سر نے کی ضلع بھر سے تقریبا 130 اساتذہ نے اس نشست میں فعال شرکت کی اور نئی تکنیکی معلومات حاصل کر کے اپنی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔
اس تربیتی سیشن میں شریک اساتذہ نے مصنوعی ذہانت کے مختلف پہلوؤں کو سمجھتے ہوئے اپنے تجربات کا تبادلہ بھی کیااور اس طرح کے مزید ورکشاپس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔۔اس تربیتی نشست کو ایک اہم تعلیمی سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے انضمام کی سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔یہ تربیتی نشست اپنے تمام تر پہلوؤں میں کامیاب و مفید ثابت ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ