یوٹیوبر" ایکس مسلم سمیر "نے قرآن مجید کی بےحرمتی کی اس کے خلاف BYF نے دیا میمورنڈم۔ٹیم نے سخت اور فوری کاروائی کا کیا مطالبہ ۔
جلگاؤں: ( عقیل خان بیاولی) BYF برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے، 29 مئی 2024، بہ روز بدھ جلگاؤں ضلع کلکٹر کے ذریعے حکومت ہند کو ایک درخواست دی گئی، جس میں "ایکس مسلم سمیر" نامی اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ چلانے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی کی ساتھ اس کا یوٹیوب اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی بات بھی ہوئی۔ ایکس مسلم سمیر نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر لائیو آکر قرآن پاک کو جلایا، اسے پھاڑ دیا اور مذہب اسلام کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی۔ جس کی وجہ سے فاؤنڈیشن کی جانب سے اس کی نازیبا حرکت کے خلاف میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عمر فاروق، جوائنٹ سیکرٹری رضوان شیخ، مسلم کالونی کے صدر حذیفہ باغوان، اراکین فیضان سید، محمد کیف، نبیل شیخ، ثاقب پٹنی وغیرہ موجود تھے۔
Comments
Post a Comment