Posts

Showing posts from May, 2024

۔ جلگاؤں : ایچ ایم ٹی آئی کی جانب سے دسویں میں نمایاں مارکس حاصل کرنے والے کامیاب طلباء کو تہنیت و تعلیمی رہنمائی کا انعقاد

Image
 جلگاؤں: (سعید پٹیل کے ذریعے ) یہاں کے علاقہ مہرون میں واقع ایچ ایم ٹی آئی کے روح رواں قادر بھائی کچھی کی جانب سے    دسویں میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئ و روشن مستقبل کےلیۓ نیک خواھشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی گئ۔ اسی طرح طلباء کو آئندہ تعلیمی سلسلہ کے تعلق سے رہنمائی کرتے ہوۓ کون کون سے کورسییس کا انتخاب کرسکتے ہیں اور دیگر تعلیمی شعبہ میں جاسکتے ہیں اس کی معلومات دی گئ۔    داخلہ کے لیے ضروری کاغذات کے تعلق سے طلباء کی رہنمائی و کونسلنگ کی گئی۔  پروگرام کے آرگنائزر قادر کچھی ،  پروگرام کی صدرارت علیم سمستی ( منیجر ریمنڈ کمپنی) نے کی۔ اس موقعہ پر حسین بیبا ، قاضی سر ، عاصم خان ، صادق مومن۔ وغیرہ اسٹیج پر جلوہ افروزتھے۔  ا کامیاب طلباء کو سند سے نوازا گیا۔ میرٹ والے طلباء کے نام جنھیں مہمانان کے ہاتھوں انعامات و اسناد تقسیم کی گئ۔    1) شیخ رضا منظور احمد۔ . 93%     2) بشریٰ کوثر سید 92 فیصد     3) شبستان عرب تدوی .91%۔   ان طلباء کو پر وقار...

"آر ٹی ای داخلہ فارمز کی تاریخ میں ہو توسیع"بی وائ ایف کا مطالبہ۔

Image
جلگاؤں:(عقیل خان بیاولی) برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے 31 مئی 2024 کو جلگاؤں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ذریعے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے درخواست کی گئی کہ آر ٹی ای 2024 کے داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ امسال مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ آر ٹی ای کے قواعد و ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی گئی تھیں، جس پر ممبئی ہائی کورٹ نے 6 مئی کو روک لگا دی تھی۔  آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر حکومت کی ترمیم پر روک لگانے والے ممبئ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد 6 مئی 2024 سے معاشی طور پر کمزور لوگوں کے بچوں کے لیے مخصوص نشستوں پر پرائیویٹ اسکولوں میں داخلے کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ جس میں سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں واقع پرائیویٹ اسکولوں کو RTE کی 25% ریزرویشن پالیسی سے خارج کردیا گیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت نے نئی آن لائن درخواستیں طلب کیں لیکن درخواستیں جمع کرانے کے لیے صرف 15 دن کا ہی وقت دیا۔  غور طلب ہے کہ موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر مہاراشٹر نے اس ترمیم کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس میں انہیں کچھ حد تک...

"ہم دو ہمارے بارہ"مجوزہ فلم کی نمائش پر پابندی عائد ہے ۔۔ضلع جلگاؤں کے مسلم وفد نے دیا ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)۔حال ہی میں "ہم دو ہمارے بارہ"نامی فلم کے پوسٹر اور ٹریلرز کا ہی اجراء ہوا جس سے اقلیتی طبقہ بالخصوص مسلمانوں میں بے چینی کا ماحول نظر آرہا ہے اس میں مزہب السلام کے حوالے سے بہت سی باتوں کو غلط طریقے سے توڑ مڑوڑ کر پیش کیا گیا بالخصوص خواتین کے ساتھ شادی کے بعد ظلم و جبر، اتنا ہی نہیں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں غلط زبان کا استعمال کر کے غلط الزامات بھی لگائے گئے ہیں مسلم مرد قران پاک کی تعلیمات حاصل کرکے ہی خواتین پر ظلم کرتے جیسی غلط باتوں کا مسالا لگاکر جھوٹ پر مبنی فلم تیار کی گئ ہے اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو ممکن ہے امن و امان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لیۓ اسے یہی روک دیا جائے کا مطالبہ مسلم وفد نے اپر ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دیتے ہوۓ کیا اور کہاکہ سینسر بورڈ ایکٹ 1952کی دفعہ 12 کے تحت اسے حکومت مہاراشٹر فوری روکے ۔اس موقع پر مسلم منیار برادری کے ضلعی صدر فاروق شیخ ،این سی پی کے مظہر پٹھان ،یوسف خان ،صیقلگر فاؤنڈیشن کے انور خان، متین پٹیل انیس شاہ ساجد سلمانی وغیرہ موجود تھے ۔

اسامہ اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج، بھساول کا جماعت دہم کا نتیجہ 97.91 فیصد۔

Image
بھساول(صلاح الدین ادیب کی رپورٹ ) امسال جماعت دہم کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں مائناریٹی ویلفئیر ایجوکیشن سوسائٹی بھساول کے زیر اہتمام اسامہ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج بھساول کا نتیجہ 97.91 فیصد رہا۔ اول ، دوم اور سوم آنے والے طلباء درج ذیل ہیں۔ ۱) کھاٹک محمد حسنین شیخ رفیق 85 فیصد   ۲) بشریٰ انجم انوار الحق قریشی 81.60 فیصد ۳) پنجاری عرشیہ اسلم 80.40 فیصد کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کا اسکول ہٰذا کے صدر جناب اسامہ عبدالرؤف خان صاحب اور اسکول کے سیکریٹری محترمہ رقیہ باجی صاحبہ ، صدر مدرس جناب نوید سر و جملہ اسٹاف نے مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ ہی روشن مستقبل کے لئے دعائیں دی ہے۔

پروفیسر، ڈاکٹرفرزانہ شیخ کی وظیفہ یابی پر تقریب کا انعقاد۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) ۳۱/مئی  کو اسٹوڈنس اکیڈمی  شولاپورکے  زیراہتمام یو۔ای۔ ایس۔ مہیلا مہا ودیہ لیہ شولاپور کی کارگزارپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شیخ  کی   تینتیس سالہ تدریسی خدمات انجام دے کر وظیفہ یاب ہونے پر پُرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں پروفیسرڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ڈاکٹر سمیہ باغبان، پروفیسر تسنیم وڈو، پروفیسرفرازنہ مسعود، ریسرچ اسکالر غزالہ شاہ جی، ریسرچ اسکالر صدف آراء چوبدارسگری، عائشہ   ہرکارے اور صابرہ چوبدار نے شرکت کی۔                    تقریب کی افتتاح عائشہ ہرکارے نے تلاوت قرآن سے کی۔ اس موقع پر پروفیسرتسنیم وڈو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امادِ باہمی ڈاکٹرفرازنہ  کا وصف  رہاہے۔ آپ  نے ہمیشہ اپنے طالب علموں کی مدد کی ہے ۔ پروفیسر فرزانہ مسعود نے  موصوفہ کے متعلق توصیفی اشعارسے اپنی تقریر کی ابتدا ء کی اورکہا کہ مجھے  ڈاکٹرصاحبہ کی رہنمائی میں تدریسی خدمات انجام دینے کا شرف حاصل رہا ہے ۔ م...

شری شیواجی ہائی اسکول ریسوڑ کی طالبہ تعلقہ سے اردو میڈیم میں اول۔

Image
 ریسوڑ (محمد شاکر ہمدرد)27 مئی 2024 کو مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں جماعت کے امتحان کے آن لائن نتائج کااعلان کیا، جس میں شر ی شیواجی اردو اسکول رسوڑ کی طالبہ عافیہ پروین شیخ اشفاق نے 93.20 فیصد نمبرحاصل کرکے اردو میڈیم میں اول مقام حاصل کیا۔ وہی عائشہ فردوس مقصود شاہ نے 92.00 فیصد صبا پروین شیخ اکبر نے 91.40%، نبیلہ سحر عبدالسلام نے 90.00% نمبرحاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔    تمام ہونہار طلباءوطالبات کو شری شیواجی ایجوکیشن سوسائٹی واشم کے صدر اور ٹیچر ایم ایل اے ایڈو کیٹ شری کرن راؤ سرنائک، شری شیواجی ایجوکیشن سوسائٹی واشم کے تمام عہدیداران اور شری شیواجی جونیئر کالج ریسوڈ کے اسکول کمیٹی کے ڈائریکٹر شری پنجاب راؤ دیشمکھ، شری جتیندر کمار دلال، شری سنجے کمار جیروانکر، پرنسپل شری سنجے راؤ دیشمکھ ، ڈپٹی پرنسپل مسٹر سنجے راؤ نرواڑ ے، سپروائزر مسٹر رمیش بھیسڑے ، کلاس ٹیچر غلام دستگیر اور تمام ہی اساتذہ نے مبارکباد دی۔

دوبئی میں پہلی بار بھساول کے شاعر کی شرکت

Image
بھساول(صلاح الدین ادیب ) حسب روایت دوبئی میں منعقد ہونے والے جشن ہندوستان عالمی مشاعرے میں اس مرتبہ بھساول کے نامور شاعر حامد بھساولی کو مدعو کیا گیا ھے۔جو بھساول سے اس عالمی مشاعرہ میں شریک ہونے والے پہلے شاعر ہونگے  8جون 2024 رات 8 بجے شیخ راشید آڈیٹوریم دوبئی میں ہونے والے اس مشاعرے میں دنیا بھر سے نامور شعراء شرکت فرمائیں گے۔ ملحوظ رہے کہ حامد بھساولی سرکاری اسکول معلم کے عہدے پر فائز تھے دوران ملازمت موصوف کو کئی مثالی مدرس کے اعزازات سے نوازا گیا۔لیکن شاعری میں بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر موصوف ملازمت سے رضاکارانہ سبکدوش ہوگئے۔ حامد بھساولی کے اشعار ملک بھر میں عام و خاص میں کافی مقبول ہورہے ہیں جن میں ان کا یہ شعر  درد میرا تو نہیں سمجھا تو پھر سمجھے گا کون  میرے حق میں تو نہیں بولا تو پھر بولے گا کون کافی مشہور ہورہا ھے۔ حامد بھساولی کی دوبئی مشاعرے میں شرکت پر بھساول کے ادبی اور علمی حلقہ میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ھے

باغبان جمیعت شولاپور کے طالب علموں کا جلسہ تہنیت۔

Image
شولاپور : باغبان جمیعت شولاپور اور ادارہ ہذا کے زیرِ انصرام چلنے والی ایجُوکیشن کمیٹی کی جانب سے امسال دسویں ، بارہویں ، ڈگری اور ڈپلومہ وغیرہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے باغبان برادری کے تمام طالب علموں کا تہنیتی جلسہ جلد ہی منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اسلئے باغبان جمیعت کے تمام حضرات ، اپنے بچّوں اور بچّیوں کی مارک لِسٹ پر اپنا موبائل نمبر لکھ کر باغبان جمیعت اور ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کے واٹسپ پر بھیج دیں ۔ ڈاکٹر ایم اے دلال سر۔ 9422644693 ، ( صدر ، باغبان جمیعت شولاپور شہر)  - ڈاکٹر ہارون رشید باغبان۔ 9890067765 (صدر باغبان جماعت ایجوکیشن کمیٹی) ،- الطاف لیمبو والے 9422065727 ( نائب صدر ، باغبان جماعت ، رکن ایجوکیشن کمیٹی) ، حاجی مشتاق چودھری  (رکن ، باغبان جماعت اور ایجوکیشن کمیٹی), مشتاق باغبان انجیر  9049995351 (رکن ، باغبان جماعت اور ایجوکیشن کمیٹی)، ایڈوکیٹ امیر باغبان 7620003523  (رکن ، باغبان جماعت اور ایجوکیشن کمیٹی) کے علاوہ باغبان جمیعت کے دیگر عہدہ داروں کے پاس دے سکتے ہیں ۔

محمد ظریف اظہارالدین کی دہم جماعت میں شاندار کامیابی۔

Image
جلگاؤں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا پبلک ہائی اسکول مہاڑی جلگاوں میں زیر تعلیم محمد ظریف اظہار الدین نے جماعت دہم میں 77 فیصد مارکس لے کر اپنی اسکول میں چوتھا مقام بنایا اس شاندار کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر سر، اقرا پبلک اسکول کے شیخ شکیل سر، ، محمد اقبال سر، ڈاکٹر انیس الدین نے مبارک باد پیش کی اور حوصلہ افزائی کی ۔واضح رہے کہ محمدظریف کے والد صاحب بی ایم سی میں اپنے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ مہاراشٹر کی اور ایک بڑی کامیابی۔

شولاپور نامہ نگار (اشفاق زید) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ تمام خانگی مدارس کو ضلع پریشد اردو مہانگر پالیکا اور نگر پالیکا کی طرز پر تعلیمی وسائل کی پیٹی ریاست کے تمام خانگی پرائمری اسکول کو دی جائے۔ اس کو حکومت نے پوری کرتے ہوئے تمام خانگی پرائمری اسکول کو تعلیمی وسائل کی پیٹیاں پہنچائی گئی ہیں۔       جس وقت ضلع پریشد، مہانگر پالیکا اور نگر پالیکا کے اسکولوں کو تعلیمی وسائل کی پیٹیاں تقسیم کی گئی اس وقت اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی صدر جناب محبوب تامبولی سر نے سولاپور کے ناظر تعلیم جناب اطہر پرویز دفعدار صاحب سے اس سلسلے میں بات کی کہ سرکاری اسکولوں کو ہی یہ تعلیمی وسائل کی پیٹیاں کیوں دی جا رہی ہیں خانگی مدارس کے اسکولوں کو کیوں نہیں تو دفعدار صاحب نے NCERT اردو کے کوآرڈینیٹر جناب توصیف پرویز سے اس تعلق سے بات کرائی انھوں نے کہا کہ جن اسکول کو یہ وسائل چاہیے وہ اپنے لیٹر پیڈ پر اس کا مطالبہ کریں تو اس وقت ریاستی صدر محبوب تامبولی سر نے تقریبا سولاپور کے ۱۵ سے ۲۰ اسکولوں کے لیٹر حکومت کو پہنچانے گئے اور یہ مطالبہ...

اقرا شاہین اردو ہای اسکول کی ایک مرتبہ پھر عظیم الشان کامیابی۔

Image
جلگاؤں (عارف محمد خان کی رپورٹ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقرا شاہین اردو ہای اسکول ، مہرون کے طلبہ نے تعلیمی سال 2023.24 کے ایس ایس سی کے بورڈ کے امتحان میں اس سال بھی بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اسکول کے لیے98.78 فیصد رزلٹ حاصل کیا ایس ایس سی بورڈ امتحان 2024 میں ادارہ ہذا کے کل 164 طلباء نے شرکت کی 162 طلباء نے بہترین کامیابی حاصل کی جس میں 66 طلباء نے ڈسٹنکشن 72 طلبہ نے فرسٹ کلاس 23 طلبہ نے سیکنڈ کلاس اور ایک طالب علم نے پاس کلاس میں کامیابی حاصل کی  1شیخ رزان منظوراحمد 93.00 2سعدیہ الطاف خان 92.40 3صدیقہ لءیق شیخ 89.60 4شیخ ادین منیب جلیس احمد 89.20 5مریم بی شیخ شعیب 88.60 اقرا شاہین اردو ہای اسکول مہرون کی اس شاندار کامیابی کے لیے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب جنرل سیکرٹری اعجاز ملک صاحب اقرا شاہین کے چیئرمن ڈاکٹر طاہر شیخ صاحب وہ دیگر ذمہ داران نے ادارہ ہذا کے انچارج پرنسپل وہ جملہ تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ساتھ ہی اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کے حوصلہ...

محمد زیان پیر صاحب چودھری کی مثالی کامیابی، ایس ایس سی امتحان میں 91.80 فی صد نمبرات.

Image
شولاپور (نامہ نگار) ساتویں جماعت تک ضلع پریشد پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے محمد زیان نے سوشل ہائی اسکول سے ایس ایس سی کا امتحان دیا اور 91.80 نمبرات حاصل کیے۔۔ محمد زیان کی کامیابی پر مولانا آزاد ٹیچرز کو آپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین محمود نواز ،اردو شکشک سنگھٹنا کے صدر مسعود صدیقی ،داول نداف ،امجد انعامدار نے مبارکباد پیش کی ۔زیان کو شکیل سگری سر، جنید شیخ سر ،شعیب اتکور ،تنویر بیجاپور سر ،کوتوال سر اور دیگر اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی۔

رحمانیہ اردو ہائی اسکول کا نتیجہ صد فیصد طلحہ احمد اسکول ٹاپر۔

Image
واشم (محمد شاکر ہمدرد) بارہویں جماعت کے بعد 27 مئی 2024 کو دسویں جماعت کے بورڈ امتحان کا نتیجہ آنلائن ظاہر ہوتے ہی طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اپنا نتیجہ بہتر آنے پر طلباء و طالبات کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا ۔اسی طرح کا کچھ منظر ہمیں ریسوڑ شہر کے نامور ادارہ رحمانیہ اردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات میں دیکھنے کو ملا۔ صد فیصد نتائج کی تاریخ ایک بار پھر اسکول ہذا کے طلباء وطالبات نے دہرا کر اسکول کی روایت کو برقرار رکھا۔ اسکول کے کل 52 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔ اور 52 میں سے 52 طلباء و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کر اپنا اپنے والدین و اساتذہ کا نام روشن کیا ۔طلحہ احمد فاروق احمد نے 91.60 ٪ نمبر لے کر اسکول سے اول آنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہی امازخان عارف خان پٹھان 90.60 ٪ ، فوزیہ پروین شیخ فیروز 90.40 ٪ ، بشریٰ ناز ہارون شاہ۔ 80۔89 ، تبسم پروین ظہیر الدین 40۔89 ٪فیصدی نمبرات لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ 18 طلباء و طالبات جنہوں نے 80 سے 89 فیصدی نمبرات حاصل کیے، 21 طلباء و طالبات جنہوں نے 70 سے 79 فیصد کے درمیان نمبرات حاصل کیے اور 10 طلباء جنہوں نے 60 سے 69 ...

حسنین مظہر پٹھان کی شاندار کامیابی۔۔۔96.60 فی صد مارکس کے ساتھ اسکول میں اول مقام حاصل کیا.

Image
شولاپور (نامہ نگار) ایس۔ایس۔ اے۔ اردو ہائی اسکول شولاپور کے طالب علم حسنین مظہر پٹھان نے 96.60 فی صد مارکس حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا۔ طالب علم کی اس نمایاں کامیابی پر صدر مدرس رسول چودھری، سپروائزر الطاف کمٹھے سر، یاسمین شیخ میڈم ، امتیاز شابدی سر،مظہر پٹھان، اکبر پٹھان، خضر پٹھان اظہر پٹھان و دیگر معزز احباب نے مبارک باد پیش کی و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حسنین پٹھان کی اس نمایاں کامیابی پر شولاپور کے تعلیمی حلقے میں خوشی ومسرت کا ماحول بنا ہے۔

اقرا بورنار دہم کا نتیجہ صد فیصد۔

Image
بورنار (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انصرام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پھر ایک بار ایس۔ایس۔ سی۔ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔اسکول ھذا کا امسال دہم کا نتیجہ %100رہا۔مارچ 2024 ایس۔ایس۔ سی امتحان میں کل 35 طلبا شریک ہوئے ۔جس میں 5 طلبا نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔19طلبا فرسٹ کلاس،8طلبا سیکنڈ کلاس اور 3 طلبا پاس کلاس میں کامیاب ہوئے۔ماحین فاطمہ اکرم دیشمکھ نے 85۰80فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا ۔جبکہ اشمیرا فاروق شاہ 83۰80اور شفا عقیل دیشمکھ 79فیصد حاصل کرکے بالترتیب دوم اور سوم پوزشن پر رہے۔تمام کامیاب طلبا اور اساتذہ کو سوسائٹی کے صدرڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے مبارکباد پیش کی ۔ساتھ ہی طلبا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محمد عاصم محمود نواز جاگیر دار ایس ایس سی امتحان میں شاندار کامیابی۔

Image
 شولا پور سوشل ہائی اسکول کے طالب علم محمد عاصم محمود نواز جاگیر دار نے اس سال ہوے ایس ایس سی کے امتحان میں 90.20 فی صد نمبرات حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔محمد عاصم کو کلاس ٹیچر جنید شیخ، معین شیخ ،شعیب اتکور،کوتوال سر،تنویر بیجاپور ے ،رضوان شیخ، بانکری سر  صدر مدرس رسول چودھری ،موسا  ارکل سر ، یاسمین ٹیچر کی رہنمائی حاصل رہی۔اس کامیابی پر محمد لطیف سر،پروفیسر کریم مجاور،پروفیسر منصور قاضی ،ڈاکٹر ولی پٹیل،ڈاکٹر چوبدار ،عبد المنان سر ،نذیر منشی صاحب وغیرہ نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔

قرآن حافظ طالب علم محمد سعاد عمران پٹیل کی ایس۔ایس۔سی۔ میں نمایاں کامیابی۔ شولاپور کے دینی و تعلیمی حلقے میں خوشی کی لہر۔

Image
شولاپور (نامہ نگار) شولا پور کے حافظ قرآن طالب علم حافظ محمد سعاد عمران پٹیل نے ایس ایس کی امتحان میں 94 فی صد نمبرات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ شولاپور کی معروف اردو ہائی اسکول ایس ایس۔اے اردو ہائی اسکول کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے مدرسہ ہذا میں دوم مقام حاصل کیا ہے۔ حافظ محمد سعاد کی شاندار کامیابی پر صدر مدرس رسول چودھری، تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور ڈاکٹر عرفان پٹیل، حاجی انیس در نگر ، حاجی سلیم پٹیل، محسین درلگر مجاہد درلگر و دیگر معزز احباب نے مبارک باد پیش کی و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محمد سعاد کی اس نمایاں کامیابی پر شولاپور کے مذہبی و تعلیمی حلقے میں خوشی ومسرت کا ماحول ہے۔

الفیض اردو گرلز ہائی اسکول املنیر ایس۔ایس۔سی۔ کا شاندار نتیجہ

Image
جلگاوں(صلاح الدین ادیب ) اس سال حکومت مہاراشٹر کی جانب سے لیے گئے ایس ایس سی کے امتحانات میں الفیض اردو گرلز ہائی اسکول کا مجموعی نتیجہ 100 فیصد رہا جس میں کل 65 طالبات نے حصہ لیا تھا اور تمام ہی طالبات کامیاب رہے جس میں مسیرہ محمد مشتاق نے 86 فیصد حاصل کر کے اول مقام حاصل کیا اس کے بعد عظمی بھی جعفر خان نے 84.40 نمبر حاصل کر کے دوسرا مقام حاصل کیا اور انم فاطمہ ابی شاہ نے 84 پوائنٹ 20 فیصد نمبرات حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا اسکول کے صدر بسم اللہ خان صاحب نے اور چیئرمن شریف بھائی صاحب نے اور صدر مدرسہ نسیم میڈم نے اور نعیم سر ،'جاوید سر مشتاق سر محی الدین سر اسلم سر ابراہیم سر اور تدریسی غیر تزریسی اسٹاپ نے تمام طالبات کو مستقبل کے لیے دعا سے نوازا اور مبارکباد دی۔

اقبال نیازی کی کتاب چیونٹیوں کے درمیان کا اجراء۔

Image
ممبئی (نامہ نگار) ادارہ ادب اسلامی اور  تریاق اُردو رائٹرز کے زیرِ اہتمام، اُردو ہندی کے معروف ڈراما نگار، افسانہ نگار اور فلم کار اقبال نیازی کی سو سے زائد مختصر کہانیوں اور افسانچوں کا مجموعہ چیونٹیوں کے درمیان کا اجراء یکم جون بروز سنیچر،  سہ پہر 4 بجے، انجمن اسلام اکبر پیر بھائی هال سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے مقابل میں منعقد کیا گیا ہے۔۔اجراء بدست پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب (صدر انجمن اسلام) اور صدارت جناب  حسن کمال فرمائیں گے۔ نظامت عرفان جعفری کے ذمے ہے اس تقریب میں بطور مہمانانِ خصوصی، ڈاکٹر شیخ عبداللہ، پروفیسر رفیعه شبنم عابدی ، شاہد لطیف، ڈاکٹر عبداللہ امتیاز، شعیب ہاشمی ، ڈاکٹر قمر صدیقی اور وقار قادری شریک ہوں گے۔ ڈاکٹر سلیم خان، اسلم غازی، شکیل رشید،اسلم پرویز،اسلم خان، قیوم اثر، میر صاحب حسن، اور عبداللہ ندیم زکریا کتاب پر اظہارِ خیال کریں گے۔ عبداللہ مسرور نے باذوق حضرات سے شرکت کی گزارش کی ہے۔

ایس ایس سی امتحان میں پرائم اکیڈمی کی شاندار کامیابی۔

Image
گوونڈی : نامہ نگار (شبنم فاروق) پرائم اکیڈمی، گوونڈی کا دہم جماعت کا رزلٹ امسال (2024) میں بھی شاندار رہا ۔ ۳۰ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ اکیڈمی کے تمام طلبہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ۔ ہونہار طالبہ شیخ اُم کلثوم بنت عبدﷲ ٪۹۲ فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کی ہیں۔ ریاضی میں ٩۳ اور سائنس میں ۹۷ نمبرات ملے۔ اس کے بعد ثمن پروین بنت محمد سلطان ۸۷ فیصد حاصل کرتے ہوۓ سائنس میں ٩۴ اور سوشل سائنس میں ٩۱ نمبرات حاصل کی ہیں۔ جبکہ شاہ ضمیر غنی ابن شمیم تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوۓ ٨٦ فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں جس میں انگریزی میں ٨٩ اور سوشل سائنس میں ٨٨ نمبرات ملے۔ان طلبہ کے علاوہ شیخ عبدﷲ ابن عبدالقیوم ٨٠ اور دیگر تمام طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ طلبہ کی اس کامیابی پر پر پرائم اکیڈمی کے روح رواں محمد فیصل سر ، افضل سر ، احمد سر ، علاالدین سر ، شبنم فاروق مس نے طلبہ کو نیک مبارک باد پیش کی اور بہترین مستقبل کی دعا کی ہے ۔۔

ضلع پریشداردو بو٘ائز ہائی اسکول سائنس کور امراوتی ،ضلع امراوتی میں لڑکوں کی قابل ستائش کامیابی۔

Image
امراوتی : نامہ نگار (ناظمہ بیگ) شہر امراوتی میں ضلع پریشد اُردوبو٘ائز ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج سائنس کور ( مال ٹیکڑی روڈ) امراواتی۔ تعلیم کے میدان میں اپنی نمایاں سرگرمیاں ،خصوصیات واہمیت کا حامل حکومتی ادارہ ہے۔شہر میں چار سو جہاں لڑکیوں نے اپنی نمایاں کامیابیوں سےتعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی انجام دیں ہیں وہی لڑکوں نے اپنے والدین کاسرفخرسے بلند کیا ہے اپنے اور ادارےکانام روشن کرکے ثابت کردیا کہ لڑکے اگر تعلیم کے میدان میں سنجیدگی اختیار کریں تو وہ دن دور نہیں جب ملک میں لڑکوں کا تناسب ِکامیابی حیرت انگیز نتائج کا باعث ہوگا۔سائنس کور ہائی اسکول کے %100 نتائج آۓ ہیں۔شیخ عدنان ابن شیخ لقمان نے% 88 فیصد سے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔شیخ ارشان ابن شیخ وسیم %86.80 ،اسی طرح محمد ریحان ابن محمد اکبر%86.40، میزان خان ابن رضوان خان%84 اورسیٌد زید ابن سید جاوید%83 فیصد نمبرات حاصل کرکے اپنے اساتذہ, خالدجمییل ابن مظہر جمیل اور معلم قمر العارفین کی محنتوں کا صلہ دیا ۔ والدین نہایت خوش ہیں کہ لڑکوں کو اردو میڈیم سے حصول تعلیم وقت کا صحیح فیصلہ ہے ۔اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ایک قدم ت...

یوٹیوبر" ایکس مسلم سمیر "نے قرآن مجید کی بےحرمتی کی اس کے خلاف BYF نے دیا میمورنڈم۔ٹیم نے سخت اور فوری کاروائی کا کیا مطالبہ ۔

Image
جلگاؤں: ( عقیل خان بیاولی) BYF برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے، 29 مئی 2024، بہ روز بدھ جلگاؤں ضلع کلکٹر کے ذریعے حکومت ہند کو ایک درخواست دی گئی، جس میں "ایکس مسلم سمیر" نامی اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ چلانے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی کی ساتھ اس کا یوٹیوب اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی بات بھی ہوئی۔ ایکس مسلم سمیر نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر لائیو آکر قرآن پاک کو جلایا، اسے پھاڑ دیا اور مذہب اسلام کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی۔ جس کی وجہ سے فاؤنڈیشن کی جانب سے اس کی نازیبا حرکت کے خلاف میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عمر فاروق، جوائنٹ سیکرٹری رضوان شیخ، مسلم کالونی کے صدر حذیفہ باغوان، اراکین فیضان سید، محمد کیف، نبیل شیخ، ثاقب پٹنی وغیرہ موجود تھے۔

دہلی میں اکولا کی رہائشی لڑکی کا قتل، ملزم گرفتار

اکولہ ضلع سے (نامہ نگار   سیّد ناظم علی شاہد) دہلی میں ڈبکی روڈ تھانے کی حدود میں رہنے والی ایک لڑکی کو اس کے عاشق نے قتل کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی لڑکی ڈبکی روڈ کمپلیکس کی رہائشی ہے جبک ملزم عاشق بھی اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ لیکن بعد میں اسے پونے کی ایک کمپنی میں نوکری مل گئی اور ان دنوں وہ ٹرانسفر پر دہلی میں کام کر رہے تھے۔ معلومات کے مطابق متوفی لڑکی بھی ایک بینک میں کام کرتی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں دونوں… خاندانوں میں مخالفت تھی۔ 21 مئی کو متوفی لڑکی اکولا سے دہلی پہنچی جہاں وہ ملزم سے ملی۔ یہیں پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں عاشق سورج نے لڑکی پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ اس حملے میں لڑکی کی موت ہو گئی۔ یہ معلومات خاندان کے افراد کو دستیاب ہوں گی۔ اسے ملتے ہی وہ ڈبکی روڈ تھانے پہنچ گئے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ چونکہ یہ معاملہ دہلی پولیس کی حدود میں آتا ہے، اس لیے ڈبکی روڈ پولیس نے انہیں دہلی پولیس کے بارے میں مطلع کیا۔ جس کے بعد خاندان دہلی چلا گیا۔ ملزم کو گروگرام دہلی پولیس نے اسے تلک نگر تھانے کی حدود سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش ...

دھامن گاٶں میں یادوں کے دریچے کا اجرا و کل ہند مشاعرہ

Image
بھساول:29/مئی(صلاح الدین ادیب کی رپورٹ ) اتوار چھبیس مٸ کی شام دھامن گاٶں ریلوے کی نگر پریشد اردو ہاٸ اسکول کے وسیع و عریض گراٶنڈ پر ایک رنگا رنگ علمی و ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔بزمِ تحفظِ اردو ادب نامی وھاٹس ایپ ادبی گروپ کیلٸے اس کے اراکین کی کہی گٸ طرحی غزلوں کے ڈھاٸ سو صفحات پر مشتعمل شعری مجموعے یادوں کے دریچے کی رسم اجرا کے موقع پر منعقد کی گٸ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر ندیم الرحمان ندیم ناگپوری نے انجام دی۔ ابتداء میں مذکورہ بزم کے روح رواں جناب عارف زماں، میزبان ایڈمن محترمہ ناز پرواٸ اور جناب سید سلیم الدین نے مہمانوں کی گلپوشی کی نیز پروفیسر زینت اللہ جاوید(سابق صدر شعبٸہ اردو پنجابی یونیور سٹی مالیرکوٹلہ) نے بزم کی جانب سے مختلف اراکین کی خدمت میں سپاس نامے پیش کۓ۔بعد ازاں معروف شاعر جناب منظور ندیم سابق سیشن جج کے ہاتھوں یادوں کے دریچے کی رسم اجراء انجام دی گٸ۔   اس موقع پر بزم کے ایک اہم رکن جناب تنویر تسکینی نے اپنے والد مرحوم حضرت خلش تسکینی سے منسوب خلش تسکینی ایوارڈ ادبی خدمات کے اعتراف میں جناب منظور ندیم، قاضی ریاض انور اور جناب عارف زماں ک...

نگر پریشد اردو ہائی اسکول سورجی برانچ کا دسویں جماعت کا شاندار 96.65 نتیجہ

Image
جلگاوں:28/مئی(صلاح الدین ادیب کی رپورٹ)  اس سال دسویں کی بورڈ کے امتحانات میں نگرپریشد اردو ہائی اسکول سورجی برانچ(انجن گاؤں )کا شاندار 96.65 پرسنٹ نتیجہ لگا سورجی برانچ سے 60 طلبہ امتحان میں شامل ہوئے تھے جن میں سے 58 طلباء نے کامیابی حاصل کی جس میں اس سال اسکول سے پہلا مقام امیمہ منتشا محمد عرفان 89.60 پرسنٹ دوسرا کیف زکی ظہیر بیگ 88.40، تیسرا اقصی فاطمہ جمشید شاہ 86.40، وجیہ انم محمد شارق 86.40، ریحان خان ارشاد خان 86.40، چوتھا شمامہ زوبی محمد شکیل 85.80, پانچواں عائشہ فردوس عبدالسبان 84.40 یہ طلبہ ٹاپ فائو میں شامل رہے۔  طلبہ کی بہترین کامیابی اور سورجی برانچ کی شاندار نتائج پر صدر مدرس ارشد نعیم سر سپروائزر بدردین کامن والے اور سینیئر استاد محمد اظہار، قلعہ مارننگ انچارج ظہیر قریشی، سورجی مارننگ انچارج محمد شفیق سر نے سورجی برانچ کے انچارج روشن ضمیر قریشی اور ٹیچنگ سٹاف شیخ انصار، کلیم شاہ ، عبدالساجد، محمد عارف فیضان قریشی، رضوان شیخ اور شبہنگی میڈم کے ساتھ ساتھ دسویں جماعت میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔

مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں کے لائق تحسین نتائج

Image
جلگاؤں ( صلاح الدین ادیب کی رپورٹ)ریاستی سطح پر تعلیم وتربیت کے اعتبار سے مشہور ومعروف ادارہ مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں کےایس۔ایس۔سی کے حالیہ نتائج لائق تحسین رہے، جس میں انگلش میڈیم 98.65 اور اردو میڈیم 96.89 فی صد رہا اس ضمن میں ادارۂ ہٰذا میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ واضح ہو کہ انگلش میڈیم میں صحابیہ خالد علی اور صادقہ فرید نے(91.40) نشانات حاصل کرکے اول مقام حاصل کیاجبکہ نجیفہ عمران خان نے(90.40)نشانات حاصل کرکے دوم مقام حاصل کیا اور فرقان خان مختار خان نے (89.00) نشانات حاصل کرکے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح اردو میڈیم میں شیخ زنیرہ رضا محمود نے (88.20) نشانات حاصل کرکےاول مقام حاصل کیا،اور فردوس ایم پٹیل نے۔ (86.40) نشانات حاصل کرکے دوم مقام حاصل کیاجبکہ خان خدیجہ آصف ( 85.00) نشانات حاصل کرکے سوم مقام حاصل کیا، اساتذہ طلبہ وطالبات کی بہترین کارکردگی پر انجمن تعلیم المسلمین کے صدر الحاج اعجاز ملک، نائب صدر سید چاند سید امیر، جنرل سیکریٹری الحاج امین بھائی بادلی والا ، کے علاوہ صدر مدرس ڈاکٹر شیخ بابوسر،نائب صدر مدرس فاروق امیر سر، ...

اینگلو اردو ہائی اسکول راویر ۔ایس ایس سی کے شاندار نتائج۔

Image
راویر:27/مئی (صلاح الدین ادیب کی رپورٹ )ہر سال کی طرح امسال بھی اینگلو اردو ہائی اسکول راویر کے جماعت دہم(SSC)کے نتائج قابل ستائش رہیں ہیں۔ امتحان میں کل 173طلباء و طالبات نے شرکت کیں جن میں سے 166 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ھے۔اس طرح اسکول کا مجموعی نتیجہ95.95 فی صد رہا۔ درج ذیل طلبہ نے بالترتیب اول دوم اور سوم مقام حاصل کئے۔  اول:- ماریہ بی غلام مصطفٰی منیار 90.80%  دوم :-زوبیہ تسکین ملک انس 89.80 % دوم :-ثوبیہ عبدالخالق منیار 89.80 % سوم:- عرشین گوہر شیخ حمید منیار 89.60 % تمام کامیاب طلباء و طالبات کو اسکول کے صدر مدرس ناصر خان سر سپروائزر مزمل سر چیرمین ایڈوکیٹ ایس ایس سید اور اسکول اسٹاف نے مبارک باد پیش کیں۔

الحراء اردو ہائی اسکول بھوساول کا حوصلہ بخش رزلٹ۔۔

Image
(بھساول سےصلاح الدین ادیب کی رپورٹ )  محمدی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بھساول کے زیر اہتمام الحراء اردو ہائی اسکول کا تعلیمی سال مارچ 2024 ایس ایس سی رزلٹ 99.13% فیصد رہا۔ اسکول ھذا سے امسال کُل 116 طلباءو طالبات نے امتحان میں شرکت کی۔ جن کے نتائج درج ذیل کے مطابق رہے۔ 40 طلباء نے امتیازی نمبرات، 56 طلباء نے اول درجے جبکہ دوسرے درجے میں 19 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی.اسکولی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں، 1) عظمی اسلم شیخ ٪ 92.20 اول 2) جویریہ شکیل احمد شیخ منیار %89.80 دوم 3) شیخ حورہ فاطمہ اعجاز احمد% 89.80 دوم 4) مبشرہ بی کبیر الدین شیخ89.40سوم دسویں جماعت کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسکول کے صدر و اراکین اور چیئرمین،صدر معلمین نیز و جملہ ا سٹاف کی جانب سے مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا.

شیفا بی آئی پی ایس آفیسر بننا چاہتی ہیں۔ خاندان کا خواب پورا ہونا ہے۔

Image
(اکولہ ضلع آکوٹ سے سیّد ناظم علی شاہد کی رپورٹ) شری شیواجی یو ایم اے اسکول کی روایت کے مطابق ہر سال کی طرح 12ویں کے نتائج کو برقرار رکھتے ہوئے آرٹس برانچ میں مسلم لڑکی نے 76.17 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مراٹھی اسکول میں پہلی بار اور اپنے اسکول اور اس کے والدین، اساتذہ کی شان میں اضافہ کیا۔  محترمہ شیفا بی نے ہر روز آٹھ گھنٹے مطالعہ کرنے کے بعد 12ویں جماعت کا امتحان 76.17 فیصد کے ساتھ پاس کیا ہے اور میں نے آئی پی ایس آفیسر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب سے  وہ عزم اور لگن کے ساتھ اور پولیس فیلڈ کے ذریعے اپنی پڑھائی پر اچھی گرفت رکھتی ہے۔   شفا بی لوگوں کی حفاظت اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھتی ہے۔ اور اس کا خواب محنت سے یو پی ایس سی کا امتحان پاس کرنا ہے۔ کو شیفہ بی کے پرنسپل عبدالشریف، سنجے والسنگھے، پروفیسر مایا اتل مہیسنے، پروفیسر امر ٹھاکر، استاد کے نمائندے پردیپ ناگرے سید احمد نے آرٹس ڈیپارٹمنٹ میں اول آنے پر طالب علم اور اس کے والدین کو ان کے گھر جا کر ان کی عزت افزائی کی۔

دی پروگریسیو اردو ہائی اسکول کا نتیجہ 100 فیصد۔

Image
شولاپور : (نامہ نگار) سولاپور کے پروگریسو اردو ہائی اسکول نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کامیابی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دسویں کے امتحان میں 100 فیصد نتائج حاصل کیے ہیں۔ دسویں بورڈ کے امتحان میں کل 174 طلباء نے شرکت کی تھی۔ان میں سے 10 طلباء نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور خصوصی مہارت حاصل کی30 طلباء نے 80 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرکے خصوصی میرٹ حاصل کیا ہے۔64 طلباء فرسٹ کلاس میں پاس ہوئے۔ 43 طلباء سیکنڈ کلاس میں پاس ہوئے تو 04 طلباء پاس کیٹیگری میں پاس ہوئے ہیں۔امیرونیسہ چتاپورے اور علویہ چودھری نے 94.40 فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا۔ادیبہ پٹھان نے 93.60 فیصد  لے کر سکول میں دوسرا اور ادیبہ فیروز شیخ نے 92.80 فیصد حاصل کر کے سکول میں تیسرا نمبر حاصل کیا۔  تمام کامیاب اور ہونہار طلباء کو جنہوں نے روشن کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان تمام اساتذہ کو جنہوں نے ان کی رہنمائی کی ہے۔ *اسکول کے  صدر عماد شیخ صاحب، نائب صدر  جناب الیاس شیخ صاحب،  سکریٹری جناب عبدالمجید شیخ صاحب اور اسکول کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے ہیڈ ماسٹر جنا...

اکوٹ تعلقہ کا نتیجہ 96.54 فیصد رہا۔32 اسکولوں میں 100% طلباء کامیاب۔

Image
اکوٹ تعلقہ کا نتیجہ 96.54 فیصد رہا۔32 اسکولوں میں 100% طلباء کامیاب۔ ______________________________________________ (اکولہ ضلع آکوٹ سے سیّد ناظم علی شاہد کی خصوصی رپورٹ)  اکوٹ تعلقہ کا نتیجہ 96.54 فیصد رہا اور تعلقہ کے 32 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔ یا ہر تعلقہ میں کل 3 ہزار 391 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے ہوں گے۔ کل 3,274 طلباء نے امتحان پاس کیا۔ اس میں اکوٹ تعلقہ ملانچہ 95.13 فیصد اور ملانچہ 98.01 فیصد پایا گیا۔ 100% واپسی کا اسکول  اکوٹ میں سینٹ پال اکیڈمی، سوامی وویکانند ہائی اسکول، وسندھرا جنن پیٹھ سنستھا، مرحوم دیوالی بین سیڈانی انگلش اسکول، فریڈم مراٹھی اسکول، لال بہادر شاستری جان پیٹھ، فریڈم انگلش ہائی اسکول، مرحوم آر۔ کی کڈز پلانیٹ سکول، آسچی کڈز پبلک سکول، نیو جی۔ ایس۔ ایس۔ اور آر سردار جان۔ کالج، نیو دیشا انگلش اسکول اکوٹ، شری باگاجی ودیالیہ روئیکھیڈ، آنندراؤ سنگولے ودیالیہ ایڈلاپور، گورنمنٹ آشرم اسکول پنجج، شیڈول کاسٹ بوائز گورنمنٹ ریذیڈنٹ اسکول پتسول، شری سکھرام مہاراج ودیالیہ کیلیویری، سوامی وویکانند ودیالیہ بالیگاؤں، جنتا ودیالیہ کاویسانند ودیالیہ پ...

"اقراء آردو ہائ اسکول تونڈاپور کا شاندار نتیجہ"

Image
 جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)  اقرا ایجوکیشن سوسایٹی جلگاوں کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائ اسکول تونڈاپور کا امسال جماعت دہم کا نتیجہ ۸۳ فی صد رہا اسکول ہۂذا سے کل ۴۸ طلبہ امتحان میں شریک ہوے جس میں ۴۰ کامیابی ہمکنار ہوے ان میں شارمین جمیل پٹھان سر فہرست رہی جبکہ حمیرا ناصر خان، خدیجہ انصار پٹیل ، سہانا اسمعیل تڑوی نے بالترتیب۳۰۔ ۶۰فی صد ۔ ۶۰ فی صد و ۳۰۔ ۵۸ فی صد نمبرات حاصل کیے اسکول ہۂذا کی اس کامیابی پر صدر سوسائٹی عبدالکریم سالار نے فرط مسرت کا اظہار کیا و اپنے و رفقاء کی جانب سے تمام ہی عملے کو دلی مبارکباد پیش کی واضح رہے کہ مذکورہ ادارہ جلگاوں سے ۶۵ کلومیٹر دور شمع علم کو روشن کیے ہوے ہیں جہاں دور دراز سے طلبہ تعلیم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ ہوتے ہیں

حجن گرلس ہائی اسکول مالیگاوں کا صد فی صد رزلٹ۔۔

حجن گرلس ہائی اسکول مالیگاوں کا صد فی صد رزلٹ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شریک طالبات 89 ڈسٹنکشن 46 فرسٹ کلاس 42 سیکنڈ کلاس 01 کل فی صد 100 الحمداللہ اللہ رب العزت کا بے انتہا شکر ہے کہ خاتون حجن اسکول امسال دسویں کلاس میں کل 89 طالبات نے شرکت کی اور تمام ہی طالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح اسکول ھذا کا رزلٹ 100 فی صد رہا اس کامیابی پر ہم تمام ہی کامیاب طالبات کو مبارکبار پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی ان طالبات کو اعلی تعلیم سے مزین کرے اور ہر امتحان میں اسی طرح کی کا میابی فرمائے۔آمین ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️