اقرا شاہین اردو ہای اسکول کی ایک مرتبہ پھر عظیم الشان کامیابی۔
جلگاؤں (عارف محمد خان کی رپورٹ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقرا شاہین اردو ہای اسکول ، مہرون کے طلبہ نے تعلیمی سال 2023.24 کے ایس ایس سی کے بورڈ کے امتحان میں اس سال بھی بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اسکول کے لیے98.78 فیصد رزلٹ حاصل کیا ایس ایس سی بورڈ امتحان 2024 میں ادارہ ہذا کے کل 164 طلباء نے شرکت کی 162 طلباء نے بہترین کامیابی حاصل کی جس میں 66 طلباء نے ڈسٹنکشن 72 طلبہ نے فرسٹ کلاس 23 طلبہ نے سیکنڈ کلاس اور ایک طالب علم نے پاس کلاس میں کامیابی حاصل کی
1شیخ رزان منظوراحمد 93.00
2سعدیہ الطاف خان 92.40
3صدیقہ لءیق شیخ 89.60
4شیخ ادین منیب جلیس احمد 89.20
5مریم بی شیخ شعیب 88.60
اقرا شاہین اردو ہای اسکول مہرون کی اس شاندار کامیابی کے لیے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب جنرل سیکرٹری اعجاز ملک صاحب اقرا شاہین کے چیئرمن ڈاکٹر طاہر شیخ صاحب وہ دیگر ذمہ داران نے ادارہ ہذا کے انچارج پرنسپل وہ جملہ تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ساتھ ہی اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کے حوصلہ افزائی کی اور انہیں تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی
Comments
Post a Comment