شری شیواجی ہائی اسکول ریسوڑ کی طالبہ تعلقہ سے اردو میڈیم میں اول۔
ریسوڑ (محمد شاکر ہمدرد)27 مئی 2024 کو مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں جماعت کے امتحان کے آن لائن نتائج کااعلان کیا، جس میں شر ی شیواجی اردو اسکول رسوڑ کی طالبہ عافیہ پروین شیخ اشفاق نے 93.20 فیصد نمبرحاصل کرکے اردو میڈیم میں اول مقام حاصل کیا۔ وہی عائشہ فردوس مقصود شاہ نے 92.00 فیصد صبا پروین شیخ اکبر نے 91.40%، نبیلہ سحر عبدالسلام نے 90.00% نمبرحاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔
تمام ہونہار طلباءوطالبات کو شری شیواجی ایجوکیشن سوسائٹی واشم کے صدر اور ٹیچر ایم ایل اے ایڈو کیٹ شری کرن راؤ سرنائک، شری شیواجی ایجوکیشن سوسائٹی واشم کے تمام عہدیداران اور شری شیواجی جونیئر کالج ریسوڈ کے اسکول کمیٹی کے ڈائریکٹر شری پنجاب راؤ دیشمکھ، شری جتیندر کمار دلال، شری سنجے کمار جیروانکر، پرنسپل شری سنجے راؤ دیشمکھ ، ڈپٹی پرنسپل مسٹر سنجے راؤ نرواڑ ے، سپروائزر مسٹر رمیش بھیسڑے ، کلاس ٹیچر غلام دستگیر اور تمام ہی اساتذہ نے مبارکباد دی۔
Comments
Post a Comment