اینگلو اردو ہائی اسکول راویر ۔ایس ایس سی کے شاندار نتائج۔
راویر:27/مئی (صلاح الدین ادیب کی رپورٹ )ہر سال کی طرح امسال بھی اینگلو اردو ہائی اسکول راویر کے جماعت دہم(SSC)کے نتائج قابل ستائش رہیں ہیں۔
امتحان میں کل 173طلباء و طالبات نے شرکت کیں جن میں سے 166 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ھے۔اس طرح اسکول کا مجموعی نتیجہ95.95 فی صد رہا۔
درج ذیل طلبہ نے بالترتیب اول دوم اور سوم مقام حاصل کئے۔
اول:- ماریہ بی غلام مصطفٰی منیار 90.80%
دوم :-زوبیہ تسکین ملک انس 89.80 %
دوم :-ثوبیہ عبدالخالق منیار 89.80 %
سوم:- عرشین گوہر شیخ حمید منیار 89.60 %
تمام کامیاب طلباء و طالبات کو اسکول کے صدر مدرس ناصر خان سر سپروائزر مزمل سر چیرمین ایڈوکیٹ ایس ایس سید اور اسکول اسٹاف نے مبارک باد پیش کیں۔
Comments
Post a Comment