ایس ایس سی امتحان میں پرائم اکیڈمی کی شاندار کامیابی۔

گوونڈی : نامہ نگار (شبنم فاروق) پرائم اکیڈمی، گوونڈی کا دہم جماعت کا رزلٹ امسال (2024) میں بھی شاندار رہا ۔ ۳۰ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ اکیڈمی کے تمام طلبہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ۔ ہونہار طالبہ شیخ اُم کلثوم بنت عبدﷲ ٪۹۲ فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کی ہیں۔ ریاضی میں ٩۳ اور سائنس میں ۹۷ نمبرات ملے۔ اس کے بعد ثمن پروین بنت محمد سلطان ۸۷ فیصد حاصل کرتے ہوۓ سائنس میں ٩۴ اور سوشل سائنس میں ٩۱ نمبرات حاصل کی ہیں۔ جبکہ شاہ ضمیر غنی ابن شمیم تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوۓ ٨٦ فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں جس میں انگریزی میں ٨٩ اور سوشل سائنس میں ٨٨ نمبرات ملے۔ان طلبہ کے علاوہ شیخ عبدﷲ ابن عبدالقیوم ٨٠ اور دیگر تمام طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ طلبہ کی اس کامیابی پر پر پرائم اکیڈمی کے روح رواں محمد فیصل سر ، افضل سر ، احمد سر ، علاالدین سر ، شبنم فاروق مس نے طلبہ کو نیک مبارک باد پیش کی اور بہترین مستقبل کی دعا کی ہے ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔