"ہم دو ہمارے بارہ"مجوزہ فلم کی نمائش پر پابندی عائد ہے ۔۔ضلع جلگاؤں کے مسلم وفد نے دیا ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)۔حال ہی میں "ہم دو ہمارے بارہ"نامی فلم کے پوسٹر اور ٹریلرز کا ہی اجراء ہوا جس سے اقلیتی طبقہ بالخصوص مسلمانوں میں بے چینی کا ماحول نظر آرہا ہے اس میں مزہب السلام کے حوالے سے بہت سی باتوں کو غلط طریقے سے توڑ مڑوڑ کر پیش کیا گیا بالخصوص خواتین کے ساتھ شادی کے بعد ظلم و جبر، اتنا ہی نہیں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں غلط زبان کا استعمال کر کے غلط الزامات بھی لگائے گئے ہیں مسلم مرد قران پاک کی تعلیمات حاصل کرکے ہی خواتین پر ظلم کرتے جیسی غلط باتوں کا مسالا لگاکر جھوٹ پر مبنی فلم تیار کی گئ ہے اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو ممکن ہے امن و امان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لیۓ اسے یہی روک دیا جائے کا مطالبہ مسلم وفد نے اپر ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دیتے ہوۓ کیا اور کہاکہ سینسر بورڈ ایکٹ 1952کی دفعہ 12 کے تحت اسے حکومت مہاراشٹر فوری روکے ۔اس موقع پر مسلم منیار برادری کے ضلعی صدر فاروق شیخ ،این سی پی کے مظہر پٹھان ،یوسف خان ،صیقلگر فاؤنڈیشن کے انور خان، متین پٹیل انیس شاہ ساجد سلمانی وغیرہ موجود تھے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔