دی پروگریسیو اردو ہائی اسکول کا نتیجہ 100 فیصد۔
شولاپور : (نامہ نگار) سولاپور کے پروگریسو اردو ہائی اسکول نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کامیابی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دسویں کے امتحان میں 100 فیصد نتائج حاصل کیے ہیں۔ دسویں بورڈ کے امتحان میں کل 174 طلباء نے شرکت کی تھی۔ان میں سے 10 طلباء نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور خصوصی مہارت حاصل کی30 طلباء نے 80 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرکے خصوصی میرٹ حاصل کیا ہے۔64 طلباء فرسٹ کلاس میں پاس ہوئے۔
43 طلباء سیکنڈ کلاس میں پاس ہوئے تو 04 طلباء پاس کیٹیگری میں پاس ہوئے ہیں۔امیرونیسہ چتاپورے اور علویہ چودھری نے 94.40 فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا۔ادیبہ پٹھان نے 93.60 فیصد لے کر سکول میں دوسرا اور ادیبہ فیروز شیخ نے 92.80 فیصد حاصل کر کے سکول میں تیسرا نمبر حاصل کیا۔
تمام کامیاب اور ہونہار طلباء کو جنہوں نے روشن کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان تمام اساتذہ کو جنہوں نے ان کی رہنمائی کی ہے۔ *اسکول کے صدر عماد شیخ صاحب، نائب صدر جناب الیاس شیخ صاحب، سکریٹری جناب عبدالمجید شیخ صاحب اور اسکول کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب عبدالغفور سگری سر اور سپروائزر صادقہ باراگزی صاحبہ نے انہیں مبارکباد دی۔ تمام کامیاب طلباء کو گلدستے سے بھی نوازا گیا۔
اس پروگرام کی نظامت اعجاز منظور عالم شیخ سر نے کی۔ سپروائزر صادیقہ باراگزی صاحبہ نے شکریہ کی رسم ادا کی۔
Comments
Post a Comment